We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

پاکستان نے بہت ہونہار سپوت پیدا کئے ہیں اور انہوں نے دن رات ایک کرکے اس قوم کی بہت زیادہ خدمت کی ہے لیکن افسوس کہ ان کی زیادہ قدر نہ کی گئی۔آئیے آپ کو ایسی کچھ شخصیات کے بارے میں بتاتے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان

اگر آج پاکستان ایک نیوکلئیر طاقت ہے تو اس بات کا سہرا بہت حد تک ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جاتا ہے جوذوالفقار علی بھٹو کے کہنے پر 70کی داہئی میں ہالینڈ سے پاکستان تشریف لائے اور ان تھک محنت کے بعد انہوں نے پاکستان کے ایٹم بم کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔پاکستان نے1998ءمیں ایٹمی دھماکہ کیا اور ایٹمی ممالک کی فہرسےت میں شامل ہوگیالیکن پرویز مشرف نے بیرونی دباﺅ پر ڈاکٹر قدیر کو ایٹمی پھیلاﺅ کی پاداش میں دنیا سے معافی مانگنے پر مجبور کیا۔اس معافی کے بعد بین الاقوامی اخبارات میں پاکستان اور ڈاکٹر قدیر کے خلاف آرٹیکل چھپے ۔


عبدالستار ایدھی
اگر دکھی انسانیت کی خدمت کی بات آئے تو عبدالستار ایدھی کانام سرفہرست ہوتا ہے۔ایدھی فاﺅنڈیشن کا نام کسی تعارف کامحتاج نہیں اور یہ عظیم انسان گذشتہ60سال سے دکھی انسانیت کی خدمت کررہا ہے۔پاکستان بھر میں ان کے250سے زائد سینٹرز قائم ہیں جہاں بیماروں،یتیم بچوں اور لاوارث خواتین کو سہارا دیا جاتا ہے۔2005ءکے تباہ کن زلزلے میں انہوں نے ان تھک کام کیا اور لاکھوں افراد کومدد فراہم کی۔سیلاب کے دنوں میں بھی انہوں نے

تباہ حال لوگوں کی بہت مدد کی۔


آغا حسن عابدی

اپنی اعلیٰ بینکنگ سے یہودی بینکاروں کی نیند اڑانے والے آغا حسن عابدی پاکستانی قوم کے ان چند سپوتوں میں سے ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں نام پیدا کیا۔جب 1972ءمیں حکومت پاکستان نے بینکوں کو نیشنلائزکیا تو انہوں نے ہاکستان سے باہر جاکر بی سی سی آئی کی بنیاد رکھی اور اس بینک نے دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں کامیابی سے کام کیا لیکن پاکستانی اور مسلمان ہونے کی انہیں سزا دی گئی اور یہودی میڈیا نے ان کے خلاف زہر آلود پروپیگنڈہ کیا جس سے بی سی سی آئی کو ناکام بنایا گیا۔یہ آغاحسن عابدی ہی تھے جنہوں نے 1980ءکی دہائی میں پاکستان میں کمپیوٹر سائنس کی ترویج کے لئے اپنی جیب سے 100ملین   روپے کا   

  FASTفنڈ قائم کیااور اسی کی بدولت2000ءمیں

کی بنیاد رکھی گئی جس کی وجہ سے آج ہزاروں نوجوان کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرکے دنیا بھر میںنام پیدا کررہے ہیں۔ان کا انتقال 1996ءمیں ہوا لیکن کسی کوبھی یہ یاد نہ تھا کہ آغا صاحب نے اس قوم کے لئے کیا کیا قربانیاں دی تھیں۔

ڈاکٹر محمد رمضان چھیپا
کراچی میں ایمبولینسزکا انتہائی کامیاب نیٹ ورک چلانے والے رمضان چھیپا کسی تعارف کے محتاج نہیں۔عبدالستار ایدھی کی طرح انہوں نے بھی دکھی انسانیت کی دن رات خدمت کی ہے اور اب اپنی ایمبولینس کے نیٹ ورک کو ملک بھر میں پھیلا رہے ہیں۔

انصاربرنی

بین الاقوامی شہرت یافتہ انصار برنی کو انسانی حقوق کے علمبردار ہونے کی وجہ سے دنیابھر میں قدر کی جانا جاتا ہے۔وکالت کے پیشے سے تعلق رکھنے والے انصار برنی نے1980ءکی دہائی میں قیدیوں کے حقوق کے لئے دن رات کام کیا۔انہوں نے عرب ممالک میں بچوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی اور بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کو واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ

بے گھر لوگوں کو چھت فراہم کرنے کے لئے یہ ٹرسٹ 1999ءمیں مذہبی رہنما مولانا بشیر فاروق قادری کی سرکردگی میں قائم کیا گیا۔یہ ٹرسٹ دن میں دو بار 30ہزار سے زائد افراد کو مفت کھانا فراہم کرتا ہے ۔اپریل2011ءمیں اس ٹرسٹ نے غریب لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے سی این جی رکشہ بھی فراہم کئے۔

