We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

ایک شخص کو کہیں سے زخمی کینگرو کا بچہ ملا وہ اُسے بڑے پیار سے اپنے گھر لے آیا۔ کئی دن کی نگہداشت اور دیکھ بھال کے بعد جب کینگرو ٹھیک ھو گیا تو اپنے قدرتی طریقے سے وہ اِدھر سے اُدھر چھلانگیں لگانے لگ گیا اور کبھی کبھار تو ہمسائیوں کے گھروں میں بھی گھس جاتا جس کی وہ اکثر شکایت کرتے۔

آخر ایک دن اِس شخص نے کینگرو کے لیے ایک کمرہ تعمیر کروایا جس کی دیواریں 5 فٹ بلند رکھیں لیکن قدرتی ہوا کی آمد و رفت کے لیے چھت نہ بنائی، رات کو وہ شخص کینگرو کو اُس کمرے میں ڈال کر اس اطیمنان سے سو گیا کہ اب کوئی اُس سے تنگ نہیں ہوگا۔

لیکن دوسری صبح جب اُس کی آنکھ کھلی تو کیا دیکھا کینگرو اپنے کمرے کے باہر کھڑا ہے، اُسے بڑا تعجب ہوا لیکن خیر اُس نے دیواریں مزید 5 فٹ بلند کروا دیں۔

حسبِ سابق وہ پھر سکون سے سو گیا لیکن جب وہ اگلی صبح بیدار ہوا تو کیا دیکھا کینگرو پھر کمرے کے باہر ھے۔ اِس بار اُس کا تجسس اور حیرت اور بھی زیادہ ہو گئے لیکن اُس نے وقت ضائع کیے بغیر فواً دیواروں کو مزید 5 فٹ بلند کروا دیا، اور اب تو وہ سو فیصد یقین کے ساتھ رات کو سو گیا کہ کینگرو باہر نہیں نکلے گا۔

لیکن اُس کی حیرت اور پیشمانی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا جب اگلی صبح کینگرو پھر کمرے کے باھر بیٹھا پوا تھا۔ اِس بار اُس شخص سے رہا نہ گیا اور اُس نے کینگرو سے ہی پوچھ لیا کہ وہ "کیسے باھر آتا ھے؟"

تو کینگرو نے جواب دیا، "میرے مالک! تم چاھے جتنی مرضی اُونچی دیواریں کھڑی کر لو لیکن اگر دروازہ ہی بند نہیں کرو گے تو میں باہر آ ہی جاؤں گا۔"

میرے دوستو! کچھ یہی حال ہمارے پاکستان کے ساتھ بھی ہو رہا ہے۔ ہمارے نااہل اور کم فہم حکمران دہشت گردی سے نپٹنے کے لیے آئے روز نِت نئے اُوٹ پٹانگ قسم کے طریقے وضع کر رہے ہیں۔۔!

٭ کبھی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی جاتی ھے۔
٭ کبھی موبائل نیٹ ورک بند کر دیئے جاتے ھیں۔
٭ کبھی انٹرنیٹ سروس کو جیم کر دیا جاتا ھے۔
٭ اور کبھی بلاوجہ ناکے لگا کر عام شہریوں کو تنگ کیا جاتا ھے۔

آخر میں فقط اتنا ہی کہونگا کہ حکومت دہشتگردی کے خلاف اِس طرح کی لاکھ پابندیوں کی دیواریں کھڑی کر لے، لیکن جب تک ہمارے ملک کی زمینی، بحری اور فضائی سرحدیں اور تمام داخلی اور خارجی راستے ہی محفوظ نہ ہونگے تو پھر دہشت گردی کا کینگرو کب اور کہاں سے اندر گھس جائے اور کب باہر نکل جائے اُسے کوئی نہیں روک سکتا۔

+ Click Here To Join also Our facebook study Group.

+ How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?

+ How to become Top Reputation, Angels, Intellectual, Featured Members & Moderators?


See Your Saved Posts Timeline

Views: 171

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by + CJ on July 23, 2014 at 7:07pm

Awesome sharing

© 2019   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service