We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>


Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

میں نـــے اپنـــے اللہ ســـے کہہ دیا ھــــے

میں نـــے اپنـــے اللہ ســـے کہہ دیا ھــــے..!

گلی میں کھیلنے والے بچوں کو وہ بڑی محویت سے دیکھ رھا تھا.. اس نے دیکھا کہ ایک بچے نے دوسرے بچے کو مارا تو مار کھانے والا روتا ھوا اپنے گھر کی طرف بھاگا لیکن تھوڑی ھی دیر میں پھر آ موجود ھوا.. اب اس کے چہرے پر حد درجہ اطمینان تھا.. جس بچے سے اس کی لڑائی ھوئی تھی اس کو اس نے کہا..

" میں نے اپنی ماما سے کہہ دیا ھے.. " اور یہ کہہ کر وہ دوبارہ کھیل میں شامل ھو گیا..

وہ سوچنے لگا کہ اس بچے کو حد درجہ اطمینان کس چیز نے دیا ھے.. اس کی "ماما" نہ تو موقع پر آئی ھے نہ اس نے دوسرے بچے کو کچھ کہا ھے اور نہ ھی ایسا کوئی پیغام بھیجا ھے مگر اس کا بیٹا پھر بھی مطمئن ھے..

غور و فکر سے اس پر واضح ھوا کہ اس کا اطمینان دراصل اس یقین کا نتیجہ تھا جو اس کو اپنی ماں پر تھا.. اسے یقین تھا کہ اس کی ماں میں اتنی طاقت ھے کہ وہ اس کی بےعزتی کا بدلہ لے سکے اور یہ کہ وہ لازماً ایسا کرے گی مگر وہ کب ایسا کرے گی ' کس طریقے سے کرے گی ' کتنا کرے گی ' یہ سب کچھ اس نے اپنی ماں پر چھوڑ دیا تھا اور یہ بھی اس کا یقین تھا کہ وہ یقینا بہتر ھی کرے گی..

تفویض اور اپنے معاملات کو ایک مشفق اور طاقتور ھستی کے سپرد کرنے کا یہ عمل اسے بہت بھایا اور ساتھ ھی وہ بہت شرمندہ بھی ھوا جب اسے یہ احساس ھوا کہ اس کا تو اپنے مالک سے اتنا بھی تعلق نہیں جتنا کہ اس بچے کا اپنی ماں سے ھے..

اس نے یاد کیا کہ اس کی زندگی میں کتنے مواقع ایسے ھیں کہ جب اس نے سجدے میں سر رکھ کر یہ کہا ھو کہ مالک ! میرے بس میں جو تھا وہ تو میں نے کر لیا.. اب معاملہ تیرے سپرد ھے.. اور یہ کہہ کر وہ اس بچے کی طرح مطمئن ھو گیا ھو..

جب تہی دامنی کی احساس نے اسے بالکل ھی سرنگوں کردیا تو اس نے حساب لگایا کہ اصل میں گڑ بڑ دو جگہ پر ھے.. اول تو اسے مالک کی طاقت ' قدرت اور عظمت کا کامل استحضار ھی نہیں.. اور اگر ھے تو پھر اس کی حکمت پہ شاید کامل ایمان نہیں وگرنہ یہ ممکن نہ تھا کہ تفویض کے بعد اسے اطمینان حاصل نہ ھو جاتا..

پھر اس نے یہ عہد کیا کہ آئندہ وہ تفویض کا یہ عمل بچوں سے سیکھے گا اور ھر اھم موقع پر یہ کہہ کر اپنے ایمان کی تربیت کرے گا کہ..

میں نـــے اپنـــے اللہ ســـے کہہ دیا ھــــے..!

Share This With Friends......

+ Click Here To Join also Our facebook study Group.

This Content Originally Published by a member of VU Students.

+ Prohibited Content On Site + Report a violation + Report an Issue


..How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?..


Views: 263

See Your Saved Posts Timeline

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by ✫ Duaa Efaa on September 16, 2014 at 6:33pm

very nice

Comment by +αттιтυ∂є ρяιи¢є on April 29, 2014 at 4:36pm
Comment by + ✿´´cм(ɴɪѕα)``✿ on April 29, 2014 at 12:58pm

Keep sharing

Comment by + ✿´´cм(ɴɪѕα)``✿ on April 29, 2014 at 12:58pm

Very nice

Comment by Aysha Ahmad on April 29, 2014 at 12:44pm

Beautiful message in a simple way :), very well written...

Comment by Duaa Batool on April 29, 2014 at 12:01am

 nice

Comment by Rosedorsell on April 28, 2014 at 10:48am

nice

Comment by +αттιтυ∂є ρяιи¢є on April 28, 2014 at 5:48am
Comment by +αттιтυ∂є ρяιи¢є on April 27, 2014 at 1:37pm
Comment by Ѽ Gracious Heart Ѽ on April 27, 2014 at 1:24pm

SUBHANALLAH ,

nyc post bhaiya

© 2019   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service