We have been working very hard since 2009 to facilitate in your learning Read More. We can't keep up without your support. Donate Now.

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

یہ کہنا بہت مشکل تھا کہ گھر میں خوشی کا سماں تھا یا غم کا۔ جس طرح کچی آبادی میں بنے اس مکان کی اپنی کوئی شناخت نہیں تھی بالکل اسی طرح گھر میں موجود چاروں بیٹیوں کی بھی ان کے باپ کی نظر میں کوئی شناخت نہیں تھی۔

دو دو سال کے فرق سے پیدا ہونے والی حرا، ماریہ، ذکیہ اور انیلا صحن میں لگے پیپل کے درخت کی نیچے بچھی بوسیدہ سی چادر پہ بیٹھی اپنے نرم و نازک ہاتھوں کو اٹھائے اس وقت سے دعا گو تھی جس وقت سے شہزاد محلے کی دائی نسیمہ کو بلا کر لایا تھا۔ اپنے نخوت بھرے چہرے کے ساتھ ٹوٹی ہوئی کرسی پر نیم دراز شہزاد اپنی بیٹیوں کے سر پر کچھ اس طرح نازل تھا جس طرح محلے کی مسجد میں ایک قاری بچوں کے سروں پر نازل رہتا ہے اور وہ بچے اس قاری کے ڈر سے محبت کرنے والے اللہ کو یاد کررہے ہوتے ہیں۔ بالکل اسی طرح چاروں بیٹیاں بھی اپنے باپ کے ڈر سے اپنے رب کے حضور دعا گو تھیں۔

’’اے میرے رب! ماں کہتی ہے کہ بیٹی تو رحمت ہوتی ہے، اللہ نے اپنے محبوب نبی (صلی اللہ علیہ وآل وسلم) کو بھی بیٹیوں سے نوازا تھا۔  لیکن میرے رب! کیا رحمت کے ساتھ بھی ایسا سلوک کیا جاتا ہے؟ ایسی کون سی گالی ہے جو میرے کانوں نے نہ سنی ہو، شاید ہی جسم کا کوئی حصہ ہو جس پر نشان نہ ہو، جب سے ہوش سنبھالا ہے کوئی دن ایسا نہیں گزرا جب ماں کو باپ نے مارا نہ ہو جیسے کہ بیٹیاں پیدا کرنا ماں کے اختیار میں ہے۔

اے میرے رب! آج تو کرم فرما اور ہمیں ایک بھائی عطا فرما اور اگر ایسا ممکن نہیں تو ایک اور بہن کی آنکھ کھلنے سے پہلے ہماری آنکھوں کو بند فرما دے۔

اے اللہ! بھائی دے دے، بھائی دے دے۔ ‘‘

نو سالہ حرا نہ جانے کتنی دیر تک آخری جملہ دہراتی رہی کہ دائی نسیمہ کی آواز اس کے کانوں سے ٹکرائی۔ اس کو اپنے کانوں پہ یقین ہی نہ آیا، ایک لمحے کے لیے وہ تو کیا اس وقت صحن میں موجود تینوں بہنیں اور اس کے باپ شہزاد کو بھی دائی نسیمہ کے لفظوں پر یقین ہی نہ آیا۔ حرا کو اس وقت ہوش آیا جب باپ کی پھینکی ہوئی کرسی اس کے چہرے پر لگی۔ تینوں چھوٹی بہنیں ڈر کے مارے حرا کے پیچھے چھپ گئیں۔ وہ تو شکر ہے کہ دائی نسیمہ موجود تھیں ورنہ شہزاد کا بس چلتا تو نومولود بیٹی اور اپنی بیوی سکینہ کو جان سے مار ڈالتا۔  بالآخر مغلظات بکتا ہوا گھر سے باہر نکل گیا۔

