Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.

اک دیا دل میں جلانا بھی ، بجھا بھی دینا
یاد کرنا بھی اُسے روز ، بھلا بھی دینا

کیا کہوں یہ میری چاھت ھے ، کہ نفرت اُس کی؟
نام لکھنا بھی میرا، لکھ کے مٹا بھی دینا

پھر نہ ملنے کو بچھڑتا تو ھُوں ، تجھ سے لیکن
مُڑ کے دیکھوں تو ، پلٹنے کی دعا بھی دینا

خط بھی لکھنا اُسے، مایوس بھی رھنا اُس سے
جرم کرنا بھی مگر ، خود کو سزا بھی دینا

مجھ کو رَسموں کا تکلف بھی گوارا لیکن
جی میں آئے تو یہ دیوار، گرا بھی دینا

اُس سے منسوب بھی کر لینا پرانے قصے
اُس کے بالوں میں ، نیا پھول سجا بھی دینا

صورتِ نقشِ قدم ، دشت میں رھنا محسنؔ
اپنے ھونے سے ، نہ ھونے کا پتہ بھی دینا

Views: 19

Reply to This

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service