We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

An invitation to Complete Quran Sharif in Ramzan 2019 to all ning members.

Quran.exe

Dear Friends I need At least ten (10)  members to recite daily Quran

We all will read 01 Para of Quran daily

A Para consists on appox. 150 ayahs

We all will read at least 15 ayahs daily

And A Para will complete daily

It will take maximum only 5 minutes

And we will awarded to recite a full Para daily

So who will join me please Give me your names

And I will divide One Para to all friends

Lets Start....

اسلام علیکم

اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔

تمام اہل ننگ کو رمضان المبارک  کی آمد مبارک ہو ہمیشہ کی طرح ہم اپنی روایت کو قائم رکھتے ہوئے اس کار خیر کو انجام دینے کی سعی کریں گے۔ جو لوگ بھی اس سعادت کا حصہ بننا چاہیں کمنٹ کے ذریعے اپنی شمولیت سے آگاہ کریں

بروز سوموار ، تک اپنے ناموں کا اندراج  اس کار خیر میں درج کروا لیں تاکہ یکم رمضان سے  شیڈول متعین کیا جا سکے۔

رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ

اے ہمارے رب مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما ، تو سب سے بہتر رحم فرمانے والا ہے۔

 

+ Click Here To Join also Our facebook study Group.

+ How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?

+ How to become Top Reputation, Angels, Intellectual, Featured Members & Moderators?


See Your Saved Posts Timeline

Views: 18166

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

Reply to This

Replies to This Discussion

 Bilal------------------  ,surah insheqaq ,surah barouj , surah tariq ,surah alaa done

Glad tO see ur struggles!!

May Allah accept our deeds.

The remaining portion of member mona has been recited 

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ
.إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ

.إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ۔

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور عظمت والا ہے درود وسلام حضور ﷺ پر ان کی آل پر اور

صحابہ اکرام پر

یا اللہ ہم نے جو کلام پاک تلاوت کی اس کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما۔یا اللہ اس کلام پاک کا ثواب ہدیۃ حضور ﷺ کی شان اقدس میں قبول و منظور فرما۔یا زوالجلال والاکرام اس قرآن پاک کا ثواب اہل بیت ،صحابہ کرام ،شہدا بدر، اماموں،تابعین ،تبع تابعین کے حق میں ہدیہ قبول فرما۔

یا اللہ یا ذوالجلال والاکرام تو نے جو عظمت اور بزرگی والا سچا کلام نازل فرمایا اور رسول پاکﷺ نے اس کو ہم تک سچ سچ پہنچایا ہم سب اس کے سچا ہونے کی گواہی دیتے ہیں اے ہمارے رب تو اس قرآن کی تلاوت ہم سے قبول فرما،آمین بیشک تو بڑا سننے والا جاننے والا ہے۔

اے اللہ تو ہمیں قرآن کریم کے ہر حرف کے بدلے میں ایمان کی لذت اور مٹھاس عطا فرما۔آمین

