We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

♥♥اللہ تعالیٰ پر کامل ایمان♥♥

کہتے ھیں ایک ملاح کی کشتی لہروں کی نظر ھو گئی اور وہ ایک جزیرے میں پھنس کر رہ گیا.. اس نے جھاڑ جھنکار اکٹھا کر کے ایک جھونپڑا بنایا اور وھیں رھنے لگا..

دن گزرتے رھے اور کوئی اسکی مدد کو نہ آیا.. اور آتا بھی کیسے کہ کسی کو کیا خبر کہ وھاں کوئی موجود بھی ھے.. دریا کی موجیں اسکی خبر پہنچانے کی راہ میں حائل تھیں..

ایک دن وہ زار و قطار روتا رھا اور اللہ پاک سے گلہ کرنے لگا.. " اے میرے اللہ ! تُونے میرے ساتھ کیا کردیا.. "

ابھی وہ آہ و زاریوں سے فارغ ھو کر جھونپڑے سے باہر نکلا ھی تھا کہ آسمانی بجلی نے اسکے جھونپڑے کو جلا کر راکھ کردیا.. ملاح یہ منظر بے بسی سے دیکھتا رھا..

کچھ ھی دیر کے بعد کچھ لوگ اس جزیرے کیطرف آگئے.. ملاح نے خوشی اور حیرت سے پوچھا.. " تم لوگوں کو کیسے پتہ چلا کہ یہاں کوئی ھے..؟ "

لوگوں نے کہا.. " ھم نے اس طرف سے آگ اور دھواں اُٹھتا دیکھا تو خیال گزرا کہ شاید کسی کو ھماری مدد کی ضرورت ھو.. بس اسی خیال سے چلے آئے.. "

دوستو ! ھماری زندگی میں بھی بعض اوقات ایسے ھی حالات و واقعات پیش آتے ھیں اور ھم بھی پریشان و مایوسی کی راہ پر چلنے لگتے ھیں کہ یکایک اللہ پاک کیطرف سے مدد و نصرت آجاتی ھے.. اور یکایک حسرت و یاس کی جگہ مسرت و شادمانی لے لیتی ھے..

لیکن آج کے دور کا انسان جس تذبذب ' بے چینی اور انتشار کا شکار ھے ' اس کا سبب ھی یہ ھے کہ ھمارا ایمان ذاتِ خداوندی پر سے کمزور ھو چکا ھے.. اگر ھم اللہ تعالیٰ پر کامل ایمان رکھتے ھوں اور اسے رحمن ' رحیم ' غفار ' جبار ' قدوس ' رزاق ' طبیب اور منصف اعظم سمجھیں تو کیسے ممکن ھے کہ حالات میں بہتری نہ آئے.. لیکن یہ تب ھی ممکن ھے جب آپ کا ایمان و اعتقاد مضبوط ھو اور مشکلات و مسائل آپ کے پائے استقلال میں کوئی لغزش نہ آنے دیں..

اللہ پاک ھمیں کامل ایمان اور استقامت عطا فرمائیں.. آمین..

+ Click Here To Join also Our facebook study Group.

+ How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?

+ How to become Top Reputation, Angels, Intellectual, Featured Members & Moderators?


See Your Saved Posts Timeline

Views: 75

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by + " Iηαм кнαη" on October 31, 2013 at 7:40pm

thanx + Ќiяმή  

Comment by Binte Ahmed on October 31, 2013 at 7:24pm

nice post 

good job...

Comment by Binte Ahmed on October 31, 2013 at 7:24pm

Approved ..!!!

© 2019   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service