Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

جب جب ترے خیال کی سرحد کراس کی
تب تب اندھیری رات میں دنیا اداس کی

آرے پہ رکھ کے چیر دوں ایسی محبتیں
جن میں نہ ہجر ہو نہ اﺫیت حواس کی

اپلائ کر دیا ہے معلم کے طور پر
ﮈگری ملی ہے پیچھے ہی وحشت شناس کی

پھر اگلے روز تخفے میں دینا پڑا اسے
تعریف کر رہا تھا وہ ایسے لباس کی

کچھ دیر پاس بیٹھا تو شوگر ہی بڑھ گئ
لہجے سے اٹھ رہی تھی وہ خوشبو مٹھاس کی

کل شب سنا ہے وہ بھی کرونا سے چل بسی
سب سے حسین لڑکی تھی میری کلاس کی

اگلی تمام عمر ہی یادوں میں ہو بسر
قربت خرید دو مجھے اتنی پچاس کی

ایسے برے یہ دن ہیں کہ کیسے بیاں کروں
تجھ کو بھی دیکھ پاؤں نہ صورت قیاس کی

Views: 7

Reply to This

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service