Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.

شہر شہر نگر نگر........ کشمیری عوام سے یک جہتی کا مظاہرہ

یومِ یکجہتی کشمیر پر گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر سمیت پورے ملک میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں اس پر عملدرآمد تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ دن کا آغاز مساجد میں خصوصی دعا¶ں کے ساتھ ہوا۔ اس کے بعد ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے اجتماعات منعقد ہوئے اور انسانی ہاتھوں سے زنجیر بنا کر متحد ہونے کا مظاہرہ کیا گیا۔ دن بھر مختلف سیاسی، دینی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ریلیوں کی صورت میں مرکزی مقامات پر جمع ہو کر احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیا۔ اس دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔ مظاہروں میں شریک قائدین نے اقوام عالم کو کشمیر کاز کی جانب متوجہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارتی فوجیوں سے جلد از جلد خالی کر کے کشمیری عوام کو استصواب رائے کا حق دیا جائے۔ قائدین نے مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے دوہرے کردار کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واضح کیا کہ عالمی سطح پر یہ معتبر ادارے درحقیقت امن عالم کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔ برصغیر کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے، جس کیلئے پیش رفت کئے بغیر اس کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

وفاقی دارالحکومت اور ملک کے بعض دیگر حصوں میں دن بھر بارش اور شدید سردی کی لہر کے

باوجود بچوں بوڑھوں اور خواتین سمیت لوگوں کی بہت بڑی تعداد ان ریلیوں اور اجتماعات میں جوش و خروش کے ساتھ شریک رہی۔

اسلام آباد میں کشمیری عوام کی نمائندہ تنظیموں نے اقوام متحدہ کے مبصر مشن تک مارچ کر کے اس کے عہدیداروں کو کشمیر کاز کی حمایت میں یادداشت پیش کی۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ 93 ہزار کشمیری شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ملک کے طول و عرض میں اُس وقت تک کشمیری عوام کی حمایت جاری رہے گی جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انہیں استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں دے دیا جاتا۔

Views: 725

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by + ✿´´cм(ɴɪѕα)``✿ on August 19, 2013 at 2:04pm

Ameen SumAmeen

Comment by Ur's AB's on August 4, 2013 at 4:25pm

ALLAH sab k sath Reham Karam Wala moamla KAry

Comment by +<% Shining Eyes %>+ on June 11, 2013 at 8:40pm

hmmmmm

Comment by Mohsin~BSCS~Graduate~Complete on April 11, 2013 at 5:32pm

nice sharing

Comment by + DEE on March 28, 2013 at 8:03am

nice sharing!

Comment by Mohsin~BSCS~Graduate~Complete on March 13, 2013 at 3:32pm

nice work     

Comment by + "•ZΔК ţңΣ ċңΔMPIӨП•" on February 9, 2013 at 12:03pm

Thanks for such informative sharing

Comment by + ((( Ĕɱᾄαᾗ ))) on February 9, 2013 at 11:06am

Thnx Allz

Comment by حیاالایمان ღ ایس بٹ on February 8, 2013 at 3:38pm

Comment by + !♥ A VU GROUP ♥! + on February 8, 2013 at 9:16am

Looking For Something? Search Below

Latest Activity

VIP Member Badge & Others

How to Get This Badge at Your Profile DP

------------------------------------

Management: Admins ::: Moderators

Other Awards Badges List Moderators Group

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service