We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کاجذبہ ملاحظہ فرمائیں...

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کاجذبہ ملاحظہ فرمائیں...
ارشادِ باری تعالٰی.
جب تک تم اپنی پسندیدہ چیز کو اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرو گے ہرگز بھلائی نہ پاؤ گے.
سورۃ آل عمران آیت نمبر92
تفسیر ابنِ کثیر میں اس آیت کی تفسیر میں بیان کیا گیا ہے کہ حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ مالدار صحابی تھے مسجد کے سامنے ہی "بیئرحا" نامی آپ کا ایک باغ تھا.
جس میں کبھی کبھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی تشریف لے جایا کرتے تھے.اور یہاں کا خوش ذائقہ پانی پیا کرتے تھے.
جب یہ آیت نازل ہوئی تو حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ بارگاہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضر ہو کر عرض کرنے لگے کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرا تو سب سے پیارا مال یہی باغ ہے. میں آپ کو گواہ کرتا ہوں کہ میں نے اسے راہِ اللہ صدقہ کیااللہ تعالٰی مجھے بھلائی عطا فرمائے اور اپنے پاس اسے میرے لیے ذخیرہ کرے.
آپ کو اختیار ہے اسے جیسے چاہیں تقسیم کر دیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم بہت ہی خوش ہوئے اور فرمانے لگے مسلمانوں کو اس سے بہت فائدہ پہنچے گا تم اس کو قرابت داروں میں تقسیم کر دو. چنانچہ حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے اسے اپنے رشتہ داروں اور چچا زاد بھائیوں میں بانٹ دیا.
(مسند احمد)
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ بھی خدمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضر ہوئے اور کہا کہ حضور مجھے اپنے تمام مال میں سب سے زیادہ مرغوب مال خیبر کی زمین کا حصہ ہے میں اسے راہِ اللہ دینا چاہتا ہوں فرمائیے کیا کروں.
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسے وقف کر دو اصل روک لو اور پھل وغیرہ راہِ اللہ کر دو
(بخاری و مسلم)
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے اس آیت کی تلاوت کر کے سوچا تو مجھے کوئی چیز ایک کنیز سے زیادہ پیاری نہ تھی میں نے اس لونڈی کو راہ اللہ آزاد کردیا....
اب تک بھی میرے دل میں اس کی ایسی محبت ہے کہ اگر کسی چیز کو اللہ تعالٰی کے نام پر دے کر پھر لوٹا لینا جائز ہو تو میں کم از کم اس سے نکاح کر لیتا....
اللہ پاک ایسا جذبہ اور ایمان ہم سب میں بھی پیدا کر دے آمین.

+ Click Here To Join also Our facebook study Group.

+ How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?

+ How to become Top Reputation, Angels, Intellectual, Featured Members & Moderators?


See Your Saved Posts Timeline

Views: 139

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by sajid on May 31, 2014 at 7:06pm

aamin

Comment by Ur's AB's on May 29, 2014 at 6:33pm

...........آمین.............

Comment by Hira Muntaha on May 27, 2014 at 3:19pm

ameen sum ameen :)

Comment by sehar (mcs) on May 27, 2014 at 11:35am

nice post

Comment by +paradise's wind on May 27, 2014 at 10:37am

Liked by me

Comment by +paradise's wind on May 27, 2014 at 10:37am

Keep it up

Comment by +paradise's wind on May 27, 2014 at 10:37am

Nice Blog sis

© 2019   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service