We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

♥♥موت ہر لمحے خبردار کرتی ہے کہ میں آرہی ہوں۔♥♥



اے دنیا کمانے اور اکٹھی کرنے کی حرص میں اپنے رب کو بھولنے والو، دنیا کی دلفریبیاں،رنگینیاں اور عیاشیاں ہمیشہ نہیں رہیں گی۔ جوانی ،صحت اور اٹھکیلیاں کرتے ہوئے جسم کا چنچل پن ہمیشہ نہیں رہے گا۔ میوزیکل پروگراموں میں نوٹ نچھاور کرنے اور لڈی ودھمال کیلئے اٹھے ہوئے تالیاں بجانے والے ہاتھ ڈھلک جائیں گے۔ راہ چلتی عورتوں اور مردوں کوجنسی ہوس سے پرُ اور بیہودہ ویب سائٹس اور فحش پروگرام/فلمیں دیکھنے والی آنکھیں پتھرا جائیں گی۔ میوزک پر تھرکتے ہوئے جسم بے جان ہوجائیں گے۔ سینے میں غیر محرم مردوں اور عورتوں کیلئے دھڑکتے ہوئے دل تھم جائیں گے۔ سیٹیاں بجاتے ،کش لگاتے اور گنگناتے ہوئے ہونٹوں کی سُرخی ماند پڑ جائے گی ۔طبلہ ،سارنگی اور میوزک کے دلدادہ کان بہرے ہوجائیں گے ۔

اس وقت یہ حسن وجمال ،ماڈلنگ ،حُسن کے پرستار ،ڈگریاں ،عہدے، دوست احباب ،بیوی بچے، والدین، بہن بھائی اور مال واسباب، بنک بیلنس کچھ کام نہ آئے گا ۔بیوی کو بیوہ، ،بچوں کو یتیم اور رشتہ داروں کو روتا، سسکتا ،آہیں بھرتا ہوا چھوڑ کر اس اندھیری قبر میں جا لیٹو گے جس قبر کی مٹی تمہارا کفن کھا جائے گی۔وہاں پر موجود کیڑے مکوڑے اور زہریلے حشرات الارض تمہارے خوبصورت جسم کا گوشت نوچ کھائیں گے۔جن آنکھوں کی کاجل پر لوگ مرا کرتے تھے ان آنکھوں کے ڈھیلے گورے رخساروں پر (جو اس وقت پچک کر اپنی لالی گنوا چکے ہوں گے )ڈھلک پڑیں گے۔ چمکدار دانتوں کے درمیان قینچی کی طرح دوسروں کی غیبت کرنے والی زبان میں کیڑے چل رہے ہوں گے۔پھر جسم کا ایک ایک جوڑ جو اللہ کی نافرمانی کے کاموں میں مصروف رہتا تھا، علیحدہ علیحدہ ہوجائے گا۔ قہقہے لگا کر مسکراہٹیں بکھیرنے والے منہ سے بدبو کے بھبھکے نکل رہے ہوں گے۔

اس وقت کے آنے سے پہلے کہ جب شہنشاہ کائنات اللہ رب العالمین کے حکم پر عذاب دینے والے فرشتے ٹھڈے مار مار کر جہنم میں دھکیل رہے ہوں، جس جہنم میں بطور مہمانی کے آگ کے کانٹوں کا پکا ہوا گرم، بدبودار کھانا اور لوہے کے پیالوں میں جہنمیوں کا اُبلتا ہوا لہو اور پیپ پینے کو دیا جائے گا، جس کی گرم بھاپ سے ہی چہرے کی کھال پگھل کر لوہے کے پیالوں میں ہونٹوں کے ساتھ لگنے سے پہلے ہی گر پڑے اور گرم اُبلتا ہوا مشروب آنتوں کو کاٹتا ہوا نکل جائے۔آؤ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی سے توبہ کر کے اپنے اس غفور الرحیم رب سے سابقہ گناہوں کی معافی مانگ کر قرآن مجید اور صحیح احادیث پر عمل کیلئے کمربستہ ہوجائیں۔ ہمارے گناہ چاہے درختوں کے پتوں، ریت کے ذرات، بارش کے قطرات، سمندروں میں موجود پانی کی جھاگ سے بھی بڑھ کر ہوں، اگر ہم سچے دل سے توبہ کرلیں تو ہمارا رب انہیں نیکیوں میں بدلنے پر قادر ہے..

+ Click Here To Join also Our facebook study Group.

..How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?..


See Your Saved Posts Timeline

Views: 54

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by + .• муѕтєяισυѕ gιяℓ •.+ on October 31, 2013 at 6:48pm

niceeeeee sharing 

© 2019   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service