www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

How to Perform Hajj حج ادائیگی کا آسان طریقہ

How to Perform Hajj  حج ادائیگی کا آسان طریقہ 

۔
جس دن عرفات کے میدان جانا ہے اُس سے ایک دن قبل ایک بیگ تیار کرنا ہے جس میں مندرجہ ذیل اشیاء ہو نی چاہیے۔
دو عدد چادر احرام فالتو پاس رکھیں*قرآن مجید (چھوٹا سائز)*دو سوٹ کپڑے*بند جوتا* ایک گرم چادر* ہوا بھرنے والا تکیہ* ہلکی جا ئے نماز* مناجاتِ مقبول بمعہ ترجمہ* ایک عددتسبیح* ایک ہفتے کی دوائی (اگر کھارہے ہوں)* پانی کی چھوٹی بوتل ،بسکٹ وغیرہ* فولڈنگ چٹائی* کنکریاں والی تھیلی* بند جوتا رکھنے والا تھیلہ*
پلاسٹک کا کڑا:حج کے دنوں میں پلاسٹک کا کڑا ہا تھ میں پہنے رکھنا ہے۔
8ذوالحجہ پہلا دن:ایک کا م کرنا ہے( میدانِ عرفات جانا ہے)۔
1۔جانے سے 3-4گھنٹے پہلے احرام باندھ لیں۔
2۔اپنے کمرے ہی میں احرام باندھنا ہے۔
3۔دو رکعت نفل اورحج کی نیت (حج کی نیت کرتا ہوں اُسکوآسان فرما اور قبول فرما)اور تین دفعہ تلبیہ بلند آواز میں پڑھیں۔
4۔حج کا احرام باندھ کر اپنے مکتب /خیمہ میں ہی 5دن رہنا ہے ۔
5۔نماز کے لئے امام مقر رکرلیں ۔
6۔احرام کی حالت میں پاؤں ڈھانپ سکتے ہیں ۔چہرہ اور سر کھلا رہے۔
9ذوالحجہ دوسرا دن:دوکام کرنے ہیں۔
ا)وقوف عرفہ (فرض ہے)۔میدانِ عرفات میں ٹھہرنا /رُکنا۔
ب )وقوف مزدلفہ(واجب ہے)۔مزدلفہ میں ٹھہرنا /رُکنا۔
ا)وقوف عرفہ (فرض ہے):
1۔میدانِ عرفات میں زوال سے پہلے دو وقت کے کھانے کا انتظام کرلیں۔
2۔ قیام و مدت :زوال (ظہر ) سے سورج کے غروب ہونے تک۔
3۔اپنے خیمہ میں ہی نماز اوقات میں پڑھیں۔
4۔خیمہ کے باہر نکل کر کھلے آسمان کے نیچے کھڑے ہوکر دُعا مانگیں۔
5۔جن لوگوں نے دعا کے لئے آپ کو کہا ہے اُن کے لئے دُعا مانگیں ۔
6۔توبہ استغفار کرتے رہیں۔
7۔ ایام تشریق جو 23نمازوں پر مشتمل ہے کی پابندی ضروری ہے۔
8۔آج مغرب کی نماز عرفات کے میدان میں نہیں پڑھنی ہے۔
9۔مزدفہ کے لئے پیدل جانا ہے۔
ب )وقوف مزدلفہ(واجب ہے):
1۔وقتِ روانگی :سورج غروب ہونے کے بعد
2۔دونوں نمازیں( مغرب اور عشاء کے وقت) اکٹھی پڑھنی ہے(ایک اذان ایک اقامت میں عشاء کے وقت دونوں اکٹھی پڑھنی ہے ) اور ترتیبِ نمازیوں ہے۔3فرض مغرب ،4فرض عشاء،2سنت مغرب،2سنت عشاء،3وتر عشاء۔
3۔رات کو ہی مزدلفہ میں70کنکریاں تھیلی میں ڈالیں جومٹر کے دانے کے برابر اور کھجور کی گٹھلی سے چھوٹی ہو۔
4۔مزدلفہ میں فجر کی اذان مکہ کے ٹائم کے وقت (5منٹ تاخیر سے) دینی ہے۔
5۔مزدلفہ سے روانگی فجر کی نماز کے بعدواپس منیٰ تک پیدل جانا ہے ۔
6۔مزدلفہ میں رکنے کا وقت فجر کی اذان کے بعد سورج طلوع ہونے تک ہے۔
10ذوالحجہ تیسرا دن:تین کام کرنے ہیں۔
ا)رمی یعنی کنکریاں مارنا۔ (ب )قربانی۔ (ج)سر کے بال اتروانا۔
1۔پہلے خیمہ میں پہنچیں اور اپنے بیگ کو وہاں رکھ دیں اور پھر اُس کے بعد رمی کریں کیونکہ بیگ ساتھ لے کر جانے کی اجازت نہیں۔
2۔وقتِ رمی ۔صبح سورج نکلنے کے بعد سورج غروب ہونے تک اور تمام رات کنکریاں ماری جاسکتی ہیں۔
3۔تیسرے بڑے شیطان کو سات کنکریاں مارنی ہیں۔
4۔کنکریاں مارنے کے وقت تلبیہ بند کردیں۔(ظہر کے وقت کوشش کریں)
ب) قربانی کا پتا کر لیں ا ور اگر قربانی کی تصدیق ہوجا ئے تو پھر۔
ج)سر کے بال اتروالیں اور احرام کھول لیں۔
طوافِ زیارت (فرضِ حج):
1۔12,11,10ذوالحجہ فجر کے بعد تمام دن سورج غروب ہونے تک۔
2۔آج ہی مکہ مکرمہ روانہ ہوجائیں اپنے خرچ پر۔
3۔صرف گلے کا بیگ لے کر جائیں۔
4۔طوافِ زیارت (سات چکر۔طوافِ زیارت 2نفل۔سعی۔ استلام نمبر9)
5۔طوافِ زیارت کے بعدواپسی منیٰ ہوگی ۔
11ذوالحجہ چوتھا دن اور 12ذوالحجہ پانچواں دن: دونوں دن ایک ہی کام کرنے ہیں۔
1۔ظہر تک فارغ۔
2۔تین جگہ کنکریاں مارنی ہیں بہتر ہے کہ مغرب کے بعد جائیں۔
3۔وقتِ رمی۔ زوالِ ظہر سے سورج ’غروب ہونے تک اور تمام رات۔
4۔سات کنکریاں ہر جگہ مارنی ہیں بسم اللہ ، اللہ اکبر کہنا ہے۔
12ذوالحجہ کو ہی مکہ مکرمہ کے لئے روانہ ہو جائیں۔
الوداعی طواف(واجب):
1۔اپنے ملک واپس آنے سے چھ گھنٹے پہلے الوداعی طواف کریں جو واجب اور ضروری ہے۔
2۔عام کپڑوں میں ۔
3۔پہلے تین چکربغیر رمل کے(اکڑ کے نہیں چلنا)۔
4۔سات چکر واجبِ طواف دونفل۔
5۔سعی نہیں کرنی۔
یہ تھا حج ادائیگی کا آسان طریقہ۔یہ کالم میں نے اپنے والد صاحب کی مختلف تربیتی کورسزمیں شرکت کی مدد سے لکھا ہے جو خود بھی اِن خوش نصیبوں میں شامل ہیں جو حج کی سعادت حاصل کرنے جارہے ہیں چند تربیتی کورسزمیں ،میں خود بھی اِن کے ساتھ رہاہوں مگر میں حج پر اُن کے ساتھ نہیں جارہا شائد میرا ابھی بلاوا نہیں مگر اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ مجھے اورتمام قارئین کو بھی حج کی سعادت جلد اور باربار نصیب فرمائے۔آمین


