We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More


Dear Students! Share your Assignments / GDBs / Quizzes files as you receive in your LMS, So it can be discussed/solved timely. Add Discussion

How to Add New Discussion in Study Group ? Step By Step Guide Click Here.

الٰہی یہ کیا ماجراھے-------؟

الٰہی یہ کیا ماجراھے-------؟


حضرت عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ کا معمول تھا---- ایک سال جہاد کرتے اور ایک سال حج کرتے----- وہ فرماتے ہیں --- ایک سال جب میرا حج بیت اللہ کا سال تھا---- میں پانچ سو اشرفیاں لیکر حج کے ارادہ سے چلا---- اور کوفہ میں جہاں اونٹوں کی خرید و فروخت ہوتی تھی پہنچا---- تاکہ اونٹ خریدوں تو دیکھا----- کہ کوڑے کے ڈھیر پر ایک خچر مرا پڑا ھے----- اور ایک عورت چُھری سے اس کے گوشت کا ٹکڑا کاٹ کر پلیٹ میں ڈال کر روانہ ہو رہی ھے---- مجھے خیال آیا کہ مردار گوشت کیا کرے گی ---؟ کہیں ایسا نہ ہو کہ کسی کو لاعلمی میں کھلا دے ..... میں اس کے پیچھے ہو لیا ۔۔ عورت جب گھر پہنچی تو اس کی لڑکیوں نے گوشت کو آگ پر بھوننا شروع کردیا----
میں نے دروازے پر دستک دی کہ اللہ کی بندی اس کو گوشت کو اللہ کے واسطے نہ کھا---
تو مصیبت زدہ عورت نے جواب دیا---- تو کون ھے؟------ ہم تین دن سے فاقہ میں ہیں ---- میرا شوہر وفات پا چکا ھے---- میں سید زادی ہوں اور میری چار لڑکیاں جوان ہیں ---- ذریعہ معاش بالکل نہیں --- آج بھوک کے مارے یہ حالت ھے---- تین دن کے فاقے کے بعد جان بچانے کے لے حرام کھانے ...کی اجازت ہے ، اس لئے اضطراری طور پر یہ کام کر رہی ہوں ----
مجھے بڑی ندامت ہوئ ---- عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ نے کہا کہ---- یہ پانچ سو اشرفیاں قبول کرلے ----- اور اپنی ضرورت پوری کر---- عورت نے جھولی پھیلادی ---- میں نے ساری رقم اس کی گود میں ڈال دی ----- اس نے دعاخیر دی ------اور میں اپنے گھر واپس لوٹ آیا
جب حجاج اکرام فریضہ حج اداکرنے کے بعد واپس لوٹے--- میں نے انہیں مبارک باد دی ---- انہوں نے بھی مجھے مبارک باد دی ---- اور کہا فلاں فلاں جگہ تم سے ہماری ملاقات ہوئ اللہ تمہارا حج قبول کرے -----
میں حیران و ششدرتھا الٰہی یہ کیا ماجراھے-------؟
میں نے رات کو خواب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ------ تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا---- عبداللہ! تعجب کی کیابات ھے----؟ تونے میری اولاد میں سے ایک مصیبت زدہ کی مدد کی میں نے اللہ سے دعا کی تیری طرف سے ایک فرشتہ مقرر کردے--- جو ہر سال تیری طرف سے حج کرتا رہے ، تو اللہ نے میری دعا پر ایک فرشتہ مقرر کر دیا جو ہر سال تیری طرف سے حج کرتا رہے گا

+ How to Follow the New Added Discussions at Your Mail Address?

+ How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?

+ How to become Top Reputation, Angels, Intellectual, Featured Members & Moderators?

+ VU Students Reserves The Right to Delete Your Profile, If?


See Your Saved Posts Timeline

Views: 112

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by Ahmad Zubair on January 22, 2013 at 7:57pm

MASHALLAH

Comment by + Angel Sweet Doll(MBA) + on January 21, 2013 at 11:57am

APPROVED

© 2020   Created by +M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service

.