We have been working very hard since 2009 to facilitate in your learning Read More. We can't keep up without your support. Donate Now.

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

August 2019 Blog Posts (15)

یا اللہ میرے شوہر آگئے

یا اللہ میرے شوہر آگئے

نئی خوبصورت، طرحدار اور جواں سال پڑوسن محلے میں آباد ہوئی تھی۔ تین چھوٹے چھوٹے بچے تھے۔ شوہر شکل ہی سے خرانٹ اور بدمزاج لگتا تھا۔ پڑوسن کی صورت دیکھ کر ہی محلے کے مردوں کی تمام تر ہمدردیاں خاتون کے ساتھ ہوگئیں۔ خاتون نے آہستہ آہستہ محلے کے گھروں میں آنا جانا شروع کیا۔ شیخ صاحب اور مرزا

صاحب کو اپنی اپنی بیگمات کے توسط سے پتا چلا کہ نئی پڑوسن کا شوہر تند خو اور شکی ہے۔ خاتون شوہر سے کافی ڈرتی ہیں۔ یہ سنتے ہی دونوں مرد حضرات کی نگاہیں آسمان کی طرف…

Continue

Added by +!!!StRaNGeR!!! + on August 31, 2019 at 7:11am — 1 Comment

ایک حکیم اور ان کا عقیدہ و یقین

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایک حکیم صاحب ہوا کرتے تھے، جن کا مطب ایک پرانی سی عمارت میں ہوتا تھا۔ حکیم صاحب روزانہ صبح مطب جانے سے قبل بیوی کو کہتے کہ جو کچھ آج کے دن کے لیے تم کو درکار ہے ایک چٹ پر لکھ کر دے دو۔ بیوی لکھ کر دے دیتی۔ آپ دکان پر آ کر سب سے پہلے وہ چٹ کھولتے۔ بیوی نے جو چیزیں لکھی ہوتیں۔ اُن کے سامنے اُن چیزوں کی قیمت درج کرتے، پھر اُن کا ٹوٹل کرتے۔ پھر اللہ سے دعا کرتے کہ یااللہ! میں صرف تیرے ہی حکم کی تعمیل میں تیری عبادت چھوڑ کر یہاں دنیا داری کے چکروں میں آ بیٹھا ہوں۔ جوں…

Continue

Added by +!!!StRaNGeR!!! + on August 29, 2019 at 6:23am — 1 Comment

بزدل کمی احتجاج کرتا ۔طاقتور بدلہ لیتا ہے

بزدل، کمی، احتجاج کرتا ہے،، طاقتور بدلہ لیتا ہے،،

کبھی گاؤں کے چودھری کو احتجاج کرتے دیکھا؟ احتجاج، کمی، کرے گا ہمیشہ,

کبھی اسرائیل نے احتجاج کیا، آپ ہولو کاسٹ پر بیان دیں، اسرائیل احتجاج نہیں کرے گا لیکن آپ کے ملک میں آپ کی لاش ملے گی،

اسے کہتے ہیں طاقت ، 

نبی کریمؐ نے کبھی احتجاج کیا؟

نہیں.

کعب بن اشرف آپؐ کی ہتک کرتا تھا، ابھی مکہ فتح نہیں ہوا تھا، مسلمان کمزور تھے، لیکن احتجاج نہیں کیا،

صحابہ ؓ سے پوچھا.

"تم میں سے کون کعب کو اس کے…

Continue

Added by +!!!StRaNGeR!!! + on August 29, 2019 at 6:12am — No Comments

شادی_شدہ_اور_غیر_شادی_شدہ_سب_اس_کو_ضرور_پڑھیں

شادی_شدہ_اور_غیر_شادی_شدہ_سب_اس_کو_ضرور_پڑھیں

صبح ہی صبح میاں بیوی کا خوب جھگڑا ہو گیا، بیگم صاحبہ غضبناک ہو کر بولیں... "بس، بہت کر لیا برداشت، اب میں مزید ایک منٹ بھی تمہارے ساتھ نہیں رہ سکتی"

میاں جی بھی طیش میں تھے... بولے... 

"میں بھی تمہاری شکل دیکھ دیکھ کر تنگ آ چکا ہوں... دفتر سے واپس آوُں تو مجھے نظر نہ آنا گھر میں... اٹھاوُ اپنا ٹین ڈبا اور نکلو یہاں سے"... میاں جی غصے میں ہی دفتر چلے گئے...

