سولر پینل صرف بجلی بنانے والے نہیں ہوتے بلکہ ان کی مدد سے دھوپ سے مختلف چیزیں، جیسے پانی وغیرہ بھی گرم کیا جاتا ہے۔ اس تحریر میں ہم صرف ان سولر پینل کی اقسام دیکھتے ہیں جن سے بجلی بنائی جاتی ہے اور یہ کہ ان اقسام میں سے پاکستان کیلئے کونسی بہتر ہے۔
بجلی بنانے والے سولر پینل کو پی وی یعنی فوٹو وولٹیک پینل کہا جاتا ہے۔ سولر پینل دراصل سولر سیل کا مجموعہ ہوتا ہے، جس میں متعدد سولر سیل جوڑ کر ایک پینل تیار کیا جاتا ہے۔ سولر سیل کی عمومی عمر ۲۰ سے ۲۵ سال تک ہوتی ہے، لیکن یہ نہیں کہ اس عرصے کے بعد سولر سیل کام کرنا چھوڑ دیتا ہے، بلکہ اس کی کارکردگی کسی حد تک کم ہو جاتی۔ سولر سیل کی بنیادی طور پر تین اقسام ہیں، مونو کرسٹلائن سیل، پولی کرسٹلائن سیل اور تھِن فلم/ایمارفیس سیل۔
مونو کرسٹلائن، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، اس کا ایک سیل سیلیکون کے ایک کرسٹل سے تیار ہوتا ہے۔ یہ سیل عموماً کالے رنگ کا ہوتا ہے اور تھوڑی روشنی میں بھی کام کرتا ہے۔ مونو کرسٹلائن سیل پر پڑنے والی روشنی میں سے ۱۸ فیصد جذب کر کے اس سے بجلی بنا دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سولر سیل میں یہ سب سے مہنگا ہوتا ہے اور سب سے حساس بھی سجھا جاتا ہے۔
مونو کرسٹلائن سولر سیل میں گرمی کی شدت برداشت کرنے کی کم طاقت ہوتی ہے اور عام طور پر یہ ۲۵ ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت تک اپنی مکمل کارکردگی دکھاتا ہے۔ درجہ حرارت کی یہ پیمائش ہر سولر پینل کیلئے مختلف ہو سکتی ہے اور ہر سولر پینل پر این او سی ٹی یعنی نومینل آپریٹنگ سیل ٹیمپریچر کی صورت میں لکھی ہوتی ہے۔
مونوکرسٹلائن سولر پینل کے کچھ سیل اگر زیادہ دیر تک روشنی میں ہوں اور اسی وقت میں کچھ سیل پر سایہ ہو، تو پھر سولر سیل جلد خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوجاتا ہے۔ یعنی ایک وقت میں یا تو سولر پینل کے تمام سیل روشنی میں ہوں یا پھر تمام سائے/اندھیرے میں ہوں۔
پولی کرسٹلائن بھی اپنے نام کے مطابق ہے یعنی اس کا ایک سیل سیلیکون کے بہت سے کرسٹلز کو ملا کر تیار کیا جاتا ہے۔ پولی کرسٹلائن سیل عام طور پر نیلے رنگ کا ہوتا ہے اور کہیں کہیں اس میں دوسرے رنگوں کی لہریں یا دھبے بھی
دیکھے جاسکتے ہیں۔
پولی کرسٹلائن اپنے اوپر پڑنے والی روشنی میں سے تقریباً ۱۵ فیصد جذب کر کے اس سے بجلی بناتا ہے اور یوں اگر اس سیل کی جسامت مونوکرسٹلائن جتنی ہو تو پھر مونو کرسٹلائن سیل کی نسبت یہ سیل کچھ کم بجلی پیدا کرے گا۔
پولی کرسٹلائن سیل کی قیمت مونو کرسٹلائن کے برابر یا کچھ کم ہوتی ہے۔ یہ سیل کچھ کم حساس ہوتا ہے اور مونو کرسٹلائن کی نسبت گرمی کی شدت بھی کچھ زیادہ برداشت کرسکتا ہے۔ پولی کرسٹلائن عام طور پر ۴۵ ڈگری سینٹی گریڈ تک ٹھیک کام کرتا ہے، لیکن ہر سولر پینل کیلئے درجہ حرارت کی یہ پیمائش بہرحال مختلف ہو سکتی ہے۔ مونو کرسٹلائن کی طرح پولی کرسٹلائن کا بھی ایک وقت میں کچھ حصہ روشنی میں اور کچھ حصہ سائے میں ہو تو سیل خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔
سولر سیل کی تیسری قسم کو تھن فلم یا ایمارفیس سیل بھی کہا جاتا ہے اور کچھ لوگ اسے سولر فلم بھی کہتے ہیں۔ ایمارفیس سیل سیلیکون کرسٹلز کے بجائے ایمارفیس سیلیکون سے بنایا جاتا ہے۔ یہ سیل عام طور پر سیاہ رنگ میں ہوتا ہے۔ تھن فلم سیل اپنے اوپر پڑنے والی روشنی میں سے ۱۰ فیصد جذب کر کے اس سے بجلی تیار کرتا ہے اور یوں اپنے حجم کی مناسبت سے سب سے کم بجلی بناتا ہے
Comment
nice shearing
السلام علیکم جی 5انرجی سیور
کے لیے کتنے کا سٹیم آئے گا
awesome
keep sharing
very nice
nice
Informative
waoo superbbb
nice and informative blog
© 2021 Created by + M.Tariq Malik.
Powered by
Promote Us | Report an Issue | Privacy Policy | Terms of Service
We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.
We are user-generated contents & non-commercial site. All product, videos, pictures & others contents on site don't seem to be beneath our Copyrights & belong to their respected owners & freely available on public domains. All Contents on site are for personal & non-commercial use.We believe in Our Policy & do according to them. If Any content is offensive in your Copyrights then please email at m.tariqmalik@gmail.com with copyright detail & We will happy to remove it immediately.
Management: Admins ::: Moderators
Awards Badges List | Moderators Group
All Members | Featured Members | Top Reputation Members | Angels Members | Intellectual Members | Criteria for Selection
Become a Team Member | Safety Guidelines for New | Site FAQ & Rules | Safety Matters | Online Safety | Rules For Blog Post
You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!
Join Virtual University of Pakistan