We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

اس کا نام جبلہ بن الایہم تھا ۔ وہ غسان کا بادشاہ تھا...... اس کے

دل میں ایمان کی شمع جگمگا اٹھی۔ اس نے اسلام کے بارے میں

سنا، اس پر غور و فکر کیا، پھر اسلام قبول کر لیا۔ 

یہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور کی بات ہے۔ مسلمانوں

کو اس کے اسلام لانے کی خبر ملی تو بہت خوش ہوئے۔ جبلہ نے

سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو خط لکھا کہ وہ مدینہ طیبہ آنے

کی اجازت چاہتا ہے۔ اسے اجازت دے دی گئی کہ تم مدینہ طیبہ آ

سکتے ہو،   

"تمھارے لیے وہی کچھ ہے جو ہمارے لیے ہے اور تم پر وہی کچھ

واجب ہے جو ہم پر واجب ہے۔"
 

جبلہ غسان سے روانہ ہوا، اس کے جلو میں پانچ سو گھڑسوار تھے۔

وہ مدینہ کے قریب پہنچا تو اس نے شاہی لباس پہنا جس کے دامن

پر سونے کی دھاریاں تھیں، پھر اس نے ہیروں اور جواہرات سے

مرصع تاج سر پر رکھا۔ اس کے گھڑسواروں نے بھی بہترین لباس

پہنے۔ جب وہ مدینہ میں داخل ہوا تو اہل مدینہ یہ منظر دیکھنے کے

لیے باہر نکل آئے۔

جب وہ عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی خدمت میں پہنچا تو انہوں نے

اس کی عزت افزائی کی، اس کا پرتپاک استقبال کیا اور اپنے پاس

ٹھہرایا۔

اسی دوران حج کے دن آ گئے۔ فاروق اعظم رضی اللہ عنہ حج کے

لیے روانہ ہوئے، جبلہ بھی ان کے ساتھ تھا۔ جبلہ نے بیت الله شریف

کا طواف شروع کیا۔ بنو فزارہ کا ایک مسکین شخص طواف کر رہا تھا

کہ اتفاق سے اس کا پائوں جبلہ کی چادر پر آ گیا۔ جبلہ کو بڑا غصہ

آیا۔ اس نے اسے ایسا زوردار تھپڑ مارا کہ اس کی ناک کی ہڈی ٹوٹ

گئی۔

فزاری کو بھی سخت غصہ آیا مگر وہ جوابی کاروائی نہیں کر سکتا

تھا۔ اس نے فورا اپنا مقدمہ فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی عدالت

میں پیش کر دیا۔ فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے جبلہ کو بلوایا اور

جواب طلبی  کی کہ تم نے دوران طواف اپنے مسلمان بھائی کو تھپڑ

کیوں مارا؟ تم نے تو تھپڑ رسید کر کے اس کی ناک ہی توڑ ڈالی۔ آخر

تم نے ایسا کیوں کیا؟

جبلہ نے بڑے غرور سے کہا کہ اس نے میری چادر کو اپنے پیروں

سے مسل دیا، اسکی یہ مجال! اگر مجھے مقدس گھر کی حرمت

اور عزت کی پرواہ نہ ہوتی تو میں اسکی گردن اڑا دیتا۔

فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جبلہ! تم نے اپنی غلطی کا

اعتراف کر لیا ہے کہ واقعی تم نے اسے تھپڑ مارا ہے، اب تمہاری

نجات کے لیے ایک ہی حل ہے کہ کسی طریقے سے اسے راضی

کرو ورنہ.......

جبلہ کے وہم و گمان میں بھی نہیں آ سکتا تھا کہ اس سے بھی

بدلہ لیا جا سکتا ہے۔ اس نے فورا پوچھا: ورنہ کیا ہوگا؟

ارشاد ہوا کہ اس فزاری سے کہا جائے گا کہ وہ آگے بڑھے اور

تمھارے منہ پر ویسا ہی تھپڑ مار کر اپنا بدلہ لے لے!

جبلہ کہنے لگا: اچھا! تو کیا وہ مجھ سے بدلہ لے گا؟ .... میں ایک

بادشاہ ہوں اور وہ ایک ادنٰی سا بے حیثیت آدمی! 

فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اسلام نے سب کو برابر

کے حقوق دیے ہیں۔ تم اور فزاری دونوں برابر ہو۔ اسلام کی نظر میں

صرف وہی شخص افضل و اعلیٰ ہے جو تقویٰ کے لحاظ سے بہتر ہے۔

[سبحان الله ! یہ تھا اسلام کا انصاف]

