Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.

آج میں آپ دوستوں سے جس موضوع پر بات کرنے جا رہا ہوں وہ ہے Prisma ایپ
آج کل ہماری نوجوان نسل اس ایپ میں بہت دلچسپی لے رہی ہے اس ایپ کے ذریعے تصاویر پر مختلف ایفیکٹس ڈال کر ایڈیٹنگ کی جاتی ہے
لیکن میں آپکی توجہ Prisma کے پیچھے چھپی بھیانک حقیقت کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں
پرزما انگریزی کا لفظ ہے جسکے معنی تکون نما ٹھوس چیز کے ہیں جسکے سرے برابر ہوں.
پرزما یہودیوں کی بنائی ایپ ہے جسکا لوگو تکون ہے جو ایک خاص مقصد کے تحت بنایا گیا ہے تاکہ مسلمان تکون سے آشنا ہو جائیں اور انکے دل و دماغ میں تکون کے پیچھے چھپی بھیانک حقیقت بغیر کسی مشکل کے گھول دی جائے جیسا کہ اس پہلے وہ بے حیائی اور فحاشی مسلمان کی رگوں میں گھول چکے ہیں.
پرزما 6 حروف پر مشتمل ہے 6 کا عدد یہودی شیطانی اصطلاح کے طور پر استعمال کرتے ہیں 666 یہودیوں کا خاص شیطانی عدد ہے آپ انٹرنیٹ پر اسکے بارے میں مکمل تفصیل جان سکتے ہیں
اب تکون کی حقیقت کی طرف چلتے ہیں.
یہودی روایات کو دیکھا جائے تو مثلث یا تکون کا ایک خاص مفہوم و مطلب ہے جس کے مطابق اسکے تین کونے زبردست صفات کی ترجمانی کرتے ہیں.
1. خود مختاری
2. طاقت.
3. ذہانت
یہ سب دجال کے پیروکار صیہونی دماغوں کا ڈالا ہوا بکھیڑا ہے. سیدھی بات یہ ہے کہ تکون تین دجالی صفات کی نمائندہ علامت ہے 
1 اللہ کی حاکمیت سے آزادی و خودمختاری
2 شیطانی اور جادوئی طاقت
3 عیارانہ و مکارانہ خصلت انکی مدد سے جھوٹے خدا (دجال) کی جھوٹی خدائی کا نقارہ بجایا جا رہا.
یہودی روایات کا جائزہ لیا جائے تو مثلث کے بھید سے ایک اور پردہ بھی اٹھتا ہے اللہ کے غضب کا شکار اور دجال سے مدد کی امیدوار اس قوم کے جاہلانہ فلسفے کے مطابق کائنات کی حقیقت ایک مثلث ہے اس میں خدا کی ذات سب سے اوپر ہے ( تکون کے اوپر اکلوتی آنکھ دیکھ سکتے ہیں جو دجال کو ظاہر کرتی ہے ) جبکہ نیچے ایک جانب تصورات اور دوسری جانب موجودات کی دنیا ہے
تصویر پر ایفیکٹ کرتے وقت تکون کی بفرنگ ہوتی ہے اس دوران تکون نیچے سے بفرنگ کرتی ہوئی اوپر کی جانب جاتی ہے تو اوپری حصے کے آخر تک پہنچ کر تکون کی بالکل وہی شکل بن جاتی ہے جو یہودیوں کے تکونی نشان کی ہے جسکے مطابق ان
کا ایک آنکھ والا خدا تکون کے اوپر سے ساری دنیا کو دیکھ رہا ہے.
پرزما سے ایڈٹ تصاویر جن میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ایفیکٹ ہوئی تصاویر میں ایک آنکھ میں دوسری آنکھ کی نسبت عیب کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے
یہ وہ بھیانک واردات ہے جو مسلمانوں کے لاشعور کے ساتھ کی جا رہی ہے
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث پاک ہے
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
میں نے خواب میں دیکھا کہ میں طواف کر رہا ہوں. اچانک میں نے ایک آدمی کو دیکھا گندم گو سیدھے بالوں والا اسکے بالوں سے پانی ٹپک رہا تھا جیسے ابھی غسل کیا ہو میں نے پوچھا یہ کون ہے انہوں نے بتایا عیسٰی بن مریم پھر میں نے دوسری طرف توجہ کی تو ایک سرخ رنگ کا موٹا آدمی نظر آیا جسکے بال
