محبت ہو جاتی ہے یا کی جاتی ہے؟
پہلی نظر میں ایسا محسوس ہونا کہ یہی یے وہ گوہر مقصود جس نے میری زندگی میں آنا تھا لیکن اس پہلی نظر کی محبت کو منزل تک پہنچانے کے لیے کتنی کوشش کی گیئ اس کے لیے کیا جواز دیا جا سکتا ہے؟
پہلی نظر کی معافی ہے لیکن یہ فارمولا دوسری بار کی نظر کے لیے اپلائی نہیں ہوتا تو سوال یہ پیدا ہوتا کہ پھر محبت ممکن کیسے بنائی جائے؟سوال تو یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ آج کل کے مخلوط تعلیمی ادروں میں اس دوسری نطر سے کیسے بچا جائے؟اس کے لیے جو فارمولا قابل عمل ہے اس کو ہم پی پی ایل
PPL کہہ سکتے ہیں۔
یعنی پرپز فل ۔۔ پبلک اور لمٹیٹڈ
صرف کام کی بات کریں تعلیم سے متعلق ،جب بات کریں تو ببلک پلیس میں کریں اور محدود رابطہ رکھیں صرف اس صورت ہی آپ خود کو دوسری نظر کا شکار ہونے سے بچا سکتے ہیں
پھر نیا سوال پیدا ہوتا ہے کہ پہلی نظر میں جو محبت پیدا ہوئی اس کا کیا علاج کریں تو بھئی اس کا ایک ہی حل مطلوبہ انسان کے بارے بنیادی معلومات لیں اور رشتہ بیھج دیں اگر وہ آپ کے لیے ہوا تو آپ کو مل جائے گا ورنہ یقین رکھیں کہ اس سے بہتر آپ کے لیے متعین ہے
یہ محبتیں تو وہ ہیں جو آنکھ کے رستے دل میں اتر رہیں ان محبتوں کا کیا عالم ہو گا جو کان کے رستے اور ان دیکھی دنیا یعنی ورچوئل رابطوں کی پیدا وار ہیں؟
فیس بک محبت جو پروفائل پیج دیکھ کر دوسرے کی شخصیت کا گرویدہ ہو جانا کچھ ماہ ایک دوسرے کو لائک کرنا پھر تنازعات کا پیدا ہونا اور پھر یہ جا وہ جا بریک اپ اور ایک نئی محبت
اس قسم کی محبت آج کل کے معاشرے میں الجھنوں کا باعث ہے لوگ اپنی اپنی سمجھ اور یہ کہنا چاہیے کہ خواہش کے مطابق اس کو ڈیل کر رہے ہیں
آپ کے خیال میں یہاں کن ضابطوں کو ملخوظ خاطر رکھا جائے ؟کیا اصول مقرر کیے جائیں کہ خرافات سے بچا جائے؟
کیونکہ یہاں پبلک پلیس نہیں ایک ان دیکھی دنیا ہے
وی یو میں لو سٹریک کی شرح کیا ہے؟ صیحح اور غلط کی پہچان کیسے ممکن ہے ؟
محدود کیسے رہا جا سکتا ہے؟
اپروچ کیسے کیا جا سکتا ہے؟
ایسی محبت حرام ہے یا حلال؟
یہ ہو جاتی ہے یا کی جاتی ہے؟
ایسے بہت سے سوالوں کے جواب ہم آپ کے مشاہدات تجربات سے اخذ کرنا چاہیں گے تاکہ اپنے ممبرز کے لیے فلاح کی راہ تلاش کر سکیں۔
Tags:
humm choty bchyy khhaaab holllyyy!!!
