We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

From Samsung Phones Data Can Be Easily Stolen.....سام سنگ فون سے ڈیٹا باآسانی چوری کیا جاسکتا ہے

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سام سنگ گیلکسی استعمال کرنے والے افراد مشکوک وائی فائی نیٹ ورک سے دور رہیں

لندن: ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سام سنگ کے اسمارٹ فونز اپنے کمزور سافٹ ویئر سیکیورٹی فیچرز کی بنا پر ہیک کئے جاسکتے ہیں اور ان سے جاسوس بھی فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔

سائبرسیکیورٹی کے ماہرین کے مطابق مجرم اس فون کا کیمرہ اور مائیک استعمال کرنے کے علاوہ پیغامات پڑھنے اور نئی ایپس انسٹال کرنے کا کام بھی کرسکتے ہیں۔ تحقیق کرنے والے افراد کے مطابق سافٹ ویئرمیں موجود خامیاں سام سنگ کے 60 کروڑاسمارٹ فونز میں موجود ہیں اور ان میں حال ہی میں ریلیز ہونے والا سام سنگ گیلکسی ایس 6  بھی شامل ہے۔ دوسری جانب سام سنگ حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فیچرز میں موجود خامیوں پر پانے کے لئے کام شروع کردیا ہے اور جب تک ان سافٹ ویئرز میں موجود خامیاں دور نہیں ہو جاتیں تو اس وقت تک صارفین غیر محفوظ وائی فائی نیٹ ورک استعمال کرنے سے گریز کریں۔

بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق سام سنگ کا کمزور پہلو اسمارٹ فونز میں انسٹال شدہ ’ائی ایم ای‘ کی بورڈ ہے جو ٹیکسٹ لکھتے وقت گوگل کی طرح ممکنہ الفاظ کی رائے ظاہر کرتا ہے اور ہیکرز اسی کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ری بوٹ ہونے اور ایپ اپ ڈیٹ ہونے کی صورت میں از خود ایک راہ کھل جاتی ہے۔ اس طرح مشتبہ وائی فائی نیٹ ورک، سیل فون اسٹیشن اور مقامی نیٹ ورک کےذریعے سام سنگ فونز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایس 6، ایس5 اور ایس 4 کے منی ہینڈ سیٹس کو بہت آسانی سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ فون تک رسائی حاصل کرتے ہی ہیکرز اس پر اپنی ایپس خاموشی سے انسٹال کرسکتے ہیں اور فون کال سننے، ایس ایم ایس اور تصاویر چرانے کا کام بھی کرسکتےہیں۔

+ Click Here To Join also Our facebook study Group.

..How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?..


See Your Saved Posts Timeline

Views: 142

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

Reply to This

Replies to This Discussion

Informative also interesting.

AoA! Great Knowledge...

ws

RSS

© 2019   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service