We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

ارشادباری تعالیٰ ہے’’اے رسول فرمادیجیے! اے لوگو!میں تم سے اس (ہدایت وتبلیغ)کے بدلے کچھ اجرت وغیرہ نہیں مانگتاسوائے قرابت کی محبت کے ۔ (سورۃ الشورٰی آیت23) جگرگوشہ رسول ؐحضرت امام حسینؓ کے فضائل ومناقب محاسن ومحامدبے شمارہیں اورکیوں نہ ہوں جبکہ فضائل وکمالات برکات وحسنات کامخزن ومعدن انہی کاگھرانہ ہے جس کسی کوبھی کوئی نعمت ملی ان ہی کاصدقہ اوران ہی کی بدولت ہے۔ جس کو ملا جو ملا ان سے مِلا بٹتی ہے کونین میں نعمت رسولؐ کی حضرت عبداللہ بن عباسؓ فرماتے ہیں کہ آقاؐنے ارشادفرمایا’’لوگومیں تم سے اس (ہدایت وتبلیغ)کے بدلے کچھ اجرت نہیں مانگتاسوائے قرابت کی محبت کے اوریہ کہ تم میری حفاظت کرومیرے اہل بیت کے معاملے میں اورمیری وجہ سے ان سے محبت کرو۔(درمنثور)انہی سے روایت ہے کہ جب یہ آیت کریمہ نازل ہوئی توصحابہ کرامؓ نے عرض کیایارسولؐ اللہ وہ آپ کے قرابت دارکون ہیں جن کی محبت ہم پرواجب کی گئی ہے ؟فرمایا ’’علیؓ وفاطمہؓ اوران کے دونوں بیٹے (یعنی حسن ؓو حسینؓ)۔( بحوالہ زرقانی علی المواہب ص20جلد7صواعق محرقہ ص168) حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰؓ اپنے والدسے روایت کرتے ہیں کہ آقاؐ نے ارشادفرمایا’’کوئی بندہ اسوقت تک مومن نہیں ہوسکتاجب تک کہ میں اس کے نزدیک اسکی جان سے بھی محبوب ترنہ ہوجائوں اورمیرے اہل بیت اسے اس کے اہل خانہ سے محبوب ترنہ ہوجائیں اورمیری اولاداسے اپنی اولادسے بڑھ کرمحبوب نہ ہوجائے اورمیری ذات اسے اپنی ذات سے محبوب ترنہ ہوجائے ‘‘۔ (طبرانی فی المعجم الکبیر)حضرت عباس بن عبدالمطلب ؓ بیان فرماتے ہیں کہ ہم جب قریش کی جماعت سے ملتے اوروہ باہم گفتگوکررہے ہوتے توگفتگوروک دیتے ہم نے حضورنبی اکرمؐ کی بارگاہ میں اس امرکی شکایت کی توآپؐ نے فرمایالوگوں کوکیاہوگیاہے جب میرے اہل بیت سے کسی کودیکھتے ہیں توگفتگوروک دیتے ہیں ؟اللہ رب العزت کی قسم ! کسی شخص کے دل میں اس وقت تک ایمان داخل نہیں ہوگاجب تک ان (یعنی میرے اہل بیت)سے اللہ تعالیٰ کے لئے اورمیری قرابت کی وجہ سے محبت نہ کرے‘‘۔(ابن ماجہ) آقاؐنے ارشاد فرمایا’’اپنی اولادکوتین خصلتیں سکھائواپنے نبیؐ کی محبت اوراپنے نبیؐ کے اہل بیت کی محبت اورقرآن کی قرات۔(سراج منیرشرح جامع صغیر)ارشادباری تعالیٰ ہے’’اللہ تویہی چاہتاہے اے (نبی کریمؐ کے)گھروالوتم سے ہرناپاکی کو دور رکھے اورتمہیں خوب پاک کرکے صاف ستھرا رکھے‘‘ ۔ (سورۃالاحزاب آیت 33) ان کی پاکی خدائے پاک کرتاہے بیاں آیہ ء تطہیرسے ظاہرہے شان اہل بیتؓ یہ آیت کریمہ منبع فضائل اہل بیت نبوت ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اہل بیت ؓ کوہرقسم کی اعتقادی عملی اخلاقی ناپاکیوں اوربرائیوں سے پاک اورمنزّہ فرماکرقلبی صفائی اخلاقی ستھرائی اورتزکیہ ظاہروباطن کاوہ اعلیٰ درجہ اورمقام عطافرمایاجس کی وجہ سے وہ دوسروں سے ممتازاورفائق ہیں۔ ارشادباری تعالیٰ ہے۔ ترجمہ’’(میرے حبیب ان نجران کے پادریوں سے )کہہ دیجیے کہ ہم اورتم بلائیں اپنے اپنے بیٹوں کواور اپنی اپنی عورتوں کواوراپنی اپنی جانوں کوپھر مباہلہ کریں توجھوٹوں پراللہ کی لعنت ڈالیں‘‘۔(آل عمران61)یہ آیت کریمہ مباہلہ کے نام سے مشہورہے۔حضورؐاپنی نورِنظرلخت جگرسیّدۃ النساء فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علھیاحضرت علی المرتضیٰؓ حضرت امام حسنؓ اورحضرت امام حسین ؓ کوساتھ لے کر نصارٰی نجران کے مقابلے میں مباہلے کے لئے تشریف لائے اس وقت بھی آپؐ نے فرمایا’’اے اللہ!