گھنگریالے اور آنکھ کانی تھی جس طرح پھولا ہوا
انگور میں نے پوچھا یہ کون ہے ؟ جواب ملا یہ
دجال ہے
اس حدیث سے ثابت ہوا دجال ایک آنکھ سے کانہ ہے
اور یہودی اس عیب کو بے عیب بنانے کے لئے اکلوتی آنکھ کو مختلف کمپنیوں کے لوگوز اشتہارات فلموں وغیرہ کے ذریعے عام کر رہے ہیں تاکہ لوگ اکلوتی
آنکھ کو عیب نہ سمجھیں اور دجال کی آمد پر اسے بھی عام انسان سمجھیں
پرزما کے ہر ایفیکٹ سے ایک آنکھ میں عیب ڈل جاتا
ہے جبکہ دوسری آنکھ صاف دکھتی ہے یہ باتیں دیکھنے میں ذیادہ محسوس نہیں ہوتیں لیکن ہمارا
لاشعور فورًا ان باتوں کو نوٹ کرتا ہے جس سے
ہمارے ذہن میں یہ بات ڈال دی جاتی ہے کہ ایک
آنکھ کوئی عیب نہیں جب ہم اپنی ہی تصویر پرزما سے ایفیکٹ کر کے خود کو ایک آنکھ والا دیکھتے
ہیں تو ہمارا ذہن اس بات کو قبول کر لیتا ہے کہ
ایک آنکھ خوبصورتی کا سر چشمہ ہے. آپ دیکھ سکتے ہیں
سفید رنگ کی تکون جس کے اوپر کان کے دھوکے
میں آنکھ بنائی گئی ہے جو یہودیوں کے تکونی دجالی نشان کو واضح طور پر دکھا رہی ہے
سفید اور کالے رنگ کے ڈبوں پر مشتمل نظر آ رہا ہے یہودی
نظریے کے مطابق کالا اور سفید نیکی اور بدی کی علامت ہے اس جھنڈے کے بنانے کا مقصد شاید یہ ہے کہ مسلمانوں کی نیکی و بدی کرنے پر یہودیوں نے قابو پا لیا ہے.
استغفراللہ..
میری عقل میں جو جو باتیں آئیں میں نے آپ سے شئیر کر دیں جو بھی اس حقیقت سے
بھاگے یا اسے مذاق سمجھے وہ دنیا کا بیوقوف ترین
انسان ہوگا.
کیونکہ جب نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی وہ بھی تصویری خاکوں کے ذریعے کی گئی اور مختلف
پیغامات خاکوں میں دئیے گئے جسے کوئی سمجھ
نہیں پایا اللہ جانتا ہے اس منحوس ایپ میں کیا
کیا خفیہ پیغامات دئیے گئے ہیں ہمیں..
میری تمام دوستوں سے گزارش ہے.
اس منحوس ایپ کو ہر گز استعمال نہ کریں
میرا یہ پیغام جتنا ہو سکے شئیر کریں اور دجالی فتنہ سے بچنے کے لئے سورہ کہف کی تلاوت کیا کریں
اللہ ہمیں دجالی فتنہ سے بچائے. آمین..

Views: 96

Reply to This

Looking For Something? Search Below

Latest Activity

Sophie posted a discussion
5 hours ago
⭐ "Mannat"⭐✔️ liked Black Bird Scientist's discussion graphic designer required
5 hours ago
+ ! zεε liked иαвєєℓ αнмє∂'s discussion CS619 Project Students
10 hours ago
Hamid left a comment for jiya ali
11 hours ago
Hamid and jiya ali are now friends
11 hours ago
Usama shahid joined + M.Tariq Malik's group
17 hours ago
Profile Iconsria aslam, Khawir Abbas and Sana Shafaq joined Virtual University of Pakistan
22 hours ago
Abdul Rehman updated their profile
Saturday

VIP Member Badge & Others

How to Get This Badge at Your Profile DP

------------------------------------

Management: Admins ::: Moderators

Other Awards Badges List Moderators Group

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service