جبلہ کو اس قسم کے مساوی سلوک کا وہم و گمان بھی نہ تھا ۔

اس نے کہا کہ میں اس صورت میں دوبارہ عیسائی بن جاتا ہوں۔ 

ارشاد ہوا: جو شخص اپنے دین، یعنی اسلام سے پھر جائے، اسلام

کی رو سے اسکی سزا موت ہے۔

جبلہ کہنے لگا : امیر المومنین اس صورت حال پر غور کرنے کے لیے

مجھے کل تک کی مہلت عطا فرمائیں۔

فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے مہلت دے دی۔

رات کا کچھ حصہ گزرا تو جبلہ اپنے ہمرائیوں کے ساتھ مکہ مکرمہ

سے نکل بھاگا۔۔ وہ قسطنطنیہ پہنچا جہاں اس نے دوبارہ عیسائیت

قبول کر لی۔

زمانہ بیت گیا..... اسکی جوانی کا رنگ اڑ گیا... نقوش ماند پڑ گئے،

شان و شوکت دھندلا گئی۔ اسے اسلام کے ایام یاد آ گئے۔ نماز اور

روزے کی لذت بیدار ہونے لگی... اسے اسلام چھوڑنے پر ندامت

ہوئی .... زیادہ ندامت اس بات پر ہوئی کہ میں اسلام میں داخل

ہونے کے بعد دوبارہ مشرک ہو گیا۔ اس إحساس کے باوجود وہ آخری

عمر تک عیسائیت پر قائم رہا۔ اس نے آخری عمر میں کچھ اشعار

کہے جن کا مفہوم یہ ہے:

"شریف خاندان کے ایک چشم و چراغ نے ایک تھپڑ کے بدلے تھپڑ

کھانے میں سبکی محسوس کی جس کی وجہ سے اسلام سے

برگشتہ ہو کر عیسائی بن گیا، حالانکہ تھوڑا سا صبر کر لینے میں

کوئی حرج نہیں تھا۔ کاش! میری ماں نے مجھے جنا ہی نہ ہوتا،

کاش! میں عمر رضی اللہ عنہ کی بات مان لیتا۔ کاش! شام میں

میری معیشت کا ادنٰی سا سامان بھی ہوتا تو میں اپنی قوم کے

افراد کے ساتھ اٹھتا بیٹھتا۔ اب تو میری سماعت بھی ختم ہو رہی ہے

اور بصارت بھی۔

مگر اس احساس کے باوجود اس نے توبہ کر کے دوبارہ اسلام قبول

نہیں کیا۔ اسے شرک اور کفر ہی کی حالت میں موت آئی۔
 

الاستقصا    لاخبار دول المغرب الاقصى / احمد بن خالد الناصري

83/1
سنہرے نقوش:

332

+ How to Follow the New Added Discussions at Your Mail Address?

+ How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?

+ How to become Top Reputation, Angels, Intellectual, Featured Members & Moderators?

+ VU Students Reserves The Right to Delete Your Profile, If?


See Your Saved Posts Timeline

Views: 132

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by +♥ ÁŔZỠỠ ♥ on May 14, 2014 at 8:45pm

Allah hum sab ko deen-islam pa qyaim rakhy 

Ameen

Latest Activity

Profile Icon༺łℳℜ₳₦༻ immy, MUHAMMAD USMAN and Amina Azeem joined + M.Tariq Malik's group
4 hours ago
+ ! ! ! ! Mehαr Mαh꧂ replied to + "αяsαℓ " Ќąƶµяɨ •"'s discussion The World's most expensive Proposal
5 hours ago
+ ! ! ! ! Mehαr Mαh꧂ liked + "αяsαℓ " Ќąƶµяɨ •"'s discussion The World's most expensive Proposal
5 hours ago
+ ! ! ! ! Mehαr Mαh꧂ liked +***piya o ry piya***+'s discussion eng301 solution chahiyaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaa
5 hours ago
Mahay Jawad replied to Mian Ali's discussion MCM520 assignment 1 solution Fall 2019 in the group MCM520 Contemporary Mass Media
6 hours ago
Profile IconMahay Jawad and kaaydeen 786 joined + M.Tariq Malik's group
6 hours ago
Ali Khan joined + M.Tariq Malik's group
7 hours ago
Prince Allen replied to ayesha's discussion CS607 Assignment No.1 Solution & Discussion Due Date: 15-11-2019 in the group CS607 Artificial Intelligence
7 hours ago
Prince Allen joined + M.Tariq Malik's group
7 hours ago
Rehana Awan BSSE(7th semester) replied to +¢αяєℓєѕѕ gιяℓ's discussion CS506 - Web Design and Development Assignment No.1 Due Date Nov 15, 2019 in the group CS506 Web Design and Development
8 hours ago
Rehana Awan BSSE(7th semester) replied to + M.Tariq Malik's discussion CS311 Assignment No 01 Fall 2019 Solution & Discussion Due Date: 15-11-2019 in the group CS311 Introduction to Web Services Development
8 hours ago
Rehana Awan BSSE(7th semester) joined + M.Tariq Malik's group
8 hours ago
Rehana Awan BSSE(7th semester) replied to + M.Tariq Malik's discussion CS605 Software Engineering-II Assignment No 01 Fall 2019 Solution & Discussion in the group CS605 Software Engineering-II
8 hours ago
kaaydeen 786 replied to Mian Ali's discussion MCM520 assignment 1 solution Fall 2019 in the group MCM520 Contemporary Mass Media
8 hours ago
ALEEM QAMAR replied to + M.Tariq Malik's discussion MTH302 Business Mathematics & Statistics Assignment No 01 Fall 2019 Solution & Discussion in the group MTH302 Business Mathematics & Statistics
8 hours ago
ALEEM QAMAR joined + M.Tariq Malik's group
8 hours ago
Muhammad Azeem joined + M.Tariq Malik's group
8 hours ago
Hannah chaudhary updated their profile
9 hours ago
Ikra butt posted a status
"https://youtu.be/ItfTdt9kJik mgt211 gdb solution 2019 correct solution"
9 hours ago

Today Top Members 

© 2019   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service