We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

پرندوں اور جانوروں سے محبت کرنے والوں کی دو قسمیں ہیں۔۔۔

پرندوں اور جانوروں سے محبت کرنے والوں کی دو قسمیں ہیں۔۔۔ ایک تو مجھ ایسے جن کے دل میں پرندے کی کُوک سے دل میں ہوک اٹھتی ہے۔ اُنہیں ہر پرندہ فرید الدین عطار کا وہ پرندہ نظر آتا ہے جو سچ کی تلاش میں اپنے آپ کو موت، تنہائی، خود فراموشی اور سناٹے سے بھری وادیوں میں اُڑانیں کرتا یا تو بھسم ہو جاتا ہے اور یا پھر قاف کی پہاڑیوں میں پہنچ کر اپنے آپ کو رو برو پاتا ہے کہ وہ خود ہی سچ ہوتا ہے۔۔۔ امام غزالی نے فرمایا تھا کہ درویش جب جنگل میں جاتا ہے تو اس کے گل بوٹے، شجر یہاں تک کہ پتھر بھی اس سے ہم کلام ہوتے ہیں اور میں ذاتی تجربہ بیان کرتا ہوں کہ اگرچہ میں درویش نہیں دنیا دار ہوں اس کے باوجود پرندے مجھ سے باتیں کرتے ہیں، ہم کلام ہوتے ہیں۔ باغ جناح میں قدیم اور گھنے درختوں کی گھناوٹ کے اندر ایک پرندہ پوشیدہ ہر سویر جب میں سیر کرتا اُدھر سے گزرتا تھا تو وہ نہایت سریلے انداز میں کو کتا تھا۔۔۔ ایک روز میں نے اُس شجر کے نیچے کھڑے ہو کر اُس کی کُوک کا جواب دیا۔کچھ دیر تو خاموشی رہی اور پھر یکدم اس نے نہایت پر مسرت ہو کر پھر سے چہکار کی۔۔۔ نہایت مترنم انداز میں پکار کی۔۔۔ میں نے پھر اس کی نقل اتاری تو سلسلۂ کلام باقاعدہ شروع ہو گیا۔ اب میں روزانہ اس شجر کے نیچے کھڑے ہو کر منہ اٹھا کر کُوکتا تو شاخوں کے گھنے اندھیرے میں سے جواب آجاتا۔۔۔ مجھے نہیں معلوم کہ اس پوشیدہ پرندے کے بال و پر کیسے تھے، رنگین تھے یا سادہ تھے، وہ کونسی نسل کا تھا اور کبھی گمان گزرتا کہ وہ ہے بھی یا نہیں، یہ میں خود ہی ہوں جو وہاں درختوں کی گھناوٹ میں بسیرا کرتا ہوں اور اُن کے نیچے بھی میں ہوں، میں خود ہی پرندہ ہوں اور خود ہی اپنے آپ سے ہم کلام ہوتا ہوں۔۔۔ جیسے چیانگ چونے خواب میں دیکھا تھا کہ وہ تتلی بن گیا ہے اور پھر وہ عمر بھر اس مخمصے میں رہا کہ شاید میں دراصل تتلی ہوں جس نے خواب میں دیکھا کہ وہ چیانگ چوہے۔۔۔ کہیں یہ انا الحق کے سلسلے کی ایک کڑی تو نہیں ہے۔۔۔ سیر کے دوران ایک واقف کار صاحب نے یونہی پوچھا کہ تارڑ صاحب۔۔۔ میں نے نوٹ کیا ہے کہ ہر سویر آپ ایک درخت کے قریب رُک کر منہ اٹھا کر کچھ کہہ رہے ہوتے ہیں تو کیا کرتے ہیں، میں نے سنجیدگی سے کہا۔۔۔ وہاں اس شجر کی گھناوٹ میں پوشیدہ ایک پرندہ ہے جس کے ساتھ میں باتیں کرتا ہوں۔ ازاں بعد وہ صاحب مجھے دیکھ کر کترا کر اِدھر اُدھر ہو جاتے، اگر آمنا سامنا ہو جاتا تو مجھ سے خوفزدہ ہو کر فرار ہو جاتے کہ پرندوں سے باتیں کرنے والوں سے دور ہی رہنا چاہیے۔۔۔ دیوانے لوگ ہیں، فرزانے لوگ ہیں۔ پرندوں اور جانوروں سے محبت کرنے والوں کی دوسری قسم ذرا فیشنی اور جدید نوعیت کی ہے۔۔۔ یہ لوگ غیر ملکی سرمائے سے تحفظ حیوانات اور پرندہ جات کی انجمنیں قائم کرتے ہیں، کسی ایک آوارہ بلی کو جو کسی کتے کی زخمی کردہ ہوتی ہے اُسے گھر لا کر اُس کی مر ہم پٹی کرتے ہیں اور تصویریں اتروا کر کُل دنیا میں چرچا کرتے ہیں کہ اے لوگو ذرا دیکھو ہم پاکستانی کتنے رقیق القلب ہیں، بلیوں سے بھی پیار کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں اُنہیں تحفظ حیوانات اور بلی جات کے سلسلے میں منعقد کردہ بین الاقوامی سیمیناروں میں شرکت کے سندیسے دھڑا دھڑ ملتے چلے جاتے ہیں۔۔۔ مجھے یاد ہے کہ ایک مارننگ شو میں جس کی میزبانی بھولی بھالی سی لگتی جگن کاظم کر رہی تھی، میرے برابر میں ایک کبھی کی نہایت مبحوت کر دینے والی شکل کی اور اب ادھیڑ عمر خاتون براجمان تھیں جن کے لباس کے بخیے اُن کے بے قابو ہوتے پژمردہ اور بے روح بدن کے زور سے اُدھڑتے جاتے تھے جانوروں سے اپنے عشق کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہی تھیں، ہم تیسری دنیا کے لوگ جانوروں سے محبت نہیں کرتے، میں نے تو اپنی زندگی پرندوں اور جانوروں کی بہبود کے لیے وقف کر رکھی ہے بلکہ میرے گھر میں اس وقت بھی نوبلیاں، چھ خرگوش، ڈیڑھ درجن بطخیں اور طوطے اور ایک گدھا ہے جن کے ساتھ میں رہتی ہوں، ابھی دو چار روز پیشتر آدھی رات کے وقت ایک صاحب میرے گھر آئے اور وہ مجھے ایک لاوارث بلی دے گئے۔ اس پر میں نے ازراہ ہمدردی کہا کہ خاتون۔۔۔ اور یاد رہے کہ یہ خاتون ایک زمانے میں ٹیلی ویژن پر اداکاری کرتی تھیں اور اُن کی وجۂ شہرت قصر صدارت سے بھی منسلک تھی، نہایت اعلیٰ پائے کی انگریزی کالم نگار ہیں اور مسلسل اور بے وجہ بولنے میں مہارت رکھتی ہیں تو میں نے ان سے کہا کہ خاتون۔۔۔ اگر شہر میں کہیں بھی کوئی لاوراث بلی ہو تو بلا خطر اُسے آپ کے گھر آدھی رات کے وقت پہنچا دیا جائے تو وہ مجھ سے خشمگیں اور خفا سی ہو گئیں اور کہنے لگیں ہاں میں لاوارث بلیوں کو تو پناہ دے سکتی ہوں، لاوراث بلوں کو نہیں۔۔۔ کچھ دیر بعد انہوں نے پھر اپنی حیوانی محبت کے اظہار کے طور پر پر جوش ہو کر کہا میرے گھر میں اس وقت بھی نو بلیاں، چھ خرگوش، ڈیڑھ درجن بطخیں اور طوطے اور ۔۔۔ ایک گدھا موجود ہے۔۔۔ تو میں نے بصد ادب کہا کہ واہ۔۔۔ ایک گدھا بھی آپ کے ساتھ قیام پذیر ہے تو وہ چہک کر بولیں، آپ کو کیا اعتراض ہے تو میں نے کہا، مجھے کیا اعتراض ہو سکتا ہے، اگر ہو گا تو گدھے کو ہو گا۔۔۔ اس پر وہ مزید خفا ہو گئیں۔۔۔ کہنے لگیں، آپ گدھے کی اہمیت سے واقف نہیں، ہمیں گدھوں سے بھی محبت کرنی چاہیے تو میں نے سر تسلیم خم کرتے ہوئے کہا، ہاں خاتون، گدھا یوں بھی نہایت کار آمد جانور ہے۔ اس کے ہمراہ قیام پذیری میں بہت سے فوائد ہیں جن سے آپ تو بخوبی آگاہ ہوں گی۔ وہ خاتون آج تک میری دشمن جاں چلی آتی ہیں۔ میں نے یہ سلسلہ ہائے کالم نویسی کا آغاز اس لیے کیا تھا کہ میں الگ الگ مختلف حیوانات اور پرندہ جات کے بارے میں کالم باندھوں، اُن کے خصائل اور فضیلت کے حوالے سے اُن کے شخصی خاکے تحریر کروں کہ آج تک سوائے پطرس کے کتوں اور کرشن چندر کے گدھے نے کسی نے، بھی ادب عالیہ میں اُن کی ترجمانی نہیں کی۔۔۔ اور ہاں میں رفیق حسین کو بھولتا تھا جنہوں نے صرف جانوروں کے بارے میں حیرت بھرے افسانے لکھے۔۔۔ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ میں سب سے پہلے کس جانور کے خصائل بیان کروں، ایک مگرمچھ، شیر، گدھے، کتے، شتر مرغ، گدھ ، اودھ بلاؤ، مینڈک، ہاتھی، اونٹ، الو، بلی، دھک مکوڑے، مچھلی، بھینس یا بیل۔۔۔ کہاں سے آغاز کروں۔۔۔ ویسے ان سب میں سے کام کا اور فعال جانور گدھا ہے۔۔۔ تو بارے گدھوں کے کچھ بیان ہو جائے۔