بیگم صاحبہ نے اپنی ماں کو فون کیا اور بتایا کہ وہ سب کچھ چھوڑ…

Continue

Added by +!!!StRaNGeR!!! + on August 29, 2019 at 6:09am — No Comments

وہ دارالامان

وہ دار الامان

کے دروازے پہ کھڑی تھی

پاس سے درویش گزرا پوچھا بیٹا کیوں کھڑی ھو ؟ بابا پناہ لینے آئی ھوں شوھر نے دو بچوں کو رکھ کر مجھے اپنے گھر سے نکال دیا ھے کہتا ھے میرے گھر سے نکلو باپ خود بیٹوں کی روٹیوں پر ھے وہ کہتا ھے اگر تم ادھر آ گئیں تو بہوئیں مجھے بھی نکال باھر کریں گی بھائیوں کے پاس عید پہ بھی چلی جاؤں تو تنگ ھوتے ھیں پناہ دینے والی ھستی " ماں " مر گئ ھے کہیں اشتہار میں پڑھا تھا کہ دار الامان میں اچھی کیئر کرتے ھیں تو سوچا وھیں چلی جاتی ھوں _

ناں پُتر یہ غلطی…

Continue

Added by +!!!StRaNGeR!!! + on August 28, 2019 at 6:16am — No Comments

عمر ہے جو ایک کسک باقی ہے

حاصل عمر ہے جو ایک کسک باقی ہے 

میری سانسوں میں ابھی تیری مہک باقی ہے 

مجھ سے کیا چھین سکا تو کہ ابھی تک میرے 

پاؤں کے نیچے زمیں سر پہ فلک باقی ہے 

پھر تجھے اور مجھے اور کہیں جانا ہے 

ہم سفر ساتھ تو چل جتنی سڑک باقی ہے 

یہ کوئی کم تو نہیں دوست جدا ہو کر بھی 

اپنے لہجے میں شکایت کی جھلک باقی ہے 

اس سے بہتر تھا مجھے راہ نشینی کا یقیں 

کیسی منزل ہے پہنچنے پہ بھی شک باقی ہے 

تیری ہر شام…

Continue

Added by +!!!StRaNGeR!!! + on August 28, 2019 at 6:12am — No Comments

Exam

Exam test your memory,

Life tests your learning;

Other will test your patience."

Added by Fari Malik on August 23, 2019 at 7:10am — 1 Comment

اخلاقیات کے ایک استاد نے طلباء سے پوچھا !

اخلاقیات کے ایک استاد نے طلباء سے پوچھا !

اگر تمہارے پاس 86،400 روپے ہوں اور کوئی لٹیرا ان میں سے 10 روپےچھین کر بھاگ جائے تو تم کیا کرو گے؟

کیا تم اُس کے پیچھے بھاگ کر اپنی لوٹی ہوئی 10 روپےکی رقم واپس حاصل کرنے کی کوشش کروگے

یا پھر اپنے باقی کے بچے ہوئے 86،390 روپےکو حفاظت سے لیکر اپنے راستے پر چلتے رہو گے؟

کلاس روم میں موجود اکثریت نے کہا کہ ہم 10 روپے کی حقیر رقم کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے باقی کے پیسوں کو حفاظت سے لیکر اپنے راستے پر چلتے رہیں گے۔

استاد…

Continue

Added by +!!!StRaNGeR!!! + on August 21, 2019 at 11:37am — No Comments

نیکی کا جواب بدی ہی ہے

ایک شخص جنگل کے درمیان سے گزر رہا تھا کہ اس نے جھاڑیوں کے درمیان ایک سانپ پھنسا ہوا دیکھا۔

سانپ نے اس سے مدد کی اپیل کی تو اس نے ایک لکڑی کی مدد سے سانپ کو وہاں سے نکالا، باہر آتے ہی سانپ نےکہا کہ میں تمہیں ڈسوں گا۔

اس شخص نے کہا کہ میں نے تمہارے ساتھ نیکی کی ہے تم میرے ساتھ بدی کرنا چاہتے ہو، سانپ نے کہا کہ ہاں نیکی کا جواب بدی ہی ہے، اس آدمی نے کہا کہ چلو کسی سے فیصلہ کرالیتے ہیں۔

چلتے چلتے ایک گاۓ کے پاس پہنچے اور اس کو سارا واقعہ بیان کرکے فیصلہ پوچھا تو اس نے کہا کہ واقعی…

Continue

Added by +!!!StRaNGeR!!! + on August 21, 2019 at 11:31am — No Comments

" اپنا بھی ٹائم آئیگا "

جس بچے کو کراچی کے لکھے پڑھے جاہلوں اور پوش علاقے کے "مہذب "شہریوں نے چوری کے الزام میں تشدد کرکے قتل کیا اسکی شرٹ پہ آجکل کے غریب بچوں کا پسندیدہ جملہ " اپنا بھی ٹائم آئیگا " ۔ تحریر تھا ۔۔۔۔ وقت تو اسکا آیا مگر اس حال میں کہ پینٹ اتری ہوئی تھی شرٹ پھٹی اور لاش کٹی پڑی تھی ۔۔۔۔ اوپر سے نیچے تک ۔۔۔۔ کچی آبادی سے پکے گھروں تک ۔۔۔۔۔ بے ہنگم غصیلا ہجوم ہے اور اسکے آگے جان بچاتے بے بس انسان ۔۔۔۔۔۔ کیا اسے جان سے مارتے ہوئے ایک لمحے کو سوچا کہ وہ 14/15 سال کا بچہ چور کیوں بنا ؟؟؟ کیا ریاست نے ان…

