Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

میں اپنی زندگی میں ہم مزاج لوگ بڑی مشکل سے ملتے ہیں ایسے لوگ جو ہماری ہنسی کے پیچھے کا درد جان لیں جن کو ہمارے پیار سے زیادہ ہمارے درد سے فرق پڑتا ہو...!!
یہ دنیا بھری پڑی ہے ہر طرح کے لوگوں سے کچھ ایسے لوگ ہیں جو آپ کی تکلیف جان کر بھی انجان بنتے ہیں اور کچھ لوگ جب آپ کی تکلیف جان لیں تو زندگی کی دھوپ چھاؤں میں آپ کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں لیکن ایسے لوگ نصیب سے ہی ملتے ہیں...!!
اس لیے میں سوچتی ہوں کہ جیسے ہم ایسے لوگوں کاساتھ چاہتے ہیں ویسے ہی کوئی دوسرا بھی منتظر ہو گا کسی کے پیار کو کسی کے خلوص کو....!!
تو کوشش کریں کہ جس چیز کی کمی آپ محسوس کرتے ہیں وہ کسی دوسرے کو نہ ہو..!!
وہ پیار وہ خلوص وہ خیال وہی اپنا پن جس کے لیے آپ ترستے ہیں وہ کسی دوسرے کو دے کر اس کی زندگی خوبصورت بنا سکتے ہیں یقین کریں آپ تمام شکایتیں طعنے گلے شکوے چھوڑ کر سچے دل سے محبت اور عزت دینا شروع کریں...... بےلوث ہو کر صرف اللہ سے بہترین بدلہ کی امید رکھ کر میرا رب آپ کا دل سکون اور اطمینان سے بھر دے گا وہ آپ کو لوگوں سے بے نیاز کر کے اپنی محبت اور رحمت کے حصار میں لے گا....!!🌸♥️

Views: 27

Reply to This

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service