Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.

Male Chooses Spouse On the Base Of Intelligence Not Only Beauty.....مرد شریک حیات کا انتخاب خوبصورتی کے بجائے ذہانت دیکھ کر کرتے ہیں، سروے

لندن: یہ بات تو سچ ہے کہ وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ اسی لیے جب معاملہ ہو شریک حیات کے انتخاب کا تو مرد حسن کے ساتھ ساتھ عورت کی ذہانت کو سامنے رکھتا ہے اسی لیے برطانیہ میں کیے گئے نئے سروے میں کہا گیا ہے کہ مرد شریک حیات کے انتخاب میں عورت کی ذہانت کو حسن پرفوقیت دیتے ہیں۔

برطانوی یونیورسٹی کی جانب سے کیے گئے سروے نے گزشتہ کئی بار کے سروے نتائج کی تصدیق کردی ہے اور ایک بار پھریہ بات سامنے  آئی ہے کہ مرد اپنے لائف پارٹنر کا انتخاب خوبصورتی کی نہیں بلکہ ذہانت کی بنیاد پر کرتے ہیں تاکہ وہ ایک ذمہ دار ماں کا کردار ادا کرسکے۔ سروے میں شامل ایک پروفیسر کا کہنا ہے کہ مرد عورت کے ظاہری حسن سے نہیں بلکہ  ذہانت سے متاثر ہوکر اسے شریک حیات چنتا ہے۔

برطانوی پروفیسر کا کہنا تھا کہ جب کسی عورت کی خوبصورتی کی بات ہو تو سروے نتائج کے مطابق مرد پتلی دبلی عورتوں کو نہیں بلکہ ایک حد تک موٹی عورت کو پسند کرتے ہیں تاکہ وہ ایک صحت مند بچے کو جنم دے سکے جب کہ مردوں کے نزدیک نوجوان، صحت مند اور مستقل جینز کی مالک خواتین کامیاب ترین لائف پارٹنر بنتی ہیں۔

سروے کے مطابق مردوں کا ماننا ہے کہ ذہانت خاتون کی سب سے اہم خوبی ہے جو اسے طویل عرصے تک شریک حیات رکھنے میں مدد گارہونے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں بچوں کی پرورش اور دیکھ بھال میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Views: 177

Reply to This

Replies to This Discussion

RSS

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service