سروش نے پوچھا کہ حدود کیا ہونی چاہئں۔
میرا کام پڑھنا اور پڑھانا ہی رھا ہے اور میری ہارڈ لک کے میں نے بے شمار لڑکیوں کو پڑھایا ہے اور کافی حد تک ان کی سائیکی سے واقف ہوں سو اپنی عادت سے مجبور ہوں کے لڑکیوں کو کچھ گائیڈ کرنا چاہوں گا۔ کیونکہ آٹو پائلٹ پہ ہی چلتے ہیں، اور ان کو کم ہی سمجھ آتی ہے
۔
میں اکثر اس فورم پہ کہتا آیا ہوں کے ذیادہ تر لڑکے پلے بوائے اور فلرٹ ہی ہوتے ہیں۔ اگر آپ کسی سے انسپائرڈ ہیں تو آپ بہرحال رسک لے رہی ہیں۔
کسی لڑکے سے اپنی تصویر، فیس بک، اور ذاتی معلومات شئیر مت کریں، اگر وہ شادی میں انٹریسٹیڈ ہے تو رشتہ بھیجے اور آپ کے گھرآ کر معلومات حاصل کرے۔ اگر آپ گھر والوں کو اعتماد میں لئے بغیر کوئی افیئر چلا رہی ہیں تو اگر آپکا کیس جائیز بھی ہوا تو آدھا کیس آپ پہلے ہی خراب کر چکی ہیں۔
یہ یاد رکھیں کے پاکستانی فرسٹریٹڈ معاشرے میں جہاں اب بچوں کی تربیت موبائل فون اور سوشل میڈیا کرتا ہے، اب یہ کم ہی چانس ہے کہ آپ کو مخلص لوگ ملیں گے۔ اپنے آپ کو دینی دکھانا اور دکھاوا اب آسان ہے۔ ذیادہ لوگ لڑکی کا فائدہ اٹھانے کے چکر میں ہوتے ہیں۔
لڑکیاں عام طور پہ بہت سادی ہوتی ہیں، بہت سی تیز ترار لڑکیاں یہ سمجھتی ہیں کہ وہ بہت استاد ہیں وہ لڑکے کو ہینڈل کر لیں گی۔ لیکن اللہ کا عجیب نظام ہے یہاں ہر نہلے کے اوپر ایک دھلا موجود ہے۔ لڑکے اکثر جہاں دیدا ہوتے ہیں۔ دھوکے دینے کے ہزار طریقوں سے واقف ہوتے ہیں، دوسرے دوستوں سے الٹی سیدھی ٹرکس سیکھتے ہیں۔ لڑکے ایک گروپ کی صورت میں آپریٹ کرتے ہیں جبکہ لڑکی نہیں جانتی کہ وہ اکیلی ہی ہوتی ہے۔
لڑکیوں کی لاکھ سہلیاں ہوں، لیکن لڑکیاں آپس میں کبھی بھی اتنی مخلص نہیں ہوتیں جتنا لڑکے ایک دوسرے کے ساتھ ہوتے ہیں۔ لڑکے ٹیم ورک بھی سُوروں کی طرح کرتے ہیں{سوری فار دا لینگویج، میں سارے لڑکوں کی بات نہیں کر رھا صرف اکثر لڑکوں کی بات کی ہے۔ }۔ جبکہ لڑکیاں ایک دوسرے پریشانی میں ساتھ چھوڑ دیتی ہیں۔
اگر لڑکوں کو میری باتیں بری لگیں تو بیشک مجھے ذن مرید قرار دیں یا گالی دیں، ذیادہ بہتر ہے کہ میرے کھاتے سے ایک روٹی ذیادہ کھا لیں۔ میں معاشرے کی بربادہ اور کسی گھر کی عورت کے بد کردار ہونے کا قصور وار مرد ہی کو قرار دیتا آیا ہوں۔ میری دینی دانست تو یہی ہے کہ بیشک عورت اپنا حساب دے گی لیکن بد کردار مرد اپنی خیر منائیں کہ ان کا حساب ذیادہ سخت ہو گا۔
آن لائن دنیا میں بہن بھائی کے نام پہ ذیادہ آسانی سے فراڈ کیا جاتا ہے۔ اس بارے میں اس فورم پہ اتنا کچھ لکھ چکا ہوں کہ کچھ لوگ تو مجھے اس بات پہ انتہائی نا پسند کرتے ہیں۔ اگر کسی کو گپ شپ لگانی ہے یا تعلیمی ضرورت پوری کرنی ہے اپنی لیمیٹس میں رہ کر کریں لیکن مہربانی کریں کہ اس رشتہ کو حلال اور شرعی رنگ مت دیں۔ دین نے حلال و حرام کا پردہ اسی لئے رکھا ہوا ہے کہ بعد میں کوئی نمک حرامی کرے تو آپ قسمت کو قبول کرنے یا کوسنے کے بجائے کم از کم اپنی غلطی کو قبول کرنے کے قابل ہوں۔ اور توبہ کی قبولیت کا بھی چانس رہے۔
