Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.

Social Media Talaq ki Bari Wajha... سوشل میڈیا طلاق کی بڑی وجہ

کینبرا: معاشرے  میں سوشل میڈیا میاں اوربیوی کے درمیان چپقلش کی اہم وجہ بنتا جارہا ہے جب کہ  مغرب میں ہر7 طلاقوں میں سے ایک کے پیچھے سوشل میڈیا خصوصاً  فیس بک کا استعمال ہے۔

آسٹریلیا کی ایک  مشہور قانونی فرم سلیٹر اینڈ گورڈن نے اپنے موکلین کے سوشل میڈیا سے وابستہ طلاق کے واقعات کے بعد یہ تحقیق کی ہے جس میں ان کے موکلین نے اسکائپ، ٹویٹر، واٹس ایپ، فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز کو اپنے روزبروز خراب ہوتے ہوئے ازدواجی تعلقات کی وجہ قرار دیا، فرم سے وابستہ وکیل کا کہنا تھا کہ 5 سال قبل شادی ختم ہونے میں فیس بک اورٹوئٹر کا نام نہیں آتا تھا لیکن اب یہ ایک عام بات بن چکی ہے جب کہ انہوں نے سوشل میڈیا کو شادی کے لیے بارودی سرنگ قرار دیا۔

کمپنی نے اپنے سروے میں 2 ہزار سے زائد شادی شدہ جوڑوں  سے رائے معلوم کی تو پتہ چلا کہ ان میں چپقلش کی وجہ ایک دوسرے کی سوشل میڈیا جاسوسی ہے کہ وہ کس سے رابطہ کرتے ہیں اور کسے دوست بنارہے ہیں، ان میں سے ایک چوتھائی افراد نے اعتراف کیا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے پیدا ہونے والی بدگمانی ہفتے میں ایک دفعہ جھڑپ کی وجہ بنتی ہے جب کہ 17 فیصد جوڑوں نے کہا کہ سوشل میڈیا روزانہ لڑائی کی وجہ بنتا ہے۔

کہیں پر بیگم صاحبہ سوشل میڈیا کو گھریلو زندگی پر زیادہ فوکیت دے دیتی ہیں، یہ غیر اخلاقی سر گرمیوں، دوستیوں وغیرہ میں وہاں مصروف ہو کے اس کو حقیقت سمجحنے لگ پڑتی ہیں، سو جب بھی کسی بھی عادت وغیرہ کو نشہ بنا لیا جائے تو  ہلاکت تو یقینی ہے

Views: 153

Reply to This

Replies to This Discussion

AOA! Nice Sharing

ws..

ALLAH hum ko samjh b dy....

RSS

© 2022   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service