قرآن مجید کے ہر حصہ میں تلاوت کرنے کی ہم کو جزاےؑ خیر عطا فرما آمین۔

اے اللہ ہر الف کے پڑھنے پر ہمیں الفت عطا فرما۔

اور ب کے سبب برکت عطا فرما۔اور ت کے پڑھے پر ہماری توبہ قبول فرما۔اور ث کے حرف پر ہمیں ثواب عطا فرما۔اور ج کے پڑھنے پر جمال عطا فرما۔ح کی ادائیگی پر ہمیں حکمت عطا فرما۔اور خ پڑھنے پر ہمیں خیر سے نواز دے۔اور د کی ادائیگی پر ہمیں دلیل عطا فرما دے۔اور حرف ذ کے پڑھنے پر ہمیں ذکر کی توفیق عطا فرما دے۔اور حرف ر پر ہمیں اپنی رحمت سے نواز دے۔اور ز پر ہمیں صاف ستھرا پن عطا فرما دے۔س سے ہم میں سعادت مندی پیدا فرما دے۔ ش کے پڑھنے پر شفا عطا فرما۔ بلخصوص جو ممبران یا ان کے لواحقین بیمار ہیں ان کو شفاےؑ کاملہ عطا فرما ۔اور ص پر ہمیں سچا صادق بنا دے۔اور ض سے ہم کو ضیا ء دے۔ ط سے ہم کو طراوت عطا فرما۔اور ظ سے ہم کو کامیاب کر دے۔اور ع سے ہم کو علم عطا فرما۔غ سے مال کی کشادگی عطا فرما۔اور ف سے فلاح اور فتح عطا فرما۔اور ق سے ہم کو اپنی قربت عطا فرما بلخصوص جو تیری قربت کے طلبگار ہیں ان کو اپنی معرفت اور قربت سے نواز دے اور ان کی کوششوں کو خا لص کر دے۔اور ک سے ہمیں اکرام عطا فرما۔اور ل سے ہم پر لطف و اکرام کی بارش کرد ے۔اور میم کے بدلے میں ہم کو اچھی نصیحت سے نواز دے۔اور ن سے ہم پر نور کا نزول فرما۔اور حرف و سے ہمیں اتفاق واتحاد کی برکت سے نواز دے۔ھ کے بدلے میں ہمیں اپنی ہدایت سے نواز دے۔اور قرآن مجید میں ہر جگہ ی کی برکت سے ہم یقین محکم عطا فرما

