Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.


اس درخت کو غور سے دیکھیں اور اسکو اپنے اذہان میں اور قلوب میں بسا لیں کیوں کہ یہ وہ درخت ہے جس کی تاریخ اگر آپکے علم میں آ جایے تو آپ یقینا'' اس سے والہانہ محبت کرنے لگیں گے - شاید آپ وجد سے جھومنے بھی لگیں - ہوسکتا ہے آپ کا ایمان مزید مظبوط ہوجایے - ممکن ہے کوئی غیر مسلم اس کی حقیقت سے آشنا ہونے کے بعد دائرہ اسلام میں داخل ہو جایے - یہ درخت سعودی عرب کی موجودہ حدود میں تو موجود نہیں ہے لیکن اس کا پیارے نبی و آقا سیدنا محمّد صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک اٹوٹ رشتہ ہے جس پر یہ درخت خود بھی بے حد نازاں ہے اور آج کے دورمیں اس درخت کا اپنی جگہہ ہونا ایک زندہ معجزہ ہے -



رسول مکرم محمّد صلی الله علیہ وسلم ابھی کم سن تھے اور آپکی عمر شریف محض بارہ سال کے لگ بھگ تھی کہ آپ اپنے چچا سیدنا ابو طالب کے ساتھ ایک قافلے کی شکل میں مکّہ سے بغرض تجارت روانہ ہوے -

قافلے نے ملک شام کے جنوب میں اس مقام پر پڑاؤ ڈالا جہاں یہ درخت موجود ہے جو آپ تصویر میں دیکھہ رہے ہیں - اس مقام سے قریب '' بصرہ '' یا'' بوسیرہ '' میں ایک عیسائی راہب ''بحیرہ'' رہا کرتا تھا - اسنے انجیل مقدس اور دوسری کتابوں میں یہ پڑھ رکھا تھا کہ ایک آخری نبی مکّہ پیدا ہونگے - کتابوں میں اس نبی کے پیدا ہونے کی بہت سی نشانیاں بھی اسنے پڑھ رکھی تھیں - اسکے علم کے مطابق وہ نشانیاں ظاہر ہونا شروع ہوگی  تھیں - وہ وقت قریب آ چکا تھا جب الله کے آخری نبی کا ظہور ہونا تھا -

وہ الله کے اس عظیم نبی سے ملنے کا خواھشمند تھا - جب یہ قافلہ اسکے شہر کے قریب پڑاو ڈالے تھا تو اسکی متجسس نگاہیں اس قافلے پر مرکوز تھیں - اسکے علم میں جب یہ بات ائی کہ اس قافلے میں ایک بچہ ایسا ہے کہ وہ دھوپ میں جس طرف بھی جاتا ہے بادل کا ایک ٹکڑا اسپر سایہ فگن رہتا ہےتو خبر راہب کو یقین کی حد تک لے گئی کہ یہی الله کے آخری نبی ہیں - لیکن سو فیصد تصدیق کے لیے اسے ابھی کچھہ اور بھی تجربہ کرنا تھا - اسکا اضطراب دیدنی تھا - اسنے قافلے کے تمام لوگوں کو کھانے پر مدعو کیا - سب لوگ دعوت پر آیے لیکن وہ بارہ سال کا بچہ دعوت میں موجود نہیں تھا جس سے وہ راہب ملنے کے لیے بے چین تھا - اس بچے کا نہ انے سے وہ بے قرار باہر کی جانب آیا اور اس قافلے کے پڑاؤ کی جانب دیکھنے لگا- اسنے دیکھا کہ وہ بارہ سال کا بچہ تنہا اس درخت کے نیچے جو آپ کو اس تصویر میں نظر آرہا ہے آرام فرما رہا ہے - اس راہب کو بے قراری اور بڑھ گئی اور اسکو اب یقین کامل ہوگیا کہ یہی وہ ہستی ہے ، یہی وہ آخری نبی ہیں جسکے لیے الله سبحان و تعالی نے اس پوری کائنات کو پيدا فرمایا ہے - اس راہب اس درخت کے بارے میں پڑھ رکھا تھا کہ اس مقدس درخت کے نیچے آخری نبی ہی ہونگے جو آرام فرمائیں گے -

اس راہب نے عزت سے کم سن رسول سیدنا محمّد صلی الله علیہ وسلم کو ضیافت میں آنے کی درخواست کی اور پھر لوگوں کو اگاہ کیا کہ یہی وہ آخری نبی ہیں جن کا ذکر پاک مقدس انجیل میں موجود ہے - اس راہب نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے چچا ابو طالب کو نہ صرف مشورہ دیا بلکہ اس بات پر راضی بھی کیا کہ کہ وہ اس عظیم بچے کو واپس مکّہ لے جائیں کیوں کہ بہت سے یہودی اس متبرک بچے کی جان مبارک کے دشمن ہیں اور وہ انکی تلاش میں ہیں -

یہ تو وہ روح پرور واقعہ تھا جس نے اس درخت کو متبرک اور مقدس بنا دیا - اور اس درخت زندہ معجزہ اس اعتبار سے کہتے ہیں کہ تقریبا'' پندرہ سو سال گزرجانے کا باوجود یہ اپنی جگہ قائم و دائم ہے - حیران کن بات یہ ہے کہ اس درخت کے چاروں طرف سو کلو میٹر کے دور کوئی اور درخت موجود نہیں - اس درخت کے متعلق یہ بھی کہا جاتا کہ یہ پستے کا درخت ہے اور اس میں آج بھی پھل لگتا ہے لیکن اس بات میں کتنی صداقت ہے اسکی حتمی طور سے تصدیق نہیں کی جا سکتی -
کچھہ لوگ اس درخت کو واحد زندہ صحابی کا درجہ بھی دیتے ہیں-

You can see this Holly Tree by using the following Google Maps Link:

http://maps.google.com.sa/?ll=32.065906%2C37.148649&spn=0.00275...

Views: 1553

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by ✫ Duaa Efaa on September 14, 2014 at 7:58pm

JZAAK ALLAH

Comment by isha rose on September 14, 2014 at 7:57pm

jazak Allah

Comment by ✫ Duaa Efaa on September 14, 2014 at 7:57pm

Comment by shabbir ghuman on March 5, 2013 at 3:24pm

Jazak Allah

bs thora reference dai dai is kaa

Comment by + ϻÃĹĮЎÃ ♥ on March 5, 2013 at 3:11pm

Comment by + ą RaNi ❧* on February 19, 2013 at 7:06pm

MASHA ALLAH very nice.........

Comment by + MSN + on August 1, 2012 at 10:42pm

Thanks All

Comment by ᏕᏖᏬᎴᏋᏁᏖ 彡★ on June 30, 2012 at 1:40pm

SUBHAN-ALLAH..

Comment by H0nEst_Per$0n on June 28, 2012 at 4:26pm

JAZAK ALLAH

Comment by ++ZoH@IB++ Final Project on June 18, 2012 at 9:37am

MASHA ALLAH

© 2022   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service