عالیہ کو پیدا ہوئے آج بارہواں دن تھا لیکن شہزاد نے نہ اس کا چہرہ دیکھنا تو دور کی بات، گھر آنا بھی گوارا نہ کیا۔ بارہویں دن سکینہ ہمت کرکے مالکن کے گھر پہنچی تاکہ روٹی کا کچھ بندوبست ہوسکے۔ مالکن، سکینہ اور نومولود عالیہ کو دیکھ کر بہت خوش ہوئیں اور جب تک سکینہ کام کرتی رہی، مالکن سکینہ کو گود میں لیے اس کے ساتھ دل بہلاتی رہیں کیونکہ پندرہ سال گزرنے کے بعد بھی وہ اولاد جیسی نعمت سے محروم تھیں۔ جاتے وقت مالکن نے کچھ پیسے اور ضرورت کا سامان سکینہ کے حوالے کردیا۔ گھر واپس آتے آتے سکینہ فیصلہ کر چکی تھی اور گھر واپسی پر اپنا فیصلہ حرا کو بتایا تو پہلے تو وہ نہ مانی مگر پھر ماں کی بات ماننے میں ہی خیر سمجھی لیکن دونوں ماں بیٹیاں رات کا انتظار کرنے لگیں۔

اگلے دن سکینہ اپنی بیٹی حرا کے ساتھ تیز تیز قدموں کے ساتھ مالکن کے گھر کی جانب گامزن تھی۔ کام کے دوران سکینہ کی نظریں مسلسل کچھ تلاش کرتی رہیں۔ اتنی دیر میں مالکن کی ایک دوست آگئی اور سکینہ ان کو ڈرائنگ روم میں بٹھا کر خود ان کے لیے چائے بنانے میں مشغول ہو گئی۔ جیسے ہی سکینہ چائے لے کر ڈرائنگ روم میں داخل ہوئی تو مالکن اپنی دوست سے مخاطب تھی۔

’’لوگ کتنے ظالم ہوگئے ہیں، کل رات کوئی اپنی بیٹی کو گھر کے دروازے کے باہر چھوڑ گیا اور علاقے کے آوارہ کتوں نے اس معصوم کو چیر پھاڑ دیا۔ ‘‘

ان الفاط کا سننا تھا کہ سکینہ وہی پر ڈھیر ہوگئی اور معصوم سی حرا اس سوچ میں گم ہوگئی کہ ظالم کون؟





+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)


Views: 356

Reply to This

Replies to This Discussion

RSS

Latest Activity

Muhammad Faizan Alam replied to +M.Tariq Malik's discussion MTH601 Operations Research Assignment 01 Fall 2020 Solution / Discussion Due Date: 02-12-2020 in the group MTH601 Operations Research
4 hours ago
Muhammad Faizan Alam joined +M.Tariq Malik's group
4 hours ago
+M.Tariq Malik replied to yasmeen anwer's discussion MCS 1st Quiz
7 hours ago
+M.Tariq Malik liked yasmeen anwer's discussion MCS 1st Quiz
7 hours ago
Profile IconSehrish Mumtaz, Nazir shah, Shahid Iqbal and 8 more joined Virtual University of Pakistan
7 hours ago
+M.Tariq Malik replied to Imtiaz Waqar's discussion COST AND MANAGEMENT ACCOUNTING (MGT402) ASSIGNMENT NO. 01 in the group MGT402 Cost & Management Accounting
7 hours ago
+M.Tariq Malik replied to Muhammad Kashif's discussion FIN611 GDB No 1 Fall 2020 Solution / Discussion in the group FIN611 Advanced Financial Accounting
8 hours ago
+M.Tariq Malik replied to +M.Tariq Malik's discussion FIN611 GDB No 1 Fall 2020 Solution / Discussion in the group FIN611 Advanced Financial Accounting
8 hours ago
yasmeen anwer posted a discussion
8 hours ago
+M.Tariq Malik replied to +M.Tariq Malik's discussion ENG201 Online Quiz No 01 Fall 2020 Solution Discussion Last Date: 27-11-2020 in the group ENG201 Business and Technical English Writing
8 hours ago
HAFIZA AREESHA ASLAM replied to +M.Tariq Malik's discussion SOC101 SOC101 Short Notes Glossary - SOC101 Short Questions Answers - SOC101 Subjective Solved Questions in the group SOC101 Introduction to Sociology
8 hours ago
+M.Tariq Malik replied to +M.Tariq Malik's discussion PHY301 Assignment 01 Fall 2020 Solution / Discussion in the group PHY301 Circuit Theory
8 hours ago

Looking For Something? Search Here

© 2020   Created by +M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service

.