Continue

Added by +!!!StRaNGeR!!! + on August 19, 2019 at 7:23am — 3 Comments

نقطہ اور نکتہ

نقطہ اور نکتہ کے بارے میں اچھے خاصے لکھاری غلط فہمی کا شکار رہتے ہیں۔ قلم کو جب ہم صفحے پہ رکھ کے اٹھاتے ہیں تو ایک نقطہ بنتا ہے یعنی ڈاٹ۔نقطہ ، کسی جگہ کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے اس کے علاوہ مرکز کے معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ مثال کے طور پہ نقطہ ء نظر یعنی کسی کا مرکزِ نگاہ یا دیکھنے کا ڈھنگ۔ نقطہ کی جمع نقاط ہے۔ جبکہ نکتہ کسی باریک بات کو کہتے ہیں۔ مثال کے طور پہ فلاں شعر میں غالب نے بہت اہم نکتہ بیان کیا ہے۔ نکتہ کی جمع نکات ہے۔ یہ کہنا کہ آپ کا بیان کردہ "نقطہ" قابلِ غور ہے ، غلط…

Continue

Added by +!!!StRaNGeR!!! + on August 18, 2019 at 1:14pm — 1 Comment

حضرت نظام الدین اولیاءؒ اکثر ایک جملہ کہا کرتے تھے

حضرت نظام الدین اولیاءؒ اکثر ایک جملہ کہا کرتے تھے

"ہم سے تو دھوبی کا بیٹا ہی خوش نصیب نکلا،ہم سے تو اتنا بھی نہ ہو سکا"۔

اتنا فرما کر پھر غش کھا جاتے۔

ایک دن ان کے مریدوں نے پوچھ لیا:

"حضرت یہ دھوبی کے بیٹے والا کیا ماجرا ہے؟"

آپؒ نے فرمایا:

"ایک دھوبی کے پاس محل سے کپڑ ے دھلنے آیا کرتے تھے اور وہ میاں بیوی کپڑ ے دھو کر استری کرکے واپس محل پہنچا دیا کرتے تھے۔

ان کا ایک بیٹا بھی تھا۔

جو جوان ہوا تو کپڑ ے دھونے میں والدین کا ھاتھ بٹانے لگا۔

کپڑ وں میں…

Continue

Added by +!!!StRaNGeR!!! + on August 18, 2019 at 1:00pm — 2 Comments

ik librel ki soch

ﺍﯾﮏ ﻟﺒﺮﻝ ﺷﺨﺺ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮉﮐﺲ ﮐﺎ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﺟﺲ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﯿﭧ ﻣﯿﮟ ﺷﺪﯾﺪ ﺩﺭﺩ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮨﻮﺍ - ﻣﺮﺽ ﮐﯽ ﺷﺪﺕ ﺩﯾﮑﻬﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮈﺍﮐﭩﺮﺯ ﻧﮯ ﺳﺮﺟﺮﯼ ﻟﮑﮫ ﺩﯼ - ﺍﺱ ﮐﺎ ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ - ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ سائنسدان " ﺍﻟﺮﺍﺯﯼ " ﮐﮯ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﺍﺋﮯ ﮔﺌﮯ ﻃﺮﯾﻘﮯ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ بے ہوش ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ - ﭘﻬﺮ ﺍﺳﮑﯽ ﺳﺮﺟﺮﯼ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﺟﻦ ﺁﻻﺕ ﺳﮯ ﺳﺮﺟﺮﯼ ﮐﯽ ﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ "ﺍﺑﻮ ﺍﻟﻘﺎﺳﻢ ﺍﻟﺰﮨﺮﻭﯼ " ﻧﮯ ﺻﺪﯾﻮﮞ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﯾﺠﺎﺩ ﮐﺌﮯ - ﭘﻬﺮ ﺍﺳﯽ " ﺍﻟﺰﮨﺮﻭﯼ " ﮐﮯ ﺍﯾﺠﺎﺩ ﮐﺮﺩﮦ ﻗﺎﺑﻞ ﺗﺤﻠﯿﻞ ﭨﺎﻧﮑﻮﮞ سے ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﮐﯽ ﺟﮕﮧ ﮐﻮ ﮐﻮﺭ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ۔ ﭘﻬﺮ ﺍﺳﯽ " ﻣﺳﻠﻤﺎﻥ " ﮐﯽ ﺍﯾﺠﺎﺩ ﮐﺮﺩﮦ ﮈﺭﭖ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ " ﺍﺑﻦ…

Continue

Added by +!!!StRaNGeR!!! + on August 17, 2019 at 12:38pm — No Comments

"Kisi Na Mehram se Mohabbat"

Added by ♦_"Tooba Jutt"_♦ on August 6, 2019 at 10:31am — 9 Comments

Monthly Archives

2020

2019

2018

2017

2016

2015

2014

2013

2012

2011

2010

2009

1999

© 2020   Created by +M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service

.