Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.

خامشی جب جوابِ دستک ہو - صاف مطلب ہے مہرباں جائیں

تو ہی تو ہے جہاں جہاں جائیں
ہم ترے بعد اب کہاں جائیں
----
راکھ ہو کر بھی یہ خیال رہا
بن کے تیری طرف دھواں جائیں
----
تم مکیں ہو اٹھو گے چل دو گے
کبھی سوچا کہاں مکاں جائیں
----
جب محبت کو عقل آ جائے
پھر یہ کچے گھڑے کہاں جائیں
----
تیز ناخن ہیں تیری یادوں کے
کیا بھریں زخم کیا نشاں جائیں
----
ساتھ اپنا تھا بس تلاطم تک
کھل چکے اب تو بادباں، جائیں
----
خامشی جب جوابِ دستک ہو
صاف مطلب ہے مہرباں جائیں
----
جب دکاں وہ بڑھا گیا ابرک
کیا کسی دوسری دکاں جائیں
.
.
.
۔۔۔۔اتباف ابرک

Views: 51

Reply to This

Replies to This Discussion

interstng

RSS

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service