+ How to Follow the New Added Discussions at Your Mail Address?

+ How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?

+ How to become Top Reputation, Angels, Intellectual, Featured Members & Moderators?

+ VU Students Reserves The Right to Delete Your Profile, If?


See Your Saved Posts Timeline

Views: 353

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by + " Iηαм кнαη" on June 8, 2014 at 3:12pm

it's ok sunny 

Comment by + " Iηαм кнαη" on June 8, 2014 at 3:12pm

thnx Shakeel 

Comment by sunny on June 8, 2014 at 12:26pm

again...too long to read...:x

Comment by +Shakeel Ahmad on June 8, 2014 at 12:07pm

WELL DONE

Comment by +Shakeel Ahmad on June 8, 2014 at 12:07pm

KEEP IT UP

Comment by +Shakeel Ahmad on June 8, 2014 at 12:07pm

NICE SHARING

Comment by + " Iηαм кнαη" on June 7, 2014 at 6:24pm

Thnx Smile

Comment by + " Iηαм кнαη" on June 7, 2014 at 6:23pm

Thnx CJ

Comment by smile on June 7, 2014 at 4:33pm

nice sharing

Comment by + CJ on June 5, 2014 at 12:19am

Latest Activity

Purple Work replied to + M.Tariq Malik's discussion MGT503 Assignment No 01 Fall 2019 Solution & Discussion in the group MGT503 Principles of Management
13 minutes ago
Rameesha joined + M.Tariq Malik's group
13 minutes ago
Rameesha replied to + M.Tariq Malik's discussion MGT211 GDB Fall 2019 Solution & Discussion in the group MGT211 Introduction To Business
15 minutes ago
Rameesha joined + M.Tariq Malik's group
16 minutes ago
ghazni replied to + M.Tariq Malik's discussion CS311 Assignment No 01 Fall 2019 Solution & Discussion Due Date: 15-11-2019 in the group CS311 Introduction to Web Services Development
18 minutes ago
ghazni joined + M.Tariq Malik's group
18 minutes ago
Rameesha posted a status
"Plz moje b reply kar do koi"
25 minutes ago
ghazni left a comment for Nabeel Ahmed
25 minutes ago
= + = Handsom MunDa# updated their profile
27 minutes ago
Sana fatima replied to + M.Tariq Malik's discussion CS304 Assignment No 01 Fall 2019 Solution & Discussion in the group CS304 Object Oriented Programming
27 minutes ago
Rameesha replied to + M.Tariq Malik's discussion Criteria Required for Award Badges, Featured Members & Moderators
31 minutes ago
Rameesha posted a status
"Plz send me solution of assignment no 1 of mth202"
38 minutes ago
Rameesha commented on + M.Tariq Malik's page Past Papers
39 minutes ago
Hamza - BCS (6th) and Saleem Maheen are now friends
42 minutes ago
Rameesha liked Ayaat's profile
43 minutes ago
Rameesha left a comment for Ayaat
43 minutes ago
Uzma liked + M.Tariq Malik's group PSY101 Introduction to Psychology
45 minutes ago
Waseem Aziz added a discussion to the group MGMT627 Project Management
48 minutes ago
Rameesha posted a status
"Plz send me the solution of mgt211 gdb's solution"
48 minutes ago
Waseem Aziz joined + M.Tariq Malik's group
51 minutes ago

© 2019   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service