باالہی! تو نے اپنی کتاب کے ختم کرنے پر ہماری مدد فرمائی وہ کتاب جسے تو نے نور بنا کر اتارا اور تمام کتب سماویہ پر اسے گواہ بنایا اورہر اس کلام پر جسے تو نے بیان فرمایا اسے فوقیت بخشی اور (حق وباطل میں ) حد فاصل قرار دیا جس کے ذریعہ حلال وحرام الگ الگ کر دیا۔ وہ قرآن جس کے ذریعہ شریعت کے احکام واضح کئے وہ کتاب جسے تو نے اپنے بندوں کے لیے شرح وتفصیل سے بیان کیا اوروہ وحی (آسمانی ) جسے اپنے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل فرمایا جسے وہ نور بنایا جس کی پیروی سے ہم گمراہی وجہالت کی تاریکیوں میں ہدایت حاصل کرتے ہیں اور اس شخص کے لیے اسے شفا قرار دیا جو اس پر اعتقاد رکھتے ہوئے اسے سمجھنا چاہے اورخاموشی کے ساتھ اس سنے اوروہ عدل وانصاف کا ترازو بنایا جس کا کانٹا حق سے ادھر ادھر نہیں ہوتا اور وہ نور ہدایت قرار دیا جس کی دلیل وبرہان کی روشنی ( توحید ونبوت کی) گواہی دینے والوں کے لیے بجھتی نہیں اور وہ نجات کا نشان بنایا کہ جو اس کے سیدھے طریقہ پر چلنے کا ارادہ کرے وہ گمراہ نہیں ہوتا اورجو ا کی ریسمان کے بندھن سے وابستہ ہو وہ (خوف فقر وعذاب کی ) ہلاکتوں سے دسترس سے باہر ہوجاتا ہے بارالہا!جب کہ تو نے اس کی تلاوت کے سلسلہ میں ہمیں مدد پہنچائی اور اس کی حسن ادائیگی کے لیے ہماری زبان کی گرہیں کھول دیں تو پھر ہمیں ان لوگوں میں سے قرار دے جو اس کی پوری طرح حفاظت ونگہداشت کرتے ہوں اوراس کی محکم آیتوں کے اعتراف وتسلیم کی پختگی کے ساتھ تیری اطاعت کرتے ہوں اور متشابہ آیتوں او رروشن وواضح دلیلوں کے اقرار کے سایہ میں پناہ لیتے ہوں ۔ اے اللہ ! تو نے اسے اپنے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جمال کے طور پت اتارا اوراس کے عجائب واسرار کا پوراپورا علم انہیں القا کیا اوراس کے علم تفصیلی کا ہمیں وارث قرار دیا۔ اورجو اس کا علم نہیں رکھتے ان پر ہمیں فضیلت دی اور اس کے مقضیات پر عمل کرنے کی قوت بخشی تا کہ جو فوقیت وبرتری ثابت کر دے ۔ اے اللہ ! جس طرح تو نے ہمارے دلوں کو قرآن کا حامل بنایا اوراپنی رحمت سے اس کے فضل وشرف سے آگاہ کیا یوں ہی محمد ﷺ پر جو قرآن کے خطبہ خواں ، اوران کی آل پر جو قرآن کے خزینہ دار ہیں رحمت نازل فرما اور ہمیں ان لوگوں میں قرار دے جو یہ اقرار کرتے ہیں کہ یہ تیری جانب سے ہے تا کہ اس کی تصدیق میں ہمیں شک وشبہ لاحق نہ ہو اور اس کے سیدھے راستہ سے رو گرادنی کا خیال بھی آنے پائے اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور ہمیں ان لوگوں میں سے قرار دے جو اس کی ریسماں سے وابستہ اورمشتبہ امور میں اس کی محکم پناہ گاہ کا سہارا لیتے اوراس کے پروں کے زیر سایہ منزل کرتے اس کی صبح درخشاں کی روشنی سے ہدایت پاتے اور اس کے نور کی درخشندگی کی پیروی کرتے اوراس کے چراغ سے چراغ جلاتے ہیں اوراس کے علاوہ کسی سے ہدایت کے طالب نہیں ہوتے ۔ بارالہا!جس طرح تو نے اس قرآن کے ذریعہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی رہنمائی کا نشان بنایا ہے اوران کی آل کے ذریعہ اپنی رضا وخوشنودی کی راہیں آشکارا کی ہیں یونہی محمد ﷺاور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اورہمارے لیے قرآن کو عزت وبزرگی کی بلند پایہ منزلوں تک پہنچنے کا وسیلہ اورسلامتی کے مقام تک بلند ہونے کا زینہ اورمیدان حشر میں نجات کو جزامیں پانے کا سبب اورمحل قیام (جنت) کی نعمتوں تک پہنچنے کا ذریعہ قرار دے اے اللہ ! محمدﷺ اوران کی آل پررحمت نازل فرما اورقرآن کے ذریعہ گناہوں کا بھاری بوجھ ہمارے سر سے اتار دے اورنیکو کاروں کے اچھے خصائل وعادت ہمیں مرحمت فرما اور ان لوگوں کے نقش قدم پر چلا جو تیرے لیے رات کے لمحوں اور صبح وشام (کی ساعتوں ) میں اسے اپنا دستور العمل بناتے ہیں تا کہ اس کی تطہیر کے وسیلہ سے تو ہمیں ہر آلودگی سے پاک کر دے اور ان لوگوں کے نقش قدم پر چلائے جنہوں نے اس کے نور سے روشنی حاصل کی ہے اور امیدوں نے انہیں عمل سے غافل نہیں ہونے دیاکہ انہیں اپنے فریب کی نیرنگیوں سے تباہ کردیں۔اے اللہ ! محمدﷺ اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور قرآن کو رات کی تاریکیوں میں ہمارا مونس اورشیطان کے مفسدوں اوردل میں گزرنے والے وسوسوں سے نگہبانی کرنے اورہمارے قدموں کو نا فرمانیوں کی طرف بڑھنے سے روک دینے والا اورہماری زبانوں کو باطل پیمارئیوں سے بغیر کسی مرض کے گنگ کر دینے والا اورہمارے اعضاء کو ارتکاب گناہ سے باز رکھنے والا اورہماری غفلت ومدہوشی نے جس دفتر عبرت وپند اندوزی کو تہہ کر رکھا ہے اسے پھیلانے والا قراردے تا کہ اس کے عجائب ورموز کی حقیقتوں اور اس کی متنبہ کرنے والی مثالوں کو کہ جنہیں اٹھانے سے پہاڑ اپنے استحکام کے باوجود عاجز آچکے ہیں ہمارے دلوں میں اتار دے ۔اے اللہ ! محمد ﷺاور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور قرآن کے ذریعہ ہمارے ظاہر کو ہمیشہ صلاح ورشدسے آراستہ رکھ اور ہمارے ضمیر کی فطری سلامتی سے غلط تصورات کی دخل دراندازی کو رو ک دے اور ہمارے دلوں کی کثافتوں اورگناہوں کی آلودگیوں کو دھو دے اور اس کے ذریعہ ہمارا پراگندہ امور کی شیرازہ بندی کر اور میدان حشر میں ہماری جھلسی ہوئی دوپہروں کی تپش وتشنگی بجھا د ت اور سخت خوف وہراس کے دن جب قبروں اٹھیں تو ہمیں امن وعافیت کے جامے پہنا دے ۔ اے اللہ ! محمدﷺ اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور قرآن کے ذریعہ واحتیاج کی وجہ سے ہماری خستگی وبدحالی کا تدارک فرما اور زندگی کی کشائش اور فراخ روزی کی آسودگی اور فراخ روزی کی آسودگی کا رخ ہماری جانب پھیر دے برے عادات اور پست اخلاق سے ہمیں دور کر دیاورکفر کے گڑھے ( میں گرنے ) اور نفاق انگیز چیزوں سے بچا لے تا کہ وہ ہمیں قیامت میں تیری خوشنددی و جنت کی طرف بڑھانے والا اوردنیا میں تیری ناراضگی اور حدود شکنی سے روکنے والا ہو او راس امر پر گواہ ہو کہ جو چیز تیرے نزدیک حلال تھی اسے حلال جانا اور جو حرام سمجھا ۔ اے اللہ ! محمدﷺا ور ان کی آل پر رحمت نازل فرمااور اس قرآن کے وسیلہ سے موت کے ہنگام نزع کی اذیتوں ، کراہنے کی سختیوں اور جان کنی کی لگاتار ہچکیوں کو ہم پر آسان فرما جب کہ جان گلے تک پہنچ جائے اورکہا جائے کہ کوئی جھاڑ پھونک کرنے والا ہے ( جو کچھ تدارک کرے) اور ملک الموت غیب کے پردے چیر کر قبض توح کے لیے سامنے آئے اور موت کی گمان میں فراق کی دہشت کے تیر جوڑ کر اپنے نشانہ کی زد پر رکھ لے او رموت کے زہریلے جام میں زہر ہلاہل گھول دے اورآخرت کی طرف ہمارا چل چلاؤ اورکوچ قریب ہو او رہمارے اعمال ہماری گردن کا طوق بن جائیں اور قبریں روز حشر کی ساعت تک آرام گاہ قرار پائیں ۔اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور مہنگی وبوسیدگی کے گھر میں اترنے او رمٹی کی تہوں میں مدت تک پڑے رہنے کو ہمارے لیے مبارک کرنا اور دنیا سے منہ مورنے کے بعد قبروں کو ہمارا اچھا گھر بنانا اوراپنی رحمت سے ہمارے لیے گور کی تنگی کو کشادہ کر دینا اورحشر کے عام اجتماع کے سامنے ہمارے مہلک گناہوں کی وجہ سے ہمیں رسوا نہ کرنا ۔ اور اعمال کے پیش ہونے کے مقام پر ہماری ذلت وخواری کی وضع پر رحم فرمانا ۔ اور جس دن جہنم کے پل پر سے گززنا ہو گاتو اس کے لڑکھڑانے کے وقت کے دن ہمیں اس کے ذریعہ ہر اندوہ اورروز حشر کی سخت ہو لناکیوں سے نجات دینا۔ او رجبکہ حسرت وندامت کے دن ظالموں کے چہرے سیاہ ہوں گے ہمارے چہروں کو نورانی کرنا ومومنین کے دلوں میں ہماری محبت پیدا کردے او رزندگی کو ہمارے لیے دشوار گزار نہ بنااے اللہ ! محمد ﷺو جو تیرے خاص بندے اور رسول ہیں ان پر رحمت نازل فرما جس طرح انہوں نے تیرا پیغام پہنچایا ۔ تیری شریعت کو واضع طور سے کیا او رتیرے بندو ں کو پند ونصیحت کی ۔اے اللہ !محمد ﷺجو تیرے خاص بندے اور رسول ہیں ان پر رحمت ان پر رحمت نازل فرما جس طرح انہوں نے تیرا پیغام پہنچایا ۔ تیری شریعت کو واضح طور سے پیش کیا اور تیرے بندوں کو پندونصیحت کی ۔ اے اللہ ! ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قیامت کے دن تمام نبیوں سے منزلت کے لحاظ سے مقرب تر ،شفاعت کے لحاظ سے بر تر قدر ومنزلت کے اعتبار سے بزرگ تر اور جاہ ومرتبت کے اعتبار سے ممتاز تر قرار دے ۔ اے اللہ ! محمدﷺ اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اورا ن کے ایوان (عزوشرف ) کو بلند ان کی دلیل وبرہان کو عظیم اوران کے میزان (عمل کے پلہ)کو بھاری کر دے ۔ ان کی شفاعت کو قبول فرما اور ان کی منزلت کو اپنے سے قریب کر ان کے چہرے کو روشن ، ان کے نور کو کامل اور ان کے درجہ کوبلند فرما ، اور ہمیں انہی کے آئین پرزندہ رکھ اور انہی کے دین پر موت دے اور انہی کی شاہراہ پر گامزن کر اور نہی کے راستہ پر چلا اور ہمیں ان کے فرما نبرداروں میں سے قراردے اور ان کی جماعت میں محشور کر اور ان کے حوض پر اتار اور ان کے ساغر سے سیراب فرما ۔ اے اللہ ! محمدﷺ اوران کی آل پر ایسی رحمت نازل فرما جس کے ذریعہ انہیں بہترین نیکی ، فضل اورعزت تک پہنچا دے جس کے وہ امید وار ہیں اس لیے کہ تو وسیع رحمت اورعظیم فضل واحسان کا مالک ہے ا ے اللہ ! انہو ں نے تیرے پیغامات کی تبلیغ کی ۔ تیری آیتوں کو پہنچایا ۔ تیرے بندوں کو پند ونصیحت کی اور تیری راہ میں جہاد کیا،ان سب کی انہیں جزا دے جو اس جزا سے بہتر ہو جو تو نے مقرب فرشتوں اور بزگزیدہ مرسل نبیوں کو عطا کی ہو ان پر اور ان کی پاک وپاکیزہ آپ پر سلام ہو او راللہ تعالی ٰ کی رحمتیں اور برکتیں ان کے شامل حال ہو ں ۔
اے اللہ ! اپنے عہد خاص اوررسول محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اوران کے پاک وپاکیزہ اہل بیت پر رحمت نازل فرما اور انہیں بہترین رحمت وبرکت اوردرود وسلام کے ساتھ خصوصی امتیاز بخش اوراے معبود !ہمارے ماں باپ کو بھی اپنے نزدیک عزت وکرامت اوراپنی رحمت سے مخصوص فرما ۔اے سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والے ۔اے اللہ ! محمد او ر ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور ان کے جو حقوق ہم پر واجب ہیں ان کا علم عطا کر اور ان تمام واجبات کا علم بے کم وکاست ہمارے لیے مہیا فر ما دے ۔ پھر جو مجھے بتائے اس پر کار بند رکھ اوراس سلسلہ میں جو بصیرت علمی عطا کر ے اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے تا کہ ان باتوں میں سے جو تو نے مجھے تعلیم کی ہیں کوئی بات عمل میں آئے بغیر نہ رہ جائے اوراس خدمت گزاری سے جو تو نے مجھے بتلائی ہے میرے ہاتھ پیر تھکن محسوس نہ کریں۔ اے اللہ محمدﷺ اوران کی آل پر رحمت نازل فرماکیونکہ تو نے اس کی وجہ سے ہمارا حق مخلوقات پر قائم کیا ہے اے اللہ ! ہمیں ایسا بنا دے کہ ان کے حال پر شفیق ومہربان رہین (جس طرح شفیق ماں ) اپنی اولاد پر شفقت کرتی ہے اوران کی فرما نبرداری اوران سے حسن سلوک کے ساتھ پیش آنے کو ہماری آنکھوں کے لیے اس سے زیادہ کیف افزا قرار دے جتنا چشم خواب آلود میں نیند کا خمار اورہمارے قلب وروح کے لیے اس سے بڑھ کر مسرت انگیز قرار دے جتنا پیاسے کے لیے جرعہ آب تاکہ ہم اپنی خواہش پر ان کی خواہش کو ترجیح دیں اور اپنی خوشی پر ان کی خوشی کو مقدم رکھیں اور ان کے تھوڑے احسان کو بھی جو ہم پر کریں ، زیادہ سمجھیں ، اور ہم جو نیکی کریں اے اللہ ! ہماری آواز کو ان کے سامنے آہستہ ہمارے کلام کو ان کے لیے خوشگوار ہماری طبیعت کو نرم اورہمارے دل کو مہربان بنا دے اور ہمیں ان کے ساتھ نرمی وشفقت سے پیش آنے والا قرار دے ۔ اے اللہ ! انہیں ہماری پرورش کی جزائے خیر دے اورہماری حسن نگہداشت پر اجر وثواب عطا کر اور کم سنی میں ہماری خبر گیری کا انہیں صلہ دے اے اللہ! انہیں ہماری طرف سے کوئی تکلیف پہنچتی ہو یا ہماری جانب سے کوئی نا گوار صور ت پیش آئی ہو یا ہماری جانب سے کوئی نا گوار صورت پیش آئی ہو یا ان کی حق تلفی ہوئی ہو تو اسے ان کے گناہوں کا کفارہ درجات کی بلندی اور نیکیوں میں اضافہ کا سبب قرار دے اے برائیوں کو ئی گنا نیکیوں سے بدل دینے والے بارالہا!اگر انہوں نے ہمارے ساتھ گفتگو میں سختی یا کسی کام میں زیادتی یا ہمارے کسی حق میں فرو گذاشت یا اپنے فرض منصبی میں کوتاہی کی ہو تو اس کا مواخذہ ان سے نہ کرنا۔ اس لیے کہ ہم اپنی نسبت ان سے کوئی بد گمانی نہیں رکھتے اورنہ تربیت کے سلسلہ میں انہیں سہل انگار سمجھتےہیں اور نہ ان کی دیکھ بھال کو نا پسند کرتے ہیں اس لیے کہ ان کے حقوق ہم پر لازم وواجب ، ان کے احسانات دیرینہ اوران کے انعامات عظیم ہیں وہ اس سے بالا تر ہیں کہ ہم ان کو برابر کا بدلہ یا ویسا ہی عوض دے سکیں۔ اگر ایسا کر سکیں تو اے میرے معبود!وہ ان کا ہمہ وقت ہماری تربیت میں مشغول رہنا ہماری خبر گیری میں رنج وتعب اٹھانا اورخود عسرت وتنگی میں رہ کر ہماری آسودگی کا سامان کرنا کہاں جائے گا بھلا کہاں ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے حقوق کا صلہ ہم سے پا سکیں اورنہ ہم خود ہی ان کے حقوق سے سبکدوش ہو سکتے ہیں اورنہ ان کی خدمت کا فریضہ انجام دے سکتے ہیں رحمت نازل فرما محمد ﷺاور ان کی آل پر اور ہماری مدد فرما اے بہتر ان سب سے جن سے مدد مانگی جاتی ہے اورہمیں توفیق دے اے زیادہ رہنمائی کرنے والے ان سب سے جب کی طرف (ہدایت کے لیے) توجہ کی جاتی ہے اور ہمیں اس دن جب کہ ہر شخص کو اس کے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا اورکسی پر زیادتی نہ ہو گی ۔ان لوگوں میں سے قرار نہ دینا جو ماں باپ کے عاق ونا فرمانبردا رہوں ۔اے اللہ محمد ﷺاور ان کی آل پررحمت نازل فرما اورہمارے ماں باپ کو تواس سے بڑھ کر امتیاز دے جو مومن بندوں کے ماں باپ کو تو نے بخشا ہے اے سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والے ۔ اے اللہ ان کی یاد کونمازوں کے بعدرات کی ساعتوں اور دن کے تمام لمحوں میں کسی وقت فراموش نہ ہونے دے اے اللہ !محمدﷺ اور ان کی آل پر رحمت نازل فرمااورہمیں ان کے حق میں دعا کرنے کی وھہ سے ااور انہیں ہمارے ساتھ نیکی کرنے کی وجہ سے ان سے قطعی طور پر راضی وخوشنود ہو اورانہیں عزت وآبرو کے ساتھ سلامتی کی منزلوں تک پہنچا دے ۔ اے اللہ ! اگر تو نے انہیں ہم سے پہلے بخش دیا تو انہیں ہماراشفیع بنا ۔تاکہ ہم سب تیرے لطف وکرم کی بدولت تیرے بزرگی کے گھر اورنخشش ورحمت کی منزل میں ایک ساتھ جمع ہو سکیں ۔ یقینا تو بڑے فضل والا، قدیم احسان والا اورسب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے ۔
