+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution |
+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More |
یک سبق " ( جو ہو سکتا ہے آپ میں سے کئی لڑکیوں کی آپ بیتی بھی ہو !) میں کالج کے امتحانات سے فارغ ہوئی تو بوریت کا شکار تھی ، گھر کا ماحول بھی تھوڑا سخت تھا ، آزادانہ گھومنے پھرنے کی پابندی تھی تو سوچا کیوں نہ وقت گزاری کیلئے فیس بک جوائن کر لوں ، پھر کیا بتاؤں بس یوں سمجھو کہ امی سے کئی بار ڈانٹ بھی کھائی مگر فیس بک تو جیسے میرا اوڑھنا بچھونا ہی بن گئی ، ہے تو غلط بات مگر وقتی طور پر مجھے اچھا لگا ، لڑکوں کی توجہ پانا اور تعریفی کلمات سننا لیکن چونکہ میں ایسے ماحول کی عادی نہیں تھی تو مجھے جلد ہی اپنی غلطی کا احساس ہونا شروع ہو گیا ، جب میں نے دیکھا کہ میری ہر پوسٹ پر بیشمار کومنٹس آتے تھے ، کبھی کوئی محبت بھری شاعری میں ٹیگ کر رہا ہوتا تو کبھی کوئی ان باکس میں چاہت کا اظہار کر رہا ہوتا ، ڈیٹس کی آفر کر رہا ہوتا کئی ٹھرکی حضرات نے تو بنا دیکھے شادی کی پیشکش بھی کر دی مگرمجھے امی کی وارننگ یاد تھی کہ میں نے تمہاری تربیت میں کوئی کمی نہیں کی ہے ، اچھے اور برے کی پہچان سکھا دی ہے ، اب میں 24 گھنٹے تمہاری چوکیداری نہیں کر سکتی ، بس ہمارا اعتبار کبھی نہ توڑنا ! امی کی باتیں سمجھہ تو آتی تھیں مگر فیس بک کا چارم ساری نصیحتیں بھلا دیتا تھا ، سوچتی تھی کہ وقت گزاری ہی تو ہے بس ، میں کونسا کسی سے زیادہ فری ہوتی ہوں جو پریشانی ہو ،
مگر پھر یوں ہوا کہ ایک لڑکا جو بظاہر بہت مہذب تھا مجھے سچ مچ اچھا لگنے لگا ، بقول اس کے اسکی ساری توجہ کا مرکز صرف میں تھی ، میں اسکی خوبصورت باتوں کے جال میں آ گئی اور اس پر بھروسہ کرنے لگی ، میں اس سے ابھی تک ملی نہیں تھی مگر مجھے محسوس ہوتا تھا کہ جیسے میں اسے ہمیشہ سے جانتی ہوں اور وہ جیون ساتھی بننے کیلئے بہت موزوں ہے ، موقع دیکھ کر امی سے بات کروں گی اسکے بارے میں ! لیکن آھستہ آھستہ اسکی بے تکلفیاں بڑھنے لگیں ، اسکی ذومعنی باتیں مجھے پریشان کرنے لگی تھی ، ایک چبھن سی تھی جو اندر کچوکتی رہتی تھی ، میں اب اس سے ناطہ ختم کرنا چاہتی تھی مگر وہ خود کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر مجھے روک لیتا تھا ، بادل نخواستہ بات کرنی پڑ جاتی تھی
پھر اچانک ایک دن شام کے وقت اس نے مجھ سے ملنے کی فرمائش کی ، میں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ایک تو رات کو ملنا ہی غلط دوسرا کسی رشتے کے بغیر ہمارا ہی نہیں بلکہ ہر لڑکے اور لڑکی کا تنہا ملنا ٹھیک نہیں ، میرا انکار سن کر وہ تھوڑا اکھڑ سا گیا کہ کیا یار ؟ میں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں ، کوئی کھا تھوڑی جاؤں گا ، تم بھی نا ، بس حد کرتی ہو میں نے نرمی سے کہا کیونکہ یہ غلط ہے ، جب دو لڑکا لڑکی اکیلے ہوں تیسرا شیطان ہمیشہ بیچ میں رہتا ہے وہ بولا غلط ہے تو فیس بک جوائن کیوں کی تھی ؟؟ بیٹھتی نا پردے میں ، یہاں تو یہی کچھ ہوتا ہے ! میں نے بھی غصے میں جواب دیا کہ فیس بک پر اگر غلط لڑکیاں آتی ہیں تو آپ بھی تو آتے ہیں ، اسکا مطلب آپ بھی برے ہیں ؟ بکواس بند کرو ، میرا طنزیہ جواب سن کر وہ تڑپ کر بولا ، مجھے پتا ہوتا تم ایسی ہو تو کبھی تم کو منہ نہ لگاتا ، سالی نے ہوٹل کے کمرے کی بکنگ پر اتنے پیسے ضایع کروا دئیے میرے ، اب واپس بھی نہیں ہوں گے اسکی اس بات پر میں جیسے پتھر کی ہو گئی ، نجانے کب میری آنکھوں سے دو آنسو گرے ، شائد شکرانے کے کہ میرے رب نے مجھے کسی غلیظ گھڑے میں گرنے سے پہلے ہی بچا لیا ! میری بہنو ! میں نے تو اپنا سبق سیکھ لیا کیونکہ میری سوچ کو بنانے والی میری ماں تھی ، وقتی طور پر میرے قدم لڑ کھڑائے ضرور مگر الحمدلله میرے الله نے مجھے بر وقت بچا لیا اب آپ سب لوگوں سے درخواست ہے کہ فیس بک یا نیٹ کا غلط استعمال نہ کریں پلیز ! نیٹ پر ملنے والا ہر شخص شریف نہیں ہوتا ، تنہائی میں کبھی کسی مرد کو نہ ملیں ، خود کو برباد ہونے سے بچائیں ، آپ لوگ یہاں محبت کا کھیل نہ کھیلیں ،
اگر ملن ممکن ہو سکتا ہے تو نکاح کا حلال رشتہ جوڑیں ، حرامکاری جیسے گناہ سے بچیں ! جو لڑکا آپ کی صحیح معنوں میں عزت کرتا ہو گا وہ باعزت طریقے سے آپ سے رشتہ جوڑے گا ! اپنے فارغ وقت کو کچھ اچھا سیکھنے میں صرف کیجئے ! انٹرنیٹ پر پیار محبت یہ سب دقیانوسی باتیں ہیں ،نہ تو پیار ایسے ہوتا ہے نہ ہی دوستی !!! یہ سب خیالی دنیا ہے اور حقیقت بہت مختلف ہوتی ہے !!! —
Tags:
+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)
+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)
+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?) + Click Here To Join (Our facebook study Group) nice keep it up
realy nice
Allah apni pnah mein rkhay.Ameen.
conveyed a True msg..
Bitter reality ! aj kal ki zaroorat hai Internet but log galat istemal krty hain .. thanks for sharing ..
© 2021 Created by + M.Tariq Malik.
Powered by
Promote Us | Report an Issue | Privacy Policy | Terms of Service
We are user-generated contents site. All product, videos, pictures & others contents on site don't seem to be beneath our Copyrights & belong to their respected owners & freely available on public domains. We believe in Our Policy & do according to them. If Any content is offensive in your Copyrights then please email at m.tariqmalik@gmail.com Page with copyright detail & We will happy to remove it immediately.
Management: Admins ::: Moderators
Awards Badges List | Moderators Group
All Members | Featured Members | Top Reputation Members | Angels Members | Intellectual Members | Criteria for Selection
Become a Team Member | Safety Guidelines for New | Site FAQ & Rules | Safety Matters | Online Safety | Rules For Blog Post