Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.

 




لندن (نیوز ڈیسک)بے وفا محبوب کو پہچاننا مشکل ہوتا ہے لیکن کچھ باتوں پر غور کیا جائے تو پہچاننا آسان ہو جاتے ہے۔
-1 اگر آپ کا ہمسفر چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑائی شروع کردیتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ان کے دل میں احساسِ جرم ہے جسے وہ آپ پر نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
-2 اگر وہ اس سے زیادہ توجہ اپنے فون پر دیتے ہیں تو ممکنہ طور پر کچھ گڑ بڑ ہے۔
-3 اگر وہ کسی خاص شخص کے بارے میں مسلسل برے بھلے الفاظ ادا کرتے رہتے ہیں تو ممکنہ طور پر یہ دھوکہ دینے کا ایک انداز ہوسکتا ہے کیونکہ قدرتی طور پر آپ اس شخص پر ان کی ناپسندیدگی کے باعث شک نہ کریں گے۔
-4 جو لوگ جھوٹ بول رہے ہوں یا ان کے دل میں احساس جرم ہو تو وہ اکثر آنکھیں ملانے سے کتراتے ہیں۔
-5 تعلقات کے آغاز میں آپ بیشتر چیزیں اکٹھے کیا کرتے تھے لیکن اب آپ کا ہمسفر آپ کے ساتھ وقت گزارنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔
-6 اگر آپ کے پاس کچھ چھپانے کو نہیں تو اپنے ساتھی کو اپنا فون دکھانے میں کوئی حرج نہیں، تاہم اگر آپ فون مانگیں اور وہ اسے آپ کو دینے کی بجائے کھڑکی سے باہر پھینکنے کو ترجیح دیں تو یقیناً کچھ گڑ بڑ ہے۔
-7 اگر آپ کا ساتھی اچانک بغیر کسی وجہ کے نہایت اچھے انداز میں پیش آنے لگے تو یہ بات بھی خطرے کی علامت ہے، اکثر احساس جرم چھپانے کے لئے بھی یہ طریقہ اختیار کیا جاتا ہے۔
-8 اگر ان کے جسم سے معمول سے ہٹ کر خوشبو آئے۔
-9 آپ کے ہمسفر اکثر گھر سے باہر رہیں اور آپ کو ان کا اتا پتہ کبھی معلوم نہ ہو۔
-10 اگر پہلے وہ معمول کے کپڑے پہننا زیادہ پسند کرتے تھے لیکن پھر اچانک بروقت تیار رہ کر پھرنے لگے۔
-11 اگر پہلے ان کا فکسڈ معمول تھا لیکن اب ہر روز روٹین بدلتی رہتی ہو۔



Views: 399

Reply to This

Looking For Something? Search Below

Latest Activity

VIP Member Badge & Others

How to Get This Badge at Your Profile DP

------------------------------------

Management: Admins ::: Moderators

Other Awards Badges List Moderators Group

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service