اے اللہ !رحمت نازل فرما محمدﷺ اوران کی آل پر اور ہماری توجہ اس کی توبہ کی طرف مبذول کر دے جو تجھے پسند ہے اورگناہ کے اصرار سے ہمیں دور رکھ جو تجھے ناپسند ہے بارالہا!جب ہمارا موقف کچھ ایسا ہو کہ (ہماری کسی کوتاہی کو باعث) دین کا زیاں ہوتا ہو یا دنیا کا تونقصان (دنیا میں ) قرار دے کہ جو جلد فنا پذیر ہے اورعفو ودرگذر کو(دین کے معاملہ میں ) قرار دے جو باقی وبر قرار رہنے والا ہے اورجب ہم ایسے دو کاموں کا ارادہ کریں کہ ان میں سے ایک تیری خوشنودی کا اور دوسرا تیری ناراضی کا باعث ہو تو ہمیں اس کام کی طرف مائل کرنا جو تجھے خوش کرنے والا ہو ۔ اور اس کام سے ہمیں بے دست وپا کر دینا جو تجھے ناراض کرنے والا ہو اوراس مرحلہ پر ہمیں اختیار دے کر آزاد نہ چھوڑدے ، کیونکہ نفس تو باطل حال ہو اوربرائی کا حکم دینے والا ہے مگر جہاں تیرا رحم کار فرما ہو ۔ بارالہا! تو نے ہمیں کمزور (نطفہ ) سے خلق فرمایا ہے اگر ہمیں کچھ قوت وتصرف حاصل ہے تو تیری قوت کی بدولت اوراختیار ہے تو تیری مدد کے سہارے سے لہذا اپنی توفیق سے ہماری دستگیری فرما اوراپنی رہنمائی سے استحکام وقوت بخش اورہمارے دیدہ دل کو ان باتوں سے جو تیری محبت کا خلاف ہیں بابینا کردے اورہمارے اعضاء کے کسی حصہ میں معصیت کے سرایت کرنے کی گنجائش پیدا نہ کر ۔ بارالہا ! رحمت نازل فرما محمد اورانکی آل پر اورہمارے دل کے خیالوں ، اعضاء کی جنبشوں،آنکھ کے اشاروں اورزبان کے کلموں کو ان چیزوں میں صرف کرنے کی توفیق دے جو تیرے ثواب کا باعث ہوں یہاں تک کہ ہم سے کوئی ایسی نیکی چھوٹنے نہ پائے جس سے ہم تیرے اجر وثواب کے مستحق قرار پائیں اورنہ ہم میں کوئی برائی رہ جائے جس سے تیرے عذاب کے سزا وار ٹھہریں ۔
اے وہ ذات ! جس کی یاد ، یاد کرنے والوں کے لیے سرمایہ عزت ۔ اے وہ جس کا شکر شکر گزاروں کے لیے وجہ کامرانی ۔اے وہ جس کی فرمانبرداری فرمانبرداروں کے لیے ذریعہ نجات ہے رحمت نازل فرما محمد ﷺاوران کی آل پر اورہمارے دلوں کو اپنی یاد میں اورہماری زبانوں کو اپنے شکر یہ میں اور ہمارے اعضا کو اپنی فرما نبرداری سے بے نیاز کر دے ۔ اوراگر تو نے ہماری مصرفتیوں میں کوئی فراغت کا لمحہ رکھا ہے تو اسے سلامتی سے ہمکنار کر اس طرح کا نتیجہ میں کوئی گناہ دامن گیر نہ ہو اورنہ خستگی رونما ہو تا کہ برائیوں کے ذکر سے خالی ہو اور نیکیوں کو لکھنے والے فرشتے ہماری نیکیوں کو لکھ کر مسرور وشاداں واپس ہوں اورجب ہماری زندگی کے دن بیت جائیں اورسلسلہ حیات قطع ہو جائے اور تیری بارگاہ میں حاضر ہونے کا بلاو آئے جسے بہرحال آنا اورجس پر رحمت نازل فرما اورہمارے کاتبان اعمال ہمارے جن اعمال کا شمار کریں اوران میں آخری عمل مقبول توبہ کو قرار دے کہ اس کے بعد ہمارے ان گناہوں اورہماری ان معصیتوں پر جن کے ہم مرتکب ہوئے ہیں سرزنش نہ کرے اورجب اپنے بندوں کے حالات جانچے تو اس پردہ کو جو تو نے ہمارے گناہوں پر ڈالا ہے سب کے رو برو چاک نہ کرے بے شک جو تجھے پکارے تو اس کی سنتا ہے۔

