انسان اپنے آپ کو اللہ کے سپرد کر دے تو ہر خوف ختم ہو جاتا ہے۔اگرمنشائے الہٰی کو مان لیا جائے تو نہ زندگی کا خوف رہتا ہے نہ موت کا۔نہ امیری کا ، نہ غریبی کا۔نہ عزت کی تمنا ، نہ ذلت کا ڈر۔یہ سب اس کے انداز ہیں ۔ وہ جو چاہے عطا کرے۔ ہمیں راضی رہنا ہے۔ورنہ ہماری سر کشی اور خود پسندی کی سزا صرف یہی ہے کہ ہمیں اندر سے دبوچ لیا جائے۔ظاہر کے جسم میں تو کوئی خراش نہ ہو ، لیکن اندر سے باطنی وجود قاش قاش او…