We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More


Dear Students! Share your Assignments / GDBs / Quizzes files as you receive in your LMS, So it can be discussed/solved timely. Add Discussion

How to Add New Discussion in Study Group ? Step By Step Guide Click Here.

محبت ایسا دریا ہے کہ بارش روٹھ بھی جائے تو پانی کم نہیں*ہوتا

محبت ایسا دریا ہے کہ بارش روٹھ بھی جائے تو پانی کم نہیں*ہوتا
محبت عجب لفظ ہے اور اس سے زیادہ عجب عمل۔ محبت کیا ہے۔ کیا کسی نے جانا کہ محبت کیا ہے؟ محبت کوئی نہ نہ جان سکا۔ کوئی جان گیا تو بیان نہ کرسکا۔ محبت ہر کسی کے لیے ایک مختلف چیز۔
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھیں تو محبت یہ ہے کہ بس اللہ ہی اللہ ہو۔ ہر طرف اسی کا پرتو لگے ہر عمل اسی کے لیے ہو۔ اس کے عشق میں تھیا تھیا کرتے زندگی گزر جائے۔ ابوبکر،عمر،عثمان و علی رضوان اللہ علیھم اجمعین کو دیکھو تو محبت حبِ رسول ص ہے۔اللہ کے رسول ص کے عشق میں اپنا سب کچھ قربان کردو۔ اپنا گھر بار،اپنی جان تک۔ عجب چیز ہے یہ محبت ۔ کسی کو کنارے لگا دیا اور کسی کو سولی چڑھوا دیا۔ 
لیکن ٹھہریے محبت کی بھی قسمیں ہیں۔ جو محبت بیان کی گئی ہے یہ محبت وہ محبت نہیں* جو ہم آپ سوچتے ہیں محسوس کرتے ہیں۔ یہ محبت کسی کسی کو ہی نصیب ہوئی ہے۔اللہ سے محبت اور اس کے نبی ص سے محبت نصیب والوں کو ملتی ہے۔ ایک محبت وہ بھی ہے جسے دنیا عشق مجازی کے نام سے جانتی ہے۔عشق کیا ہے۔ محبت جب بے خود ہو جائے تو عشق بن جاتی ہے۔اور عشق مجاز کے روپ میں* جلوہ گر ہو یا حقیقت کے۔ 
عشق تو عشق ہے۔ عشق پھر چناب کی لہریں *اور کچا گھڑا نہیں دیکھتا، عشق پھر سولی اور کفر کے فتوے نہیں دیکھتا۔مجاز پر لوگوں نے بہت لکھا مگر ہمارا مقصد حقیقت کے عشق سے ہے۔ عشق دیوانہ کردیتا ہے۔اسی لیے ہوشمند پناہ مانگتے ہیں عشق سے۔پی کر سنبھلنے کا ظرف کسی کسی کے پاس ہوتا ہے۔ اس لیے ہوشمندوں نے ہر زمانے میں عشق کو برا جانا۔ محمد ص کا ظرف کسی کے پاس نہیں اور نہ کبھی ہوگا۔ اللہ کے عشق میں پور پور غرق اور اپنے امتیوں کے لیے ایک مثال بھی۔ دیکھو انھوں نے اللہ سے عشق کیا اور ایک کامل انسان ہونے کا مظاہرہ بھی کیا۔ ان کے بعد جب دل جلوں نے اس راہ عشق پر قدم رکھنا چاہے تو کسی کے پر جل گئے،کوئی ہوش خرد سے بے گانہ ہوگیا اور کسی نے انا الحق کا نعرہ لگایا۔مگر عشق کہاں باز آتا ہے، خار تھے،راستے دشوار تھے، مگر عشاق پھر بھی نہ باز آئے۔ عشق کا اپنا ہی مزہ ہے، جس کے منہ کو اس کی چاٹ لگ جائے اس کے لیے دنیا بے معنی ہوجاتی ہے۔محبوب کا وصال ہی اس کے لیے سب کچھ ہوتا ہے،کھانا، پینا سونا جاگنا۔ اپنا آپ وار کر بھی وہ خود کو نفع میں محسوس کرتا ہے۔
ایسے لوگ دنیا میں ہی جنت پا لیتے ہیں۔ میرے آپ جیسے جنت کی تلاش میں نمازیں پڑھتے،سجدے کرتے،گوڈے پیشانیاں سیاہ کرتے رہ جاتے ہیں۔ اور یہ لوگ بازی لے جاتے ہیں۔ مگر کیوں؟؟ عشق ہم بھی کرتے ہیں۔ مگر ہمارا عشق دنیا ہے،جنت ہے جنت میں ملنے والی ستر ستر حوریں* ہیں۔ ہم اس لیے اس کے سامنے ماتھا رگڑتے ہیں کہ ہمیں کاروبار میں وسعت مل جائے،ہماری پریشانیاں* ختم ہوجائیں،یا پھر ہمیں آخرت کی اچھی زندگی نصیب ہوجائے۔جنت اور جنت کی نعمتیں ہمارے پیش نظر ہوتی ہے، جن کے پس منظر میں* ان کا پیدا کرنے والا اوجھل ہوجاتا ہے۔ مذہب عشق میں اس کے ساتھ کسی کو جنت کی خواہش کو،جہنم سے ڈر کو، دنیا کے فائدوں کو لانا شرک ہے۔عشق یہ نہیں دیکھتا کہ یہ کیوں وہ تو بس یہ دیکھتا ہےکہ یہ ہے اور اسے اس نے پیدا کیا ہے۔بلھے شاہ کہتا ہے:
نہ میں پاکاں* وچ پلیداں نہ میں موسٰی نہ فرعون بلھیا کی جاناں* میں*کون
عشق کیا جانے وہ کون ہے،وہ کونسا ہوشمند ہے جو حساب کتاب جوڑتا پھرے۔اسے تو بس محبوب سے غرض ہے، روکھی مل گئی اس نے کھالی،مرغ مسلم مل گیا اس نے کھا لیا۔کچھ نہ ملا تو دیدار محبوب سے لذت حاصل کرلی۔کسی عاشق کو بخار چڑھ گیا۔ بارگاہ محبوب میں عرض کی یاباری تعالٰی بخار بہت تنگ کرتا ہے اگر اتر جائے تو ۔۔۔ ۔ جواب آیا: بندہ ہمارا اور بخار بھی ہمارا تو کون ہے بولنے والا۔ عشق میں پھوں پھاں نہیں چلتی، کیوں،کیا کیسے عشق کرنے والے نہیں جانتے۔ وہ حساب نہیں لگاتے کہ یہ کام کیا تو اتنا ثواب ملے گا۔یہ کام کیا تو اتنی نیکیاں ڈپازٹ ہوجائیں گی ۔آج کی نمازیں* پوری ہوگئیں* یعنی فرض ادا ہوگیا۔ یعنی نماز نہ ہوئی بیلنس شیٹ کا حساب کتاب ہوگیا۔ صاحبو ہوشمند نہیں جھلے بن جاؤ۔ اسی میں فائدہ ہے۔عشق میں غرق ہوجاؤ اپنا آپ اس کے سامنے مار دو۔ اسے پا لو گے جس نے اسے پا لیا اس نے سب کچھ پا لیا۔عبادت کرو تو صلہ نہ مانگو تمھاری ہماری کیا مجال کہ کچھ مانگ سکییں۔ ہاں اس کی رحمت،فضل اور کرم مانگو۔ نہیں یہ بھی نہیں اس سے مانگو مولا تو ہمیں مل جا۔ جب وہ مل گیا تو سب مل جائے گا۔ دعا ہے کہ ہمیں ایسی نمازیں* اور عبادت نصیب ہوجائے جس کے بارے میں ارشاد کا مفہوم یہ ہے: “احسان یہ ہے کہ تو اللہ کو دیکھے ورنہ یہ محسوس کرے کہ وہ تجھے دیکھ رہا ہے

