Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.

The Higher Education Commission (HEC) has announced the ranking of Pakistani universities 2013 on the basis of quality and research.


اسلام آباد…ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مختلف شعبوں کی یونیورسٹیز کی درجہ بندی جاری کردی ، نسٹ یونیورسٹی کا پہلا نمبر رہا جب کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، ملٹری اکیڈمی کاکول، این ای ڈی کراچی اور پاکستان نیول اکیڈمی کراچی جیسے معروف تعلیمی ادارے بروقت تفصیلات جمع نہ کرانے کی وجہ سے درجہ بندی میں شامل ہی نہیں ہوسکے۔ اسلام آباد میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین جاوید لغاری نے یونیورسٹیز کی درجہ بندی کی فہرست جاری کی۔بڑی یونیورسٹیز کی کیٹی گری میں اسلام آباد کی نسٹ یونیورسٹی نے جھنڈے گاڑے جبکہ پنجاب یونیورسٹی دوسرے نمبر پر رہی۔درمیانی یونیورسٹی میں قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد اول رہی، گورنمنٹ کالج لاہور یونیورسٹی کا دوسر ا نمبر رہا۔ چھوٹی یونیورسٹیز میں یونیورسٹی آف فیصل آباد اول جبکہ بیکن نیشنل یونیورسٹی دوسرے نمبر پر رہی۔ زرعی شعبے میں ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد سر فہرست رہی جبکہ پیر مہر علی شاہ یونیورسٹی راولپنڈی دوسرے نمبر پر رہی۔ انجینئرنگ شعبے میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز اسلام آباد کا پہلا اور یو ای ٹی لاہو ر کا دوسرا نمبر رہا۔بزنس کے شعبے میں میدان لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس نے مار لیا جبکہ آئی بی اے کراچی کی دوسری پوزیشن رہی۔ طب میں آغا خان یونیورسٹی سر فہرست رہی جبکہ یونی رسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کا دوسرا نمبر رہا۔ ۔ خیبر پختونخوا کی گومل یونیورسٹی، غلام اسحاق خان یونیورسٹی صوابی، یو ای ٹی پشاور اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر پشاور نے بھی نمایاں مقام حاصل کیا۔ 27 تعلیمی ادارے بروقت تفصیلات نہ دینے کی وجہ سے درجہ بندی میں شامل ہی نہیں ہو سکے

Views: 125

Reply to This

Replies to This Discussion

vu kithy a

RSS

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service