عمران خان
کرکٹ کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے عمران خان نے 1991ءمیں شوکت خانم کینسر ہسپتال قائم کرکے پوری دنیا کو حیران کردیا۔کینسر جیسی موذی مرض کے علاج کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ اس ہسپتال میں اب تک لاکھوں افراد کا علاج کیا جاچکا ہے اور ان میں کئی لوگ ایسے بھی تھے جن کے پاس کینسر کا مہنگا علاج کروانے کے پیسے بھی نہیں تھے لیکن شوکت خانم ہسپتا ل میں ان افراد کا مفت علاج کیا گیا۔

سرآدم جی داﺅد
جنوری1948ءمیں پاکستان میں انتقال کرنے والے سرآدم جی داﺅد نے کئی سکول،ہسپتال اور کالج قائم کرکے غریبوں کے دکھوں کا مداوہ کرنے کی سر توڑ کوشش کی۔

شہزاد رائے
معروف گلوکار شہزاد رائے نے2002ءمیں زندگی ٹرسٹ کے نام سے فلاحی ادارہ قائم کیاجومزدوری کرنے والے بچوں کو تعلیم کی طرف لاتا ہے۔اس ٹرسٹ کے ذریعے ہزاروں ایسے بچوں کو تعلیم دی جارہی ہے جو غربت کی وجہ سے سکول جانے کی حیثیت نہیں رکھتے۔

+ How to Follow the New Added Discussions at Your Mail Address?

+ How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?

+ How to become Top Reputation, Angels, Intellectual, Featured Members & Moderators?

+ VU Students Reserves The Right to Delete Your Profile, If?


See Your Saved Posts Timeline

Views: 660

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)

Reply to This

Replies to This Discussion

magnificent sharing!  wolve

thank u gracious. 

Category changed form thought proving to Pakistan news!  

ok got it. 

nice post... these are real heros.. but afsos aj kal ki dunia m sirf film k heroes ko he hero kaha jata ha ....... 

Salute to all 

great job nice sharing 

exactly brother u right. these are real hero. our youth should know about them that what is going on in this country and how they can lift their country toward prosperity. 

thank u for ur valued comment brother.  God bless you. 

u r welcome bro ... 

 my pleasure.

Good sharing 

thanks juste pai. khush ravo. 

nice post 

Thanks Aysha 

RSS

Latest Activity

+ Iuuoɔǝut+ replied to +¢αяєℓєѕѕ gιяℓ's discussion Boys Be Like xD
6 minutes ago
+ ! ❤SΕNSΙТΙVΕ(∂ΕSΕЯТ ΡЯΙNCΕSS)❤ replied to + ! ❤INNOCENT❤'s discussion Akhri Salam Smjh kr
9 minutes ago
+ ! ❤SΕNSΙТΙVΕ(∂ΕSΕЯТ ΡЯΙNCΕSS)❤ liked + ! ❤INNOCENT❤'s discussion Akhri Salam Smjh kr
10 minutes ago
+ ! ! ! ! ! !Aaima Ansari ❤️ updated their profile
13 minutes ago
+ Iuuoɔǝut+ replied to +¢αяєℓєѕѕ gιяℓ's discussion Jin sey Mohabbat Ho.....
14 minutes ago
DRAMA QUEEN+ updated their profile
18 minutes ago
+ ! ! RebeL updated their profile
19 minutes ago
+¢αяєℓєѕѕ gιяℓ updated their profile
20 minutes ago
+ ! ! ! !No panga ! ! ! + updated their profile
35 minutes ago
+ Iuuoɔǝut+ liked + Iuuoɔǝut+'s discussion hijar ka tara doob chala hy ......wasi shah
35 minutes ago
++No pAnGa++ updated their profile
40 minutes ago
+"Megha butt" liked +"Certified Gangster"++'s discussion For all female friends
41 minutes ago
+"Megha butt" liked + ! ❤INNOCENT❤'s discussion Akhri Salam Smjh kr
41 minutes ago
DON No.1❤️ updated their profile
55 minutes ago
++No pAnGa++ replied to + ! ❤INNOCENT❤'s discussion Akhri Salam Smjh kr
1 hour ago
+¢αяєℓєѕѕ gιяℓ replied to +¢αяєℓєѕѕ gιяℓ's discussion Boys Be Like xD
1 hour ago
+¢αяєℓєѕѕ gιяℓ replied to +¢αяєℓєѕѕ gιяℓ's discussion Lets Share yOur desktOp wAllpAper.....  (•ิ‿•ิ)
1 hour ago
BIA updated their profile
1 hour ago
+ "AS" liked + Iuuoɔǝut+'s discussion hijar ka tara doob chala hy ......wasi shah
1 hour ago
+ Iuuoɔǝut+ posted a discussion
1 hour ago

© 2019   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service