یہ میرے اہل بیتؓ ہیں‘‘ چنانچہ نصارٰی کے پادری نے جب ان نورانی چہروں کودیکھاتو پکار اٹھا اے ساتھیو!بے شک میں ایسے چہرے دیکھ رہاہوں کہ اگریہ لوگ اللہ پاک سے سوال کریں کہ وہ پہاڑوںکواپنی جگہ سے ہٹادے تواللہ پاک انکی دعا سے پہاڑوںکوانکی جگہ سے ہٹادے گاپس ان سے مباہلہ نہ کروورنہ ہلاک ہوجائو گے اورروئے زمین پرقیامت تک کوئی نصرانی باقی نہ رہے گا۔(بحوالہ تفسیرخازن)اس آیت کریمہ سے ثابت ہواکہ حضرت امام حسینؓ بمصداق اَبْنَائَ نَا حضورؐکے بیٹے ہیں ۔حضرت سعدبن ابی وقاصؓ بیان کرتے ہیں کہ جب آیت ِ مباہلہ نازل ہوئی توحضورنبی اکرمؐ نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ،حضرت فاطمہؓ،حضرت حسنؓ اورحضرت حسین ؓکوبلایااورپھرفرمایا’’یااللہ !یہ میرے اہل بیت ہیں ‘‘۔(مسلم شریف،ترمذی شریف) حضرت عائشۃ الصدیقہؓ بیان کرتی ہیں کہ حضورنبی اکرمؐ صبح کے وقت ایک اونی منقش چادراوڑھے ہوئے باہرتشریف لائے توآپ ؐکے پاس حضرت حسن ؓآئے توآپؐ نے انہیں اُس چادرمیں داخل کرلیا،پھرحضرت حسین ؓ آئے اوروہ بھی ان کے ہمراہ چادرمیں داخل ہوگئے ،پھرسیدہ فاطمۃ الزہراؓ آئیں اورآپؐ نے انہیں بھی اس چادرمیں داخل کرلیاپھرحضرت علی المرتضیٰ ؓ آئے توآپؐ نے انہیں بھی چادرمیں لے لیا۔پھرآپؐ نے یہ آیت کریمہ پڑھی:’’ اللہ تویہی چاہتاہے اے (نبی کریمؐ کے)گھروالوتم سے ہرناپاکی کودوررکھے اورتمہیں خوب پاک کرکے صاف ستھرا رکھے ۔‘‘ (مسلم ) حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے مروی ہے کہ نبی اکرمؐ نے ارشادفرمایا’’میرے اہل بیت کی مثال نوح ؑ کی کشتی کی طرح ہے جواس میں سوارہوگیاوہ نجات پاگیااورجواس سے پیچھے رہ گیاوہ غرق ہوگیا‘‘۔ایک اورروایت میں حضرت عبداللہ بن زبیرؓ سے مروی ہے کہ فرمایاجواس میں سوارہواوہ سلامتی پاگیااورجس نے اسے چھوڑدیاوہ غرق ہوگیا‘‘۔(طبرانی فی المعجم الکبیر) حضرت امام شافعی ؒ فرماتے ہیں’’اورجب میں نے لوگوں کودیکھاکہ بیشک وہ ان لوگوں کے روش پرچل رہے ہیں جوہلاکت اورجہالت کے سمندروں میں غرق ہیں ۔تومیں نے اللہ کانام لے کرنجات کے سفینوں میں سوارہوگیااوروہ نجات کے سفینے نبی کریم ؐکے اہل بیتؓ ہیں اورمیں نے اللہ کی رسی کوتھام لیااوروہ انکی محبت ہے جیساکہ ہمیں اس رسی کومضبوطی سے تھامنے کا(قرآن میں)حکم دیاگیاہے۔ حضرت ابوہریرہؓ فرماتے ہیںکہ حضورؐہمارے پاس اس حالت میں تشریف لائے کہ ایک کاندھے پرحضرت امام حسنؓ اورایک کاندھے پرحضرت امام حسین ؓ تھے آپؐ کبھی حضرت امام حسن ؓ کوچومتے تھے اورکبھی حضرت امام حسینؓ کوایک شخص نے آپؐ سے عرض کیایارسولؐ اللہ آپ ان دونوںکوبہت محبوب رکھتے ہیں؟آپ ؐنے فرمایا’’جس نے ان دونوں کومحبوب رکھابیشک اس نے مجھے محبوب رکھااور جس نے ان دونوں سے بغض رکھااس نے درحقیقت مجھ سے بغض رکھا‘‘۔ (البدایہ والنہایہ)حضرت جابربن عبداللہؓ فرماتے ہیںکہ میں نے حجۃ الوداع میں عرفہ کے دن آقاؐ کو قصواء اونٹنی پر خطبہ ارشادفرماتے ہوئے سناآپؐ فرما رہے تھے’’ اے لوگو!بے شک میں نے تم میں وہ چیزچھوڑی ہے کہ اگر اس کومضبوطی سے پکڑے رہوگے توگمراہ نہیں ہوںگے وہ کتاب اللہ(قرآن مجید)اورمیری عترت ،میرے اہل بیتؓ ہیں۔(ترمذی باب المناقب) حضرت ابوسعیدخدری ؓ فرماتے ہیں کہ آقاؐنے فرمایا’’قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے جس کسی نے بھی ہمارے اہل بیت سے بغض رکھااللہ پاک نے اس کوجہنم میں داخل کیا۔

