Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.


!!کچھ قومیں واقعی جوتوں کے قابل ہوتی ہیں

وہ نیک دل بادشاہ عوام سے تنگ آ گیا تھا

اور ایک دن اپنی سلطنت کو چھوڑ کر جانے لگا وزیر سے بولا

!تم جانو اور یہ عوام میں جا رہا ہوں، بادشاہ کے ساتھ اس سلطنت میں جھاڑوں پونچھ کرنے والا ایک خاکروب بھی ساتھ ہو لیا،

بادشاہ خاکروب سے بولا میں تو پتا نہیں کہاں کہاں دھکے کھاؤں گا تم کیوں میرے ساتھ ہو لئے ہو؟ خاکروب بولا بادشاہ سلامت آپ سلطنت کے مالک تھے تو خدمت کی آگے بھی جب تک سانس رہی خدمت کروں گا،

الغرض دونوں چلتے چلتے ایک دوسرے ملک پہنچے جہاں کا بادشاہ وفات پا چکا تھا اور نئے بادشاہ کا چناؤ ہونا تھا جس کا طریقہ کا یہ تھا کہ ملک کی ساری عوام ایک بہت بڑے گراؤنڈ میں جمع ہو جاتی اور ایک پرندہ اڑا دیا جاتا،

یہ پرندہ جس کے سر پر بیٹھ جاتا وہ ہی بادشاہ بن جاتا تھا،

بادشاہ نے خاکروب سے کہا چلو ہم بھی یہ تماشہ دیکھتے ہیں کہ کون بادشاہ بنتا ہے،

الغرض وہ دونوں بھی مجمع میں شامل ہوگئے، پرندہ اڑایا گیا،

گراؤنڈ کا چکر لگانے کے بعد پرندہ اس خاکروب کے سر پر آ بیٹھا، اس ملک کی عوام اور وزراء نے خاکروب کے سر پر بادشاہت کا تاج رکھ دیا، خاکروب جس بادشاہ کے ساتھ آیا تھا اس سے بولا بادشاہ سلامت آپ بھی میرے ساتھ سکون سے محل میں رہیں،

!!بادشاہ بولا

نہیں بادشاہت والی زندگی سے میں اکتا چکا ہوں بس میں محل سے باہر ایک جھونپڑے میں رہ لوں گا،

تو خاکروب بولا ٹھیک ہے دن میں بادشاہت کروں گا اور رات کو آپ کے ساتھ رہوں گا، خاکروب کی بادشاہت کا پہلا دن تھا، دربار لگا ہوا تھا، اتنے میں ایک فریادی آیا اور کہا فلاں بندے نے میری چوری کی،

خاکروب بادشاہ نے کہاں فورا" چوری کرنے والے کو حاضر کیا جائے جب مطلوبہ بندہ آیا تو خاکروب بادشاہ نے حکم دیا کہ چور اور جس کی چوری ہوئی ہے دونوں کو 20,20 کوڑے مارے جائیں، سب حیران ہوئے کے یہ سب کیا ہو رہا ہے لیکن بادشاہ کا حکم تھا، تھوڑی دیر بعد ایک اور فریادی آیا اور بولا فلاں شخص نے مجھے مارا ہے تو خاکروب بادشاہ نے پھر وہی حکم دیا کہ ظالم اور مظلوم دونوں کو 20,20 کوڑے مارے جائیں،

الغرض دن میں جتنی فریادیں آئی اس نے ظالم اور مظلوم دونوں کو کوڑے مروائے، رات کو جب وہ خاکروب بادشاہ کی جھونپڑی میں پہنچا تو بادشاہ نے کہا او بھائی یہ سب کیا تماشہ تھا تم نے سب کو پٹوا دیا لوگ کہ رہے ہیں کہ بہت ظالم بادشاہ ہے،

تو وہ خاکروب بولا عالی جاہ اگر اس قوم کو ایک نیک اور اچھے بادشاہ کی ضرورت ہوتی تو وہ پرندہ میرے سر پر بیٹھنے کی بجائے آپ کے سر پے بیٹھتا، یہ جیسی قوم ہے اسکو ویسا ہی حکمران ملا ہے،

کچھ قومیں واقعی جوتوں کے قابل ہوتی ہیں

Views: 485

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by + ✿´´cм(ɴɪѕα)``✿ on November 20, 2013 at 1:11pm
Comment by + ✿´´cм(ɴɪѕα)``✿ on November 20, 2013 at 1:11pm

Thanks  Humna Afzal

Comment by + ! zεε on November 20, 2013 at 10:49am
nice sharing..
Comment by + ! zεε on November 20, 2013 at 10:49am
true.. ye to quran e pak m b likha ha jesi qoum wese hukmran musalat kiay jaen ge..
Comment by zohaib iftikhar on November 20, 2013 at 9:01am

thanks

Comment by zohaib iftikhar on November 20, 2013 at 9:00am

yeh pehly  aik post isi tarah ki different andaz main parhi hai but sabaq amoz hai

Comment by zohaib iftikhar on November 20, 2013 at 9:00am

approved

Comment by Humna Afzal on November 20, 2013 at 8:41am

very nice

Comment by + ✿´´cм(ɴɪѕα)``✿ on November 19, 2013 at 11:11pm

 Thanks a lot Iz()rf@l@yn@d

Comment by + ✿´´cм(ɴɪѕα)``✿ on November 19, 2013 at 11:10pm

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service