اے اللہ ہمارے ملک کو اپنی حفظ و ایمان میں رکھ۔ اے اللہ ہمارے وطن کو دشمنوں کی بری نظر سے بچا۔ اے اللہ ہمارے لوگوں کے دلوں کو ایک دوسرے کے لیے کشادہ کر دے۔اے اللہ امت مسلمہ کو اتحاد کی برکت سے نواز دے۔اے اللہ اس بابرکت کاوش میں جن ممبران نے خصوصی شرکت کی ان کے اور ان کے والدین کے لیے خصوصی انعام فرما ۔ جن کے والدین حیات نہیں رہے ان کی مغفرت فرما اور ان کے درجات بلند فرما ۔یا اللہ ہمیں ایسے اچھے اعمال کا حصہ بننے کی سعادت سے نوازتے رہنا۔اے اللہ جملہ ممبران کی جائز خواہشات کو قبول فرما اور ان کو اپنی خیر و برکت سے نواز دے۔ صاحب پوسٹ اور منتظم پوسٹ پر اپنی خاص جملہ عنایات کر دےاس کاوش کے عوض ان کے اور ان کے والدین کے درجات بلند فرما
دیگر تمام جملہ شامل اراکین کی جائز خواہشات پوری فرما۔ اس سائیٹ کے منتظمین کا اچھا حال فرما اور ان کو ایسے اچھے اقدمات کی جزائے خیر عطا فرما۔بیماروں کو شفا کاملہ نصیب فرما۔ ہم سب کو حق شناس فرما۔ ہماری اس کاوش کو مقبول فرما اور ایسی با برکت سعادتوں کا حصۤہ فر ما جن نے اس عمل نیک میں حصۤۃ لیا ان کے نیک نصیب فرما۔ اور ان کو حق کی راہ پر چلا۔اس کاوش میں جو ہم سے کمی بیشی خطا ہوئی اس کو درگزر فرما اور ہمارے اس عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما۔

آمین یا رب العالمین۔

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ

كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ
.إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ
.إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ۔

تمام ممبران کو دل کی گہرایئوں سے عید  مبارک ہو

same to you also

Ameen Sumameen beautiful dua MashAllah <3 :) 

i am reciting my portions daily but not be able to upload status sometimes because ning is not working properly on my mobile browser :/ and then eid preps i am so much buzy in this i am extremly sorry for everything...  

Allah tala humari ye koshish ye sab ka quran parhna qabool farmain bas.. Ameen 

RSS

© 2019   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service