Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

کیوں تو اچھا لگتا ہے ، وقت ملا تو سوچیں گے

کیوں تو اچھا لگتا ہے ، وقت ملا تو سوچیں گے
تجھ میں کیا کیا دیکھا ہے، وقت ملا تو سوچیں گے

سارا شہر شناسائی کا دعویدار تو ہے لیکن
کون ہمارا اپنا ہے، وقت ملا تو سوچیں گے

ہم نے اسکو لکھا تھا ، کچھ ملنے کی تدبیر کرو
اس نے لکھ کر بھیجا ہے ، وقت ملا تو سوچیں گے

موسم ، خوشبو ، باد صبا، چاند، شفق اور تاروں میں
کون تمھارے جیسا ہے، وقت ملا تو سوچیں گے

یا تو اپنے دل کی مانو ، یا پھر دنیا والوں کی
مشورہ اسکا اچھا ہے، وقت ملا تو سوچیں گے

Views: 5

Reply to This

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service