We have been working very hard since 2009 to facilitate in your learning Read More. We can't keep up without your support. Donate Now.

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More



شیخ سعدیؒ فرماتے ہیں کہ اللہ رب العزت کا ایک متقی بندہ حج کے لئے اس شان سے روانہ ہوا کہ ہر قدم پر دو رکعت نماز ادا کرتا۔وفورِ شوق کا یہ عالم تھا کہ راستہ کی تمام تکالیف کا نظرانداز کرتا رہا اور راستہ کے کانٹے اسے پھول محسوس ہوتے تھے۔وہ متقی شخص اسی شوق اور مستی میں سفر کر رہا تھا۔دفعتاً اس کے دل میں خیال پیدا ہوا کہ شاید میں پہلا شخص ہوں جو بیت اللہ شریف کی زیارت کے لئے یوں سفر کر رہا ہوں اور آج تک کوئی بھی اس شان سے بیت اللہ شریف کے سفر پر نہیں نکلا ہوگا۔
اس متقی شخص کے قلب میں یہ وسوسہ شیطان کی جانب سے تھا اور اگر وہ اس وسوسہ سے سنبھل جاتا اور استغفار کرتا تو ہلاک نہ ہوتا۔اسے چاہئے تھا کہ وہ یہ کہتا کہ مجھ ﷲ رب العزت کا خصوصی فضل ہے کہ اس نے مجھے یہ نعمتِ عظمیٰ عطا فرمائی۔پھر اس نے ندائے غیبی سنی:
"اے متقی!بے شک تو نے عبادت کا حق ادا کیا مگر تو یہ خیال مت کر کہ شاید تو کوئی خاص شے میری بارگاہ میں لے کر حاضر ہورا ہے تجھے جاننا چاہئےکہ دکھی دلوں کو خوش کرنا ہزار رکعات نماز سے افضل ہے اور اگر تو نے کسی دکھی دل کو خوش کردیا تو تیری تمام عبادات اس کے مقابلے میں ہیچ ہیں۔"
وہ شخص چونکہ نیک تھا اس لئے اس نے شیطانی وسوسہ پر استغفار کہا اور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں معافی مانگی۔

نصیحت:
اس حکایت کو بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ انسان اپنی عبادات پر فخر نہ کرتے اور یہ خیال رکھے کہ اس کی تمام عبادات خالص اللہ رب العزت کے لئے ہونی چاہئیں اور اس کا یہ عبادت کرنا بھی اللہ رب العزت کا خصوصی فضل ہے کہ اسے عبادت کی توفیق ملی۔اللہ رب العزت کی بارگاہ میں مقبول ہونا چاہتے ہو تو دکھی دلوں کو خوش کرنے کی کوشش کرو اور اللہ رب العزت کی مخلوق کو خوش رکھنا تمام نفلی عبادات سے افضل ہے۔


+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)


Views: 104

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by Ghazal Iqbal on November 4, 2013 at 11:10am

Nice Sharing !!

Comment by + " Iηαм кнαη" on November 3, 2013 at 11:21pm
Comment by + Angel Sweet Doll(MBA) + on November 3, 2013 at 9:57pm

NICE BLOG

Comment by + Angel Sweet Doll(MBA) + on November 3, 2013 at 9:57pm

APPROVED

Looking For Something? Search Here

HELP SUPPORT

This is a member-supported website. Your contribution is greatly appreciated!

© 2020   Created by +M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service

.