Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.

اللہ تعالی ہمیں صحیح اور غلط کی پہچان عطا فرمائے، آمین۔

واقعہ ایک ایسے آدمی کا ہے جو کراچی میں ایمبولینس چلاتا ہے،

بظاہر تو یہ ایک عام سا واقعہ ہے لیکن سوچنے والوں کیلیئے یہ ایک در وا کرتا ہے کہ ہم بحیثیت قوم اخلاق اور تمدن کی کس ڈگر پر کھڑے ہیں:

پچھلے دنوں میں اک ایمرجنسی کال پر ایمبولینس لے کر پارکنگ پلازہ سے گزر رہا تھا۔ وہاں تو ویسے بھی بہت رش ہوتا ہے تو ایک صاحب راستہ روکے کھڑے تھے میں ان سے راستہ دینے کا کہا تو وہ صاحب کار سے ا تر آئے اور آتے ہی مجھے مارنے لگے۔ گالیاں بھی دیں اور کہنے لگے کہ خالی ایمبولینس لے کر جا رہے ہو اور شور مچا رہے ہو۔ 

میں نے کہا یہاں پیچھے فائرنگ ہوئی ہے، کوئی زخمی ہو گیا ہے، مجھے فوری پہنچنا ہے۔ انہوں نے اور گالیاں دیں اور کہنے لگے میں بھی یہیں قریب رہتا ہوں کچھ نہیں ہوا، تم بکواس کر رہے ہو۔ خیر صاحب! لوگوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔

میں وہاں پہنچا تو ایک نوجوان لڑکا زخمی تھا، میں نے اسے گا ڑی میں ڈالا اور تیزی سے اسپتال پہنچا۔ تھوڑی دیر بعد دیکھا تو وہی صاحب جو مجھے گالیاں دے رہے تھے، مار پیٹ رہے تھے روتے ہو ئے داخل ہوئے وہ زخمی نو جوان ان کا بھائی تھا۔ انہوں نے مجھ سے بہت معذرت کی ۔

زندگی کا تو کچھ معلوم نہیں ہے نا تو بس انسان کو دوسرے انسان کو رعایت دینی چا ہیے۔ دوسرے کو بھی انسان سمجھنا چا ہیے۔
اور یہ واقعہ سن کر میں یہ سوچنے لگا کہ ہمارے معاشرے میں ان لوگوں کو جو انسانیت کی فلاح کیلیئے بے لوث خدمت انجام دیتے ہیں اور انکا مقصد نام کمانا نہیں ہوتا، ایسے لوگوں کے ساتھ ہمارا سلوک ناروا ہوتا ہے، اتنا ناروا کہ وہ تنگ دل ہو کر اپنے نیک ارادوں سے ہی باز آجاتے ہیں۔

اور وہ لوگ جو بظاہر پارسائی کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں اور اصل میں معاشرے کا ناسور ہیں، ہم ان لوگوں کو اپنے کاندھوں پر بٹھاکر انہیں انکے گھٹیا اور غلیظ مقصد میں غیر محسوس طور پر تعاون فراہم کرتے ہیں۔
اللہ تعالی ہمیں صحیح اور غلط کی پہچان عطا فرمائے، آمین۔

Views: 429

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by + ✿´´cм(ɴɪѕα)``✿ on November 19, 2013 at 1:55pm

Ameen SumAmeen

Comment by + ✿´´cм(ɴɪѕα)``✿ on November 19, 2013 at 1:55pm
Comment by Ȕ₦nɨǭμ€ Cherry on November 19, 2013 at 1:49pm

Sum!Ameeen!!!!!!!!!!!!!!!! 

Comment by Binte Ahmed on November 19, 2013 at 1:47pm

Ameen 

Comment by Binte Ahmed on November 19, 2013 at 1:47pm

Approved ..!!!

Looking For Something? Search Below

VIP Member Badge & Others

How to Get This Badge at Your Profile DP

------------------------------------

Management: Admins ::: Moderators

Other Awards Badges List Moderators Group

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service