عجیب سی بات ہے کہ بہن بھائی والی بات پہ میری مخالفت لڑکوں نے اتنی نہیں کی ہوگی۔ جتنا لڑکیوں نے کی۔ انہوں نے ایسا لڑکوں کے کہنے پرکیا۔ جناب لڑکوں کو میری باتیں اس لئے بری لگیں گی کہ میں ان کی چاٹ {میرا مطلب ہے چیٹ} کا دشمن بنا ہوا ہوں۔ میرا فوکس لڑکیاں اس ہی وجہ سے ہیں کہ وہ کسی کی بھی باتوں میں آ جاتی ہیں۔ ایک انتہائی سمجھدار لڑکی بھی لیمیٹیشن کا شگار ہوتی ہے، عام طور پہ لڑکیاں جوگاڑ والی باتوں میں ذیادہ آتی ہیں۔ لڑکوں کے پاس ذیادہ فنکاریاں ہوتی ہیں۔
اگرعام حقیقی زندگی میں مجھے کسی لڑکی سے کسی درس و تدریس کے سلسلہ میں ذیادہ بات کرنی پڑ جائے تو میں پہلے بات چیت کے اصول اور قوانین وضع کرتا ہوں اور جب ہم ان اصولوں کا پاس کرنے کی زمہ داری لیتےہیں تواس کے بات ہماری بات شروع ہوتی ہے۔ اگر آپ بھی چاہیں تو ایسے اصو بنا سکتے ہیں جو آپ لوگوں کو اپنی لیمٹس میں رھنے میں مددگار ہوں۔ ورجول دنیا میں تو یہ کانٹریکٹ رٹن بھی ہو سکتا ہے۔ خاص طورپہ میں یہ بتا دیتا ہوں کہ ہمارا تعلق صرف وقتی اوراس ٹرانزیکشن کے پورا ہونے تک ہوتا ہے۔ اس کے بعد ہمارا رابطہ رکھنے کی کوئی وجہ نہیں رہتی۔
گائیڈ کرنے کو بہت کچھ ہے ، اہم ترین بات بس یہی ہے کہ دنیا کا کوئی شخص آپ کو گمراہ نہیں کر سکتا جب تک آپ خود دوسرے شخص کو آسان رستہ مت دیں۔ کیا مجال کہ کوئی اپکی زندگی میں مخل ہو، یہ آپ کی اپنی ہی غلطی ہے اگر کوئی شخص آپ کی زندگی میں گھس بیٹھے۔ بالآخر دنیا نے بعد میں آپ کی کسی ایکس پلینیشن کو نہیں ماننا۔ ذیادہ لوگ تو چسکے کے شوقین ہی ہوتے ہیں آپ کوبیشک برا لگے وہ یہی بولیں گے کہ اگر تمہاری مرغی پڑوسی کے گھر میں انڈہ دے آئے تو قصور کس کا ہو گا؟ اس سوال کا جواب اکثر لوگوں کی نظر میں سٹینڈرڈ ہوتا ہے۔ کوئی کچھ بھی صفائی دے لوگ کسی لڑکے یا پڑوسی کا قصور نہیں مانیں گے۔
Virtual = ورجول = Were Chawwal
ایک دن آتا ہےکہ کچھ لوگ نقصان اٹھانے کے بعد بولتے ہیں کہ
We were virtual friends/bro-sis
جبکہ ان کے دل سے آواز آ رہی ہوتی ہے کہ
ّWe were chawwal friends/bro-sis
میری باتوں سے کوئی ہرٹ ہوا ہو تو معذرت خواہ ہوں۔ استاد سکھانے کے لئے سختی کر جائے تو وہ آپ کے فائدے میں ہوتی ہے۔ استاد تو میں نہیں ہوں لیکن سوڈنٹ بننے کی ساری ذندگی گوشش کرتا رھا ہوں۔
apki yeh murghi wali bat hahahhahahha
meri smjh sy bahir hy
Burried kia bat hai ap ki suggestions ki ..
very well done ..
jis ny seekhna ho us k liay kafi material hai in bato mian
great mind great thoughts !
