Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.

وہ اہم ترین باتیں جو ATM سے پیسے نکلواتے ہوئے ہر گز نہیں کرنی چاہئیں

کراچی(نیوزڈیسک)آپ نے اکثر ایسی خبریں سنی ہوں گی جس میں لوگوں کو اے ٹی ایم سے پیسے نکلواتے ہوئے لوٹا گیا۔اگر آپ مشینوں سے رقم نکلواتے ہوئے تھوڑی سی احتیاط کریں تو آپ اس طرح کے جرائم سے بچ سکتے ہیں۔آئیے آپ کو اے ٹی ایم سے پیسے نکلواتے ہوئے چند احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتاتے ہیں۔
اپنا پن ہرگز مت لکھیں
کچھ لوگوں کو عادت ہوتی ہے کہ وہ اپنا پن کارڈ یا کاغذپر لکھ لیتے ہیں جو ایک انتہائی خطرناک غلطی ہے۔کارڈ چوری ہونے یا گم ہونے کی صورت میں چور فوراًاس کے ذریعے پیسے نکلواسکتا ہے۔آپ کبھی بھی ایسا نہ کریں بلکہ اپنے پن کو یاد رکھیں۔

اپنے اردگرد پر نظر رکھیں
ایسی جگہیں جہاں ایک سے زائد اے ٹی ایم لگی ہوں وہاں آپ کے لئے ضروری ہے کہ اپنے اردگرد پر نظر رکھیں اور اگر آپ کو کوئی بھی مشکوک شخص نظر آئے تو فوراًسیکیورٹی گارڈ سے مدد طلب کریں۔
ویران جگہ والے اے ٹی ایم 
کبھی بھی ایسے اے ٹی ایم کی طرف اکیلے نہ جائیں جو کسی دور دراز جگہ پر لگائے گئے ہوںاور اگر کبھی مجبوراًجانا پڑے تو اپنے اردگرد نظر دوڑا کر یقین کرلیں کہ کوئی مشکوک شخص تو موجود نہیں اور اگر ایسا ہو تو وہاں سے ہرگزرقم مت نکلوائیں۔
ایس ایم ایس سے مدد
متعدد بینکوں نے صارفین کو یہ سہولت دے رکھی ہے کہ بینک سے رقم نکلواتے ہی آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کردیا جاتا ہے۔ اگر آپ نے یہ سروس نہیں لی تو ابھی لے لیں کیونکہ اس طرح آپ کو بینک ٹرانزیکشن کا علم رہے گا۔
رقم نکالنے کے بعد ’کینسل‘ کا بٹن دبائیں
جب بھی اے ٹی ایم سے رقم نکالیں تو ٹرانزیکشن کے مکمل ہونے کے بعد ’کینسل‘ کا بٹن ضرور دبائیں کیونکہ اس طرح آپ کا PINاور دیگر ڈیٹا ڈیلیٹ ہوجائے گا۔

لوگوں کے درمیان رقم گننا
جب بھی رقم نکالیں تو پیسے مشین کے سامنے ہی گنیں اور کبھی بھی بوتھ سے باہر نکل کر مت گنیں کیونکہ اس طرح ڈاکو آپ کے پیچھے آسکتے ہیں۔
کارڈ بھول جانا
اکثر لوگ پیسے نکال کر کارڈ لینا بھول جاتے ہیںلہذا آپ اس غلطی سے اجتناب کریں اور رقم نکال کر کارڈ ضرور جیب میں ڈال لیں۔
گمشدہ کارڈ کے بارے میں فوراًبینک کو بتائیں
اگر آپ کا کارڈ چوری یا گم ہوجائے تو ایک لمحہ ضائع کئے بغیر فوراًہیلپ لائن پر کال کرکے اسے بلاک کروادیں ۔اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ بینک کا ہیلپ لائن نمبر آپ کے موبائل میں محفوظ ہو تاکہ آپ فوراًگمشدگی کی رپورٹ کر سکیں۔

Views: 182

Reply to This

Replies to This Discussion

thnx ladla boss for such information

good Info..........

RSS

© 2022   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service