We have been working very hard since 2009 to facilitate in your learning Read More. We can't keep up without your support. Donate Now.

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

Dear Students! Share your Assignments / GDBs / Quizzes files as you receive in your LMS, So it can be discussed/solved timely. Add Discussion

How to Add New Discussion in Study Group ? Step By Step Guide Click Here.

آج ہم لوگ کتنی ایسی باتیں کرجاتے ہیں جس میں اسلام کے کسی حکم کی حقارت ظاہر ہوتی ہے لیکن ہم پرواہ نہیں کرتے.


ایک عجیب اور عبرت ناک واقعہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مکہ مکرمہ میں ایک عالم کا انتقال ہوا ۔ انہیں عام قبرستان میں دفن کردیا گیا۔ کچھ عرصہ بعد ایک اور شخص کا انتقال ہوگیا ۔ چونکہ عرب کا دستور ہے کہ ایک قبر میں کئی کئی مردے دفن کرتے ہیں اس لیے اس شخص کو دفن کرنے کے لیے اس عالم کی قبر کھولی گئی تاکہ اس شخص کو بھی اسی قبر میں دفن کردیا جائے لیکن قبر کھولتے ہی ایک عجیب منظر نظروں کے سامنے تھا
قبر میں اس عالم کی میت کی بجائے ایک نہایت حسین لڑکی کی میت تھی اور وہ لڑکی کسی یورپین ملک کی معلوم ہوتی تھی ۔ سب لوگ بہت حیران ہوئے اور یہ بات تھوڑی ہی دیر میں سارے علاقے میں پھیل گئی کہ فلاں عالم کی قبر میں انکی میت کی جگہ ایک حسین لڑکی کی لاش ہے ۔
اتفاق سے وہاں پورپ کے کسی ملک سے آنے والا ایک مسلمان سیاح بھی موجود تھا اس نے جب اس لڑکی کی صورت دیکھی تو کہا کہ میں اس لڑکی کو جانتا ہوں یہ فرانس کی رہنے والی ہے اس کا سارا گھرانہ عیسائی ہے لیکن یہ خفیہ مسلمان ہوگئی تھی اور اس نے مجھ سے بھی اسلام کی کچھ کتابیں پڑھیں تھی پھر کچھ دن بعد یہ بیمار ہوکر فوت ہوگئی تو گھر والوں نے عیسائیوں کے قبرستان میں دفن کردیا اور اب اس کی میت یہاں پہنچی ہوئی ہے
لوگوں نے کہا کہ اس کی میت یہاں منتقل ہونے کی وجہ تو سمجھ میں آگئی کہ یہ نیک اور مسلمان تھی لیکن پھر عالم صاحب کی میت کہاں گئی ۔ کسی نے کہا ہوسکتا ہے انکی میت اس لڑکی کی قبر میں چلی گئی ہو
اس سیاح نے کہا کہ میں حج سے فارغ ہو کر چند دن میں واپس جا رہا ہوں میں اس لڑکی کے ورثا سے مل کر اسکی قبر کشائی کرکے دیکھوں گا کہ کیا معاملہ ہے ان لوگوں نے عالم کے ورثا میں سے ایک شخص اس کے ساتھ کردیا
جب وہ شخص واپس گیا تو اس لڑکی کے والدین سے سارا قصہ بیان کیا ۔ وہ بہت حیران ہوئے چنانچہ انہوں نے لڑکی کی قبر کشائی کی تو لڑکی کے تابوت میں اس عالم کی میت تھی جو مکہ میں دفن ہوا تھا وہ لوگ بہت حیران ہوئے کہ یہ کیا ماجرا ہے ۔
مکہ میں جب یہ خبر پہنچی کے اس عالم کی میت عیسائیوں کے قبرستان میں اس لڑکی کی قبر میں ہے تو سب کو بہت حیرانی ہوئی ۔ کہ لڑکی کا یہاں منتقل ہونا تو اسکے مسلمان ہونے اور نیک ہونے کی وجہ سے تھا لیکن عالم صاحب سے ایسا کونسا گناہ ہوگیا جس کی وجہ سے انہیں عیسائیوں کے قبرستان میں منتقل کردیا گیا ۔ چنانچہ اسکی بیوی سے پوچھا گیا کہ تیرے شوہر میں ایسی کونسی بات تھی جو اس کے ساتھ یہ معاملہ پیش آیا ، اس کے بیوی نے کہا کہ میرا شوہر بہت نیک اور نمازی تھا ، تہجد گزار اور قران کا پڑھنے والا تھا ۔ لوگوں نے کہا کہ سوچ کے بتاؤ کوئی تو ایسی بات ہوگی جس وجہ سے یہ معاملہ ہوا ۔
بیوی نے غور کرکے کہا کہ اس کی ایک بات پر میں ہمیشہ کھٹکتی تھی کہ جب بھی اس پر غسل جنابت واجب ہوتا تو وہ نہانے سے پہلے کہتا کہ عیسائیوں کے مذہب میں یہ بات بہت اچھی ہے کہ ان پر یہ غسل واجب نہیں ہے ہمیں سردی میں بھی نہانا پڑتا ہے ۔
پس اللہ نے اسے انکے درمیان ہی پہنچا دیا جس کے طریقے کو وہ پسند کرتا تھا اور اسلام کے کسی حکم کو ٹھیک نہیں سمجھتا تھا
(ذم النسیان صفحۃ 2 ۔ مواضہ اشرفیہ جلد 4 صفحہ 322 )

آج ہم لوگ کتنی ایسی باتیں کرجاتے ہیں جس میں اسلام کے کسی حکم کی حقارت ظاہر ہوتی ہے لیکن ہم پرواہ نہیں کرتے.


+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)


Views: 126

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by Ѽ Gracious Heart Ѽ on June 11, 2014 at 10:56am

MASHALLAH VEry nyc sharing Bhaiya

Comment by + ! zεε on December 31, 2013 at 9:47pm

approved....

Looking For Something? Search Here

© 2020   Created by +M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service

.