ابو اگر آپ نے بھی زندگی میں تھوڑی محنت کر لی ہوتی تو آج ہمارا بھی اپنا گھر ہوتا۔ منیر تیوری چڑھا کر بولابوڑھے بیمار باپ کی آنکھ کے کونے سے ایک آنسو نکل کر خاموشی سے چہرے پر تیرتا ہوا گریبان میں جا کرجذب ہو گیا۔ بیماری نے ویسے بھی قریب المرگ کیا ہوا تھا۔ موت کا وقت آ پہنچا تو باپ کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔ تدفین کے وقت ایک ادھیڑ عمر شخص متانت کے ساتھ چلتا ہوا منیر کے پاس آیا اور بولا:بیٹا!…