+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)


Views: 238

Reply to This

Replies to This Discussion

آمین

Nice sharing 

thank you 

Aameen

suma.ameen

RSS

Looking For Something? Search Below

Latest Activity

+ M.Tariq Malik replied to + M.Tariq Malik's discussion MCD502 Assignment No 02 Fall 2020 Solution / Discussion Due Date: 29-01-2021 in the group MCD502 Script Writing
6 minutes ago
+ M.Tariq Malik liked + M.Tariq Malik's discussion MCD502 Assignment No 02 Fall 2020 Solution / Discussion Due Date: 29-01-2021
6 minutes ago
+ M.Tariq Malik added a discussion to the group MCD502 Script Writing
8 minutes ago
SK(MS-SE) commented on zohaib iftikhar's blog post ...* SAME CALENDER 2021 AS 1971 ...*
12 minutes ago
+ M.Tariq Malik replied to + M.Tariq Malik's discussion CS601 Solved MCQs Online Quiz No 02 Fall 2020 Solution / Discussion in the group CS601 Data Communication
12 minutes ago
Profile IconSaadia, Muhammad Rehan, Iram Yousaf and 1 more joined Virtual University of Pakistan
18 minutes ago
+ M.Tariq Malik replied to + M.Tariq Malik's discussion HRM613 Assignment No 02 Fall 2020 Solution / Discussion Due Date: 01-02-2021 in the group HRM613 Performance Management
25 minutes ago
+ M.Tariq Malik liked + M.Tariq Malik's discussion HRM613 Assignment No 02 Fall 2020 Solution / Discussion Due Date: 01-02-2021
25 minutes ago
+ M.Tariq Malik added a discussion to the group HRM613 Performance Management
27 minutes ago
+ !! Ήලᵯᵯℹ Ⲥⱨ !! + posted discussions
40 minutes ago
Muhammad Sufyan Randhawa posted a status
"hamari university may koi farewell party ka b scene hota ha?? btw mera 7th sems chal raha per aj tk pata to nae chala.."
41 minutes ago
Mani Siddiqui Ex replied to + M.Tariq Malik's discussion CS403 Assignment No 03 Fall 2020 Solution & Discussion Due Date:25-01-2021 in the group CS403 Database Management Systems
51 minutes ago

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service

.