Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

اگر اپنی بہن کسی کو پسند کرتی ہو اور ملنے جاتی ہو تو اسے جان سے مار دینا چاہئے.. کیونکہ وہ بدکردار ہے.. اور لڑکا بے غیرت ہے. لیکن جب کسی کی بہن اپنے ساتھ محبت کا کھیل کھیلے تو وہ دنیا کی سب سے اچھی اور پاکباز عورت لگتی ہے. ..کیوں؟
شادی سے پہلے کسی لڑکی سے محبت تھی کیونکہ وہ بہت اچھی اور نیک لڑکی تھی.. شادی سے پہلے بیوی کو کوئی پسند کرتا تھا تو بیوی بد کردار..؟
. طوائف بدکردار لیکن اس کے پاس روز جانے والا عزت دار..؟
کوئی لڑکی کسی لڑکے کی باتوں میں آکر گھر چھوڑ دے تو لڑکا یہ کہہ کر اسے چھوڑ دیتا ہے کہ جب ماں باپ کی نہ ہوئی تو میری کیا ہوگی.. جب مرد اپنی بیوی کی باتوں میں آ کر ماں کی بے عزتی کرتا ہے اور اسکو گھر سے نکال دیتا ہے تو وہ اچھا شوہر کہلاتا ہے..؟
کوئی لڑکی کسی لڑکے سے فون پر باتیں کرتی ہے اور وہ ریکارڈ کر کے دوستوں کو سناتا ہے تو لڑکی بری اور وہ سب عزت دار.. ؟
جہیز دو جہیز دو. مگر حق مہر ساڑھے بتیس روپے رکھو.. ؟
جہیز لعنت ہے مگر منہ پھاڑ کر لاکھوں کا حق مہر مانگ لو.. ؟
کوئی کافر کسی مسلمان عورت پر ظلم کرے تو وہ شیطان.. خود ہزاروں مسلمان لڑکیوں سے فلرٹ کریں زنا کر کے تیزاب سے جلا کر قتل کردیں تو وہ لڑکیاں بدکار..؟
خود کسی لڑکی کی تصویر پر آیٹم، ظالم، قیامت کے کمنٹس دیں گے.. بازار میں نظر آجائے تو بھوکی نظروں سے دیکھیں گے.. کل کو وہی کسی اور کی حوس کا نشانہ بن جائے تو ہر جگہ اس آدمی کو کوستے پھریں گے.. ؟
ہم تو مسلمان ہیں. اسلام تو زنا کی سزا دونوں کو دیتا ہے پھر کیوں ہمارے
اسلامی معاشرے میں سزا ایک کو ملتی ہے اور دوسرا باعزت بری ہوجاتا ھے؟ میں مردوں کے خلاف نہیں ہوں. مجھے ناانصافی اور منافقت سے نفرت ہے.
تم میں سے کوئی اسوقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ اپنے بھائی کے لئے بھی وہی پسند نہ کرے جو اپنے لئے کرتا ہے.
دنیا کی ساری دلیلیں جواز، وکالتیں تو ہم اپنی ذات کے لئے رکھتے ہیں. مگر ساری سزائیں دوسروں کے لئے منتخب کرتے ہیں.
ہم ایسے تو نہ تھے. تو پھر اب کیوں ہوگئے؟
مجھے معلوم ہے بہت کم لوگ اس پر مثبت انداز میں سوچیں گے. 
خیر کوئی تو سوچے گا. 
کوئی تو منافقت چھوڑے گا. 
کوئی ایک تو کوشش کرے گا اپنے آپ سے سچ بولنے کی.
کوئی ایک تو دونوں کو سزا دینے یا انصاف کرنے کا سوچے گا!
ان شاء اللہ...

Views: 300

Reply to This

Replies to This Discussion

nice discussion .......

hmary muashry ma sirf larki ko kasorwar smja jata h. 

thanks a lot Blue Eyes

ahh its good shear. Allah hum sub ko acha kar dain. such kaha hum mistake nhi manty aur jo right bhi hu us ko wrong kahty hain. jis ka pass pisa hu wo ghuna kar ka bhi yaha pak aur ghreeb acha kar ka bhi bora 

very Nice sharing

thanks a lot zoya noor

LRKI BHT HE BEBAS HA WO LAK TRY KR LY KBI B MRD KO KHUS NI KR SKTI BCZ MRD KBI NA KBI KOI NA KOI BAT NIKAL HE DETA HA LRKI KO ZALIL KRNY K LIY

RSS

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service