*نماز اشراق :*
*اشراق کی نماز کا وقت:*
اشراق کا وقت سورج نکنے کے بعد مکروہ وقت جس کی مقدار بارہ سے پندرہ منٹ تک ہوتی ہے، ختم ہوتے ہی شروع ہو جاتا ہے. 
 
 صبح کے وقت جب آفتاب آسمان پر اتنا اونچا چڑھ جائے جتنا، عصر کی نماز کے وقت ہوتا ہے(شمائل ترمذی)
 جو شخص فجر کی نماز جماعت سے ادا کرے پھر اپنی جگہ بیٹھ کر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا رہے یہاں تک کہ سورج طلوع ہوجائے، پھر اس کے بعد دو رکعت پڑھے تو  اس کو  کامل حج و عمرہ کا ثواب ملے گا(ترمذی)
*اشراق کی رکعات:*
نماز اشراق کی رکعات کے بارے میں کم از کم دو رکعات کا ذکر ملتا ہے. تاہم زیادہ سے زیادہ اشراق کی نماز کیلئے رکعات کی کوئی نص موجود نہیں ہے، صرف اتنا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے  اشراق کی نماز چار رکعات ادا کیں، اور بسا اوقات آپ چار سے بھی زیادہ ادا کر لیا کرتے تھے. 
تمام اعضاء پر  صدقہ لازم ہے]جس سے اشراق کی دو رکعات کفایت کر جائیں گی(مسلم) 
 ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ  سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ
نے فرمایا: مجھے میرے حبیب نے تین چیزوں کی تاکیدی نصیحت کی: ہر ماہ تین روزے رکھوں، اشراق کی دو رکعات ادا کروں، اور سونے سے پہلے وتر پڑھ لوں(بخاری)
حضور اکرم ﷺ چار رکعات پڑھتے تھے، اور مرضی کےمطابق اس سے زیادہ بھی پڑھ لیتے تھے(مسلم) 
*اشراق کی نماز کی فضیلت :*
 تم میں سے ہر ایک کے  ہر جوڑ پر  ایک صدقہ واجب ہے،  چنانچہ   "سبحان اللہ" کہنا صدقہ  ہے، "الحمد للہ" کہنا صدقہ  ہے،   "لا الہ الا اللہ" کہنا  صدقہ  ہے،  "اللہ اکبر" کہنا صدقہ  ہے، نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے، برائی سے روکنا صدقہ ہے، اور اس صدقے سے  اشراق کی دو رکعتیں کافی ہو جاتی ہیں (مسلم) 
 جس شخص نے فجر کی نماز با جماعت ادا کی، پھر سورج طلوع ہونے تک ذکر الہی میں مشغول رہا، پھر اس نے دو رکعتیں پڑھیں، تو  یہ اس کیلئے  مکمل ، مکمل، مکمل حج اور عمرے کے اجر کے برابر ہونگے
(ترمذی)

Views: 48

Reply to This

Replies to This Discussion

ALLAH mugy amal ki tofeeq dy, MAH RAMZAN me nafal farz k baraber ajer milta h, or mn ISHRAQ k wqt so rha hota hon :(

wsy ye sb ki routine bni hai k rt ko dyr sy sona ya sona hi nhi or sehri kr k nmaz parh k phr so jna...jb k Hazrat Muhammad (S.A.W) ny fajar k bd sony sy mna frmaya hai...ALLAH hm sb ko hidyat dy or Quran O Sunnat (S.A.W) k mutabiq zindgi guzarny ki tofeeq ata frmay...ameeen

very nice

jazak Allah 

so nice

Allah hm sb ko is namaz ka paband bnye Ameen.

Allah pak tofeed de AMEEEN

jazak Allah

RSS

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service