Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

لڑکیوں کے اسکول میں آنے والی نئی ٹیچر انتہائی خوبصورت اور تعلیمی طور پر بھی مضبوط تھی لیکن اس نے ابھی تک شادی نہیں کی تھی...
تمام لڑکیاں اس کے ارد گرد جمع ہو گئیں اور مذاق کرنے لگی کہ میڈم آپ نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی...؟
میڈم نے داستان کچھ یوں شروع کی- ایک عورت کی پانچ بیٹیاں تھیں، شوہر نے اس کو دھمکی دی کہ اگر اس بار بھی بیٹی ہوئی تو اس کی بیٹی کو باہر کسی سڑک یا چوک پر پھینک آؤں گا، خدا کی مرضی وہ ہی جانے کہ چھٹی بار بھی بیٹی ہی پیدا ہوئی اور شوہر نے بیٹی کو اٹھایا اور رات کے اندھیرے میں شہر کے بیچوں بیچ چوک پر رکھ آیا، ماں پوری رات اس ننھی سی جان کے لئے دعا کرتی رہی اور بیٹی کو خدا کے سپرد کر دیا.
دوسرے دن صبح والد جب چوک سے گزرا تو دیکھا کہ کوئی بچی کو نہیں لے کر گیا، باپ بیٹی کو واپس گھر لایا لیکن دوسری رات پھر بیٹی کو چوک پر رکھ آیا لیکن روز یہی ہوتا رہا، ہر بار والد باہر رکھ آتا اور جب کوئی لے کر نہیں جاتا تو مجبوراً واپس اٹھا لاتا، یہاں تک کہ اس کا باپ تھک گیا اور خدا کی مرضی پر راضی ہو گیا.
پھر خدا نے کچھ ایسا کیا کہ ایک سال بعد بیٹا ہوا، لیکن چند دن بعد بیٹیوں میں سے ایک کی موت ہو گئی، یہاں تک کہ اور پانچ بیٹے ہوئے لیکن ہر بار اس کی بیٹیوں میں سے ایک اس دنیا سے چلی جاتی.
صرف ایک ہی بیٹی زندہ بچی اور وہ وہی بیٹی تھی جس سے باپ جان چھڑانا چاہ رہا تھا، ماں بھی اس دنیا سے چلی گئی ادھر پانچ بیٹے اور ایک بیٹی سب بڑے ہو گئے.
ٹیچر نے کہا پتہ ہے وہ بیٹی جو زندہ رہی کون ہے؟ "وہ میں ہوں" اور میں نے ابھی تک شادی اس لیے نہیں کی، کہ میرے والد اتنے بوڑھے ہو گئے ہیں کہ اپنے ہاتھ سے کھانا بھی نہیں کھا سکتے اور کوئی دوسرا نہیں جو ان کی خدمت کرے. بس میں ہی ان کی خدمت کیا کرتی ہوں اور وہ پانچ بیٹے کبھی کبھی آکر باپ کا حال چال پوچھ جاتے ہیں.
والد ہمیشہ شرمندگی کے ساتھ رو-رو کر مجھ سے کہا کرتے ہیں، میری پیاری بیٹی جو کچھ میں نے بچپن میں تیرے ساتھ کیا اس کے لئے مجھے معاف کرنا.
میں نے کہیں بیٹی کی باپ سے محبت کے بارے میں ایک پیارا سا قصہ پڑھا تھا کہ ایک باپ بیٹے کے ساتھ فٹ بال کھیل رہا تھا اور بیٹے کا حوصلہ بڑھانے کے لئے جان بوجھ کر ہار رہا تھا. دور بیٹھی بیٹی باپ کی شکست برداشت نہ کر سکی اور باپ کے ساتھ لپٹ کے روتے ہوئے بولی بابا آپ میرے ساتھ کھیلیں، تاکہ میں آپ کی جیت کے لئے ہار سکوں.
 سچ ہی کہا جاتا ہے کہ بیٹی باپ کے لئے رحمت ہوتی ہے ...

Views: 51

Reply to This

Replies to This Discussion

HEART touching story, very nice

 sad story

beshk betian waldain k leay rahmat hoti hn.

RSS

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service