We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

♥♥ کسی نے کہ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔♥♥


کہتے ہیں ایک بچہ اس گندے پھٹے بوسیدہ بدبودار کمبل کو نہایت سلیقے سے تہہ لگا کر سنبھال رہا تھا جو اس کی والدہ اس کے دادا ابو کو گھر سے علیحدہ ایک کونے میں چارپائی پر لٹا کر اوڑھنے کیلئے دیتی تھی۔ باپ نے پوچھا: بیٹا اس میلے کچیلے گندے کمبل کو اتنا سنبھال سنبھال کر پیک کر کے کیوں رکھ رہے ہو؟ بچے نے معصومیت سے کہا: ابو جان! کل آپ نے بھی تو بوڑھے ہونا ہے، آپ کو بھی اس کی ضرورت پڑے گی، اس لئے میں آج سے ہی اس کو سنبھال کر رکھ رہا ہوں۔ باپ نے یہ سنا تو اس کو ہوش آ گیا اور اس نے اپنے والد کو گرم کمرے میں لٹا کر اعلیٰ لحاف دے کر اس کی خدمت شروع کر دی تاکہ کل میری اولاد میرے ساتھ ایسا نہ کرے۔

اسی طرح ایک جوان اپنے بوڑھے باپ سے تنگ آ کر اس کو دریا میں پھینکنے گیا۔ باپ نے کہا بیٹا! ذرا اور آگے گہرائی میں دریا کے اندر جا کر مجھے پھینکو۔ بیٹے نے کہا یہاں کنارے پہ کیوں نہیں اور وہاں گہرائی میں کیوں؟ باپ نے جواب دیا: اس لئے کہ یہاں تو میں نے اپنے باپ کو گرایا تھا۔ بیٹا کانپ اٹھا کہ کل یہی انجام میرا ہو گا۔ وہ باپ کو گھر لے آیا اور اس کی خدمت شروع کر دی۔

دوستو! یہ بات ذہن سے نکال دیں کہ آج آپ اپنے ماں باپ کی نافرمانی کریں اور کل آپ کی اولاد آپ کی فرمانبردار ہو اور آپ کے لئے فتنہ، آزمائش اور جگ ہنسائی کا باعث نہ بنے۔

کانٹے بو کر گلابوں کی توقع رکھنا عبث ہے۔ خزاں کے موسم میں بہاروں کی امیدیں باندھنا نادانی ہے۔ بنجر زمینوں میں تخم ریزی کر کے نخلستانوں کے خواب دیکھنا حماقت ہے۔ اگر موتیے، چنبیلی اور گلابوں کی پیوند کاری کرو گے تو یقینا طرح طرح کی مہکتی خوشبوئوں کے سنگ زیست کے رنگ اور گل رنگ نظارے ہی دیکھو گے۔ اس لئے کہ یہی اللہ کریم کا قانون ہے۔

آج سے اپنے والدین کو پھولوں کی سیج پر بٹھائیں، ان کے احکامات سر آنکھوں پر رکھیں، انھیں اف تک نہ کہیں تاکہ کل آپ کی اولاد آپ کے سر پر عزت و وقار اور قدر دانی کا تاج پہنائے۔ یہ دنیا دارالعمل ہے، آخرت دارالجزا ہے۔ دارالجزا میں بدلہ پانے سے پہلے اس دنیا میں ہی بہترین جزا کے حقدار بن کر دکھائیں تاکہ اللہ کریم کی رضا اور رسولؐ کی شفاعت کے حقدار ٹھہریں۔

+ Click Here To Join also Our facebook study Group.

..How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?..


See Your Saved Posts Timeline

Views: 75

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by ツβµŕɨeď€ʍʍÖツ on October 31, 2013 at 8:46pm

Superb sharing 

© 2019   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service