We have been working very hard since 2009 to facilitate in your learning Read More. We can't keep up without your support. Donate Now.

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

Looking for Something at Site? Search Below

***~~~!!!دنیا کی ’بدصورت ترین‘ خاتون کی تدفین!!!~~~***

 

***~~~!!!دنیا کی ’بدصورت ترین‘ خاتون کی تدفین!!!~~~***

 




دنیا کی ’بدصورت ترین‘ خاتون کے طور پر مشہور جولیا پیسٹرانا کی جسد خاکی کو ایک سو پچاس برس کے بعد آخرکار دفنا دیا گیا ہے۔

انیسوی صدی میں جولیا پیسٹرانا دنیا کی سب سے بدصورت خاتون کے طور پر جانی جاتی تھیں کیونکہ ان کے چہرے پر بہت زیادہ بال تھے۔

شمالی امریکہ کے ملک میکسکو میں اٹھارہ سو چونتیس میں پیدا ہونی والی جولیا کا منہ کافی حد تک باہر نکلا ہوا تھا جس کی وجہ سے انہیں ’بھالو خاتون‘ بھی کہا جاتا تھا۔

اٹھارہ سو پچاس کی دہائی میں جولیا کی ملاقات ایک امریکی سرکس کے مالک تھیوڈور لینٹ سے ہوئی اور دونوں نے شادی کرلی۔ اس کے بعد جولیا لینٹ کے سرکس میں اپنا شو پیش کرتی رہیں۔

اٹھارہ سو ساٹھ میں جولیا پیسٹرانا کے ہاں ایک بچہ پیدا ہوا جس کی شکل بھی جولیا سے ملتی جلتی تھی لیکن وہ بچہ زیادہ دن تک زندہ نہ رہا۔

موت کے بعد جولیا کے امریکی خاوند نے ان کی جسد خاکی کو دفنانے کی بحائے لاش کو کیمیائی مواد کےسہارے محفوظ کر کے دنیا بھر میں اس کی نمائش کر کے دولت کماتے رہے۔

یہ سفر ناروے میں جاکر رکا۔ ناروے میں انیس سو چھہتر میں ان کی لاش چوری ہوگئی جسے بعد میں پولیس نے برآمد کرلیا۔

اس کے بعد ان کی لاش کو اوسلو یونیورسٹی میں محفوظ رکھا گیا۔

اتنے برسوں بعد اب جولیا پیسٹرانا کی قانونی طور پر باقاعدہ آخری رسومات ادا کی گئی ہیں۔ انہیں سفید تابوت میں سفید گلابوں کے ساتھ دفنایا گیا ہے۔

میکسکو کے شہر سنالووں دا لیویا کے لوگوں نے ان کے آخری رسومات میں حصہ لیا۔ سنالووں کے گورنر ماریو لوپیز نے کہا ’آپ ذرا سوچیے کہ جولیا کو کتنی بے عزتی جھیلنی پڑی ہوگی لیکن انہوں نے اس کا سامنا کیا۔ یہ کافی با وقار بات ہے۔‘

جولیا کی لاش کو واپس میکسیکو لانے کی کوشش سنہ 2005 میں میکسیکو کے فنکار انڈرسن بارباٹا نے شروع کی جس کی میکسیکو کی حکومت نے حمایت کی تھی۔

جولیا پیسٹرانا کی لاش کو واپس میکسیکو لانے کی مہم سات برس سے زیادہ تک جاری رہی۔


+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)


Views: 612

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by + Angel Sweet Doll(MBA) + on August 26, 2014 at 12:42pm
informative blog
Comment by + Čยtє ℱคɨŘЎ on August 26, 2014 at 12:13pm

Thanks U All

Comment by zohaib iftikhar on August 26, 2014 at 10:04am

tHANKS FOR SHARING

Comment by zohaib iftikhar on August 26, 2014 at 10:04am

NICE WORK

Comment by zohaib iftikhar on August 26, 2014 at 10:04am

INFORMATIVE POST

Comment by + CJ on August 26, 2014 at 12:10am

Comment by ✿❤ Nabila ❤✿ on August 25, 2014 at 8:10pm

hmmm informative blog

Comment by ✿❤ Nabila ❤✿ on August 25, 2014 at 8:09pm

© 2020   Created by +M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service

.