لڑکے ایک گروپ کی صورت میں آپریٹ کرتے ہیں جبکہ لڑکی نہیں جانتی کہ وہ اکیلی ہی ہوتی ہے۔
is bat ko main ny is forum py boht kreeb sy daika hia 100 % true bat hai ye
so ap ki bat boht qabal e ghor hai larkion k liay
کیا ایسا نہیں ہے کہ آن لائن بات چیت میں لڑکیاں زیادہ معصوم نظر آنے کی کوشش کرتی ہیں جو کہ لڑکوں کے لیے کشش کا باعث بنتا ہے
اپنا پروفائل ایسا بنانا ڈی پی ایسی لگانی طرز تخاطب اتنا بچگانہ بنانا کہ سخت دل بھی موم ہو کے متوجہ ہو جائیں۔۔
ایسی تمام جانی انجانی حرکات بھی دوسروں کو ترغیب دینے کے مترادف ہوں گی
جیسے کہ اسلام میں حکم ہے کے دروازے پر اجنبی آدمی کو جواب بھی سیدھا بنا لوچ کے ہو اس کا یہ مطلب نہیں کے منہ پر بندوق باندھ لیں بلکہ سٹریٹ فارورڈ رہیں
یہ ایسی حد بندی ہو گی کہ نا کوئی خواہمخوا آپ کی طرف متوجہ ہو گا نا ہی متاثر
رابطہ بوقت ضرورت کیا جائے بلا وجہ حال احوال دریافت کرنے کی ضرورت نہیں ہے
یہ جب ہم ضرورتاۤ گفتگو کے بعد کہتے ہیں نہ اور سنائیں ساری گڑ بڑ یہ کرتا ہے
لہذا ا سے اجتناب کیا جائے
لمبا عرصہ تک کسی رابطہ میں رہنے کی ضرورت نہیں کیونکہ لمبا عرصہ تک تو انسان جانور کے ساتھ بھی رہے تو انسیت ہو جاتی ہے یہاں تو اگلا پھر انسان ہو گا جس کے جذبات کے ساتھ عقل بھی استعمال کی جا رہی ہو گی
رشتے بنانے سے گریز کریں
کیونکہ ان کو آپ نبھا نہیں سکتے ان کو بنانے کی بھی ضرورت نہیں
مخاطب کو مخا لف جنس کی بجائے ایک انسان سمجھیں
لیکن بحر کیف یہ یاد رہے کہ آپ ایک لڑکی ہیں
Durust bilkul Serwarish.........
Insaan ky sath dik nhai lgana chye kunkky Insaan bhut khud ghrx huta hai
Jab kisi ko cahta ha tu sirf uski axhai dekhta ha or jab wohi insaan bura lgny lg jye tu sirf burai hi dkhti hai
hahahhahha bakhtooo......!!!!!!!
wesy wo 15 mint axhy nhi lggy th
B for Batakh...aww!!!
WOW. What a Bongi ....!
© 2021 Created by + M.Tariq Malik.
Powered by
Promote Us | Report an Issue | Privacy Policy | Terms of Service
We are user-generated contents site. All product, videos, pictures & others contents on site don't seem to be beneath our Copyrights & belong to their respected owners & freely available on public domains. We believe in Our Policy & do according to them. If Any content is offensive in your Copyrights then please email at m.tariqmalik@gmail.com with copyright detail & We will happy to remove it immediately.
Management: Admins ::: Moderators
Awards Badges List | Moderators Group
All Members | Featured Members | Top Reputation Members | Angels Members | Intellectual Members | Criteria for Selection
Become a Team Member | Safety Guidelines for New | Site FAQ & Rules | Safety Matters | Online Safety | Rules For Blog Post