We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More


Dear Students! Share your Assignments / GDBs / Quizzes files as you receive in your LMS, So it can be discussed/solved timely. Add Discussion

How to Add New Discussion in Study Group ? Step By Step Guide Click Here.

چل پیر سائیں کوئی آیّت پُھونک.

چل پیر سائیں کوئی آیّت پُھونک.
کوئی ایسا اِسمِ اعظم پڑھ.

وہ آنکھیں میری ہو جائیں.
کوئی صوم صلوٰۃ دُرُود بتا.

کہ وجّد وُجُود میں آ جائے.
کوئی تسبیح ہو کوئی چِلا ہو.

کوئی وِرد بتا وہ آن ملے.
مُجھے جینے کا سامان ملے.

گر نہیں تو میری عرضی مان.
مُجھے مانگنے کا ہی ڈھنگ سِکھا.

کہ اشّک بہیں میرے سجّدوں میں.
اور ہونٹ تھرا تھر کانپیں بّس.

میری خاموشی کو بھّید مِلے.
کوئی حرف ادا نہ ہو لیکن.

میری ہر اِک آہ کا شور وہاں.سرِ عرش مچّے.
میرے اشکوں میں کوئی رنگ مِلا.

میرے خالی پن میں پُھول کِھلا.
مُجھے یار ملا.
سرکار ملا.

اے پیر سائیں ، اے شاہ سائیں.
مُجھے اور نہ کوئی چاہ سائیں.

مری عرضی مان، نہ خالی موڑ.
مُجھے مان بہت، مرا مان نہ توڑ.

چل پیر سائیں، کوئی آیّت پُھونک.
کوئی ایسا اِسمِ اعظم پڑھ.

وہ آنکھیں میری ہوجائیں.
کوئی ایسا جادو ٹونہ کر۔
مرے عشق میں وہ دیوانہ ہو۔

یوں الٹ پلٹ کر تو گردش کی۔
میں شمع، وہ پروانہ ہو۔

ذرا دیکھ کے چال ستاروں کی۔
کوئی زائچہ کھینچ قلندر سا.

کوئی ایسا جنتر منتر پڑھ۔
جو کر دے بخت سکندر سا.

کوئی چلہ ایسا کاٹ کہ پھر۔
کوئی اسکی کاٹ نہ کر پائے ۔

کوئی ایسا دے تعویز مجھے۔
وہ مجھ پر عاشق ہو جائے۔۔

کوئی فال نکال کرشمہ گر ۔
مری راہ میں پھول گلاب آئیں۔

کوئی پانی پھوک کے دے ایسا۔
وہ پئے تو میرے خواب آئیں۔

کوئی ایسا کالا جادو کر.
جو جگمگ کر دے میرے دن۔

وہ کہے مبارک جلدی آ.
اب جیا نہ جائے تیرے بن۔

کوئی ایسی رہ پہ ڈال مجھے ۔
جس رہ سے وہ دلدار ملے۔

کوئی تسبیح دم درود بتا ۔
جسے پڑھوں تو میرا یار ملے.

کوئی قابو کر بے قابو جن۔
کوئی سانپ نکال پٹاری سے.

کوئی دھاگہ کھینچ پراندے کا.
کوئی منکا اکشا دھاری سے ۔

کوئی ایسا بول سکھا دے نا۔
وہ سمجھے خوش گفتار ہوں میں۔

کوئی ایسا عمل کرا مجھ سے ۔
وہ جانے ، جاں نثار ہوں میں۔

کوئی ڈھونڈھ کے وہ کستوری لا۔
اسے لگے میں چاند کے جیسا ہوں ۔
جو مرضی میرے یار کی ہے۔
اسے لگے میں بالکل ویسا ہوں۔

کوئی ایسا اسم اعظم پڑھ۔
جو اشک بہا دے سجدوں میں۔

اور جیسے تیرا دعوی ہے.
محبوب ہو میرے قدموں میں.

پر عامل رک، اک بات کہوں۔
یہ قدموں والی بات ہے کیا ؟

محبوب تو ہے سر آنکھوں پر۔
مجھ پتھر کی اوقات ہے کیا۔

اور عامل سن یہ کام بدل۔
یہ کام بہت نقصان کا ہے۔

سب دھاگے اس کے ہاتھ میں ہیں۔
جو مالک کل جہان کا ہے..

+ How to Follow the New Added Discussions at Your Mail Address?

+ How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?

+ How to become Top Reputation, Angels, Intellectual, Featured Members & Moderators?

+ VU Students Reserves The Right to Delete Your Profile, If?


See Your Saved Posts Timeline

Views: 56

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by +++ Haniya+++ on February 20, 2020 at 12:27am

wao stanger 

very nice!

Comment by Isha Chuhdary on February 1, 2020 at 7:23pm

wao very nice

Comment by + ! ! ! Student ! ! + on November 3, 2019 at 11:37am

sound good

Comment by + ! ! ! Student ! ! + on November 3, 2019 at 11:37am

Nice sharing

© 2020   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service

.