محبت ایسا دریا ہے کہ بارش روٹھ بھی جائے تو پانی کم نہیں*ہوتا

 

+ How to Follow the New Added Discussions at Your Mail Address?

+ How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?

+ How to become Top Reputation, Angels, Intellectual, Featured Members & Moderators?

+ VU Students Reserves The Right to Delete Your Profile, If?


See Your Saved Posts Timeline

Views: 220

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by + .• муѕтєяισυѕ gιяℓ •.+ on January 9, 2014 at 12:59pm

thanks arzoo

Comment by +♥ ÁŔZỠỠ ♥ on January 9, 2014 at 11:50am

Ameen

nyc work 

Comment by + .• муѕтєяισυѕ gιяℓ •.+ on January 8, 2014 at 6:36pm

Comment by + .• муѕтєяισυѕ gιяℓ •.+ on January 8, 2014 at 6:36pm

Comment by + .• муѕтєяισυѕ gιяℓ •.+ on January 8, 2014 at 6:35pm

Comment by +_ M@L!K_MIT Completed on January 8, 2014 at 11:21am

Agreed.........

Comment by + Imran Yaqoob on January 8, 2014 at 11:19am

Comment by + Imran Yaqoob on January 8, 2014 at 11:19am

Keep It up 

Comment by + Imran Yaqoob on January 8, 2014 at 11:19am

Superb Working 

Comment by + Imran Yaqoob on January 8, 2014 at 11:19am

Nice Sharing 

Latest Activity

+Mr President updated their profile
11 minutes ago
A_Q added a discussion to the group ENG513 Language Teaching Methods
30 minutes ago
ALEENA replied to + M.Tariq Malik's discussion Site Overview | Assignment Solutions | Past Papers Solutions | VU Students Features
31 minutes ago
+ !! "AS" !! replied to + !! "AS" !!'s discussion Ghalti...
33 minutes ago
Profile IconALI RAZA, Husnain Kan, Safdar Mehmood and 25 more joined Virtual University of Pakistan
37 minutes ago
ALEENA liked + Iuuoɔǝut +'s discussion MTH401_Mid term Solved (Part I) with refrence
38 minutes ago
Shine--Ex-VUStudent liked + !! "AS" !!'s discussion Yaha Har Cheez ..
39 minutes ago
Shine--Ex-VUStudent liked +¢αяєℓєѕѕ gιяℓ's discussion Iss tasvir ko Unwan Dein :-P
42 minutes ago
ALEENA replied to ٥ دن's discussion Gunahon ki gehrai
42 minutes ago
ALEENA replied to + !! "AS" !!'s discussion Ghalti...
44 minutes ago
ALEENA replied to Siddiq khan kakar's discussion RIP
47 minutes ago
Muhammad Hamza Mehmood liked Faiza's profile
49 minutes ago
Profile IconKhan and zuha shah joined + M.Tariq Malik's group
49 minutes ago
Khan joined + M.Tariq Malik's group
50 minutes ago
Profile IconKhan and sardarni joined + M.Tariq Malik's group
52 minutes ago
ALEENA replied to +¢αяєℓєѕѕ gιяℓ's discussion Iss tasvir ko Unwan Dein :-P
55 minutes ago
zuha shah joined + M.Tariq Malik's group
56 minutes ago
zuha shah liked + M.Tariq Malik's group PSY401 Clinical Psychology
56 minutes ago
zuha shah liked + M.Tariq Malik's group MGT111 Introduction to Public Administration
56 minutes ago
Ali joined + M.Tariq Malik's group
59 minutes ago

© 2019   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service