 

+ Click Here To Join also Our facebook study Group.

..How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?..


See Your Saved Posts Timeline

Views: 262

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by +paradise's wind on June 1, 2014 at 4:29pm

Keep it up

Comment by +paradise's wind on June 1, 2014 at 4:27pm

Jazakallah

Comment by +paradise's wind on June 1, 2014 at 4:27pm

Very Nice blog sis

Comment by +♥ ÁŔZỠỠ ♥ on May 29, 2014 at 10:44am

JAZAK ALLAH 

 Kaneez Fatima beautiful sharing 

Comment by Kaneez Fatima on May 29, 2014 at 10:30am

Main to panjtan ka ghulam hoon, mein to panjtan ka ghulam hoon
Mein ghulaam ibn-e-ghulam hoon, mein ghulaam ibn e ghulam hoon
Main to panjtan ka ghulam hoon

Mujhe ishq hai to Khuda se hai
Mujhay ishq hai to Rasool say
Yeh karam hai sara batool ka
Mere moon (mouth) say aye mehak sada
Jo mein naam loon tera jhoom kay
Mein to panjtan ka gulaam hoon (2)

Kiya baat e raza us chamanistanay karam ki
Zahra hai kali jis mein Hussain ore Hassan phool
Mein to panjtan ka ghulam hoon
Mein ghulaam ibn-e-ghulam hoon

Mujhe ishq sarv o samal se hai
Mujhe ishq saray chaman say hai
Mujhe ishq unkay watan say hai
Mujhay ishq unki galii (street) say hai
Mujhe ishq hai to Ali se hai
Mujhe ishq hai to Hassan se hai
Mujhe ishq hai to Hussain say
Mujhay ishq shah e Zaman say hai
Mein to panjtan ka ghulam hoon

Mein to panjtan ka ghulam hoon

Mujh pay kitna niyazi karam ho gaya
Dunya kehnay lagi Punjtan ka gadha
Iss gharanay ka jabse mein nokar hua
Sab say achi meri nokari ho gayi
Mein to panjtan ka ghulam hoon

Hua kaisay tan(body) say woh sar juda
Jahan ishq ho wahin Karbala
Meri baat unhii ki baat hai
Meray saamne wohi zaat hai
Wohi jinko Sher E Khuda kahein
Jinhein Bab e Salle alaa kahein
Wohi jinko Aale Nabi kahein
Wohi jinko Zaat e Ali kahein
Wohi pukhtha hain mein to khaam hoon
Mein to panjtan ka ghulam hoon

Mera shair kiya mera zikr kiya
Meri baath kiya meri fikr kiya
Meri baath unke sabab se hai
Mera sher unke adab se hai
Mera zikr unke tufeil se
Meri fikr unke thufel se
Kahan muj men itni sakhat bala
Keho man kabath ka bhi hak ada
Mein to panjtan ka gulaam hun 

Comment by Kaneez Fatima on May 29, 2014 at 10:27am

Sis .Jazak Allah ho khaira Wa Ahsan ul Jaza ...

Comment by +♥ ÁŔZỠỠ ♥ on May 28, 2014 at 10:42pm

Comment by Assad Ali on May 28, 2014 at 9:37pm

Jazak Allah ..

Comment by ✿❤ Nabila ❤✿ on May 28, 2014 at 8:27pm

Comment by ✿❤ Nabila ❤✿ on May 28, 2014 at 8:27pm

Great sharing 

Latest Activity

Today Top Members 

© 2019   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service