We have been working very hard since 2009 to facilitate in your learning Read More. We can't keep up without your support. Donate Now.

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

اچھا اخلاق اور بُرا اخلاق

ایک دفعہ ایک آدمی ظہر کی نماز پڑھنے کے لئے مسجد جا رہا تھا ۔
رکعات چھوٹنے کے خوف سے جلدی جلدی چل رہا تھا۔
راستے میں اس کا گزر کھجور کے درخت کے پاس سے ہوا،دیکھا کہ ایک آدمی ڈیوٹی کے لباس میں ملبوس کھجور توڑنے میں مشغول ہے۔
اسے دیکھ کر بہت متعجب ہوا اور سوچا کہ یہ کیسا آدمی ہے جو نماز کا اہتمام نہیں کرتا،اور کام میں اس قدر غرق ہے کہ گویا اس نے اذان سنی ہی نہیں۔ غصہ کی حالت میں زور سے چیخا اور کہا:
اترو نماز کے لئے،
آدمی نے اطمینان سے کہا، ٹھیک ہے،اترتا ہوں۔
پھر اس آدمی نے دوبارہ کہا:نمازپڑھنے کے لئے جلدی کرو،
اے گدھے!اے گدھے!!
یہ سن کر آدمی زور سے چیخا اور کہا:
میں گدھا ہوں!!
پھر کھجور کا ایک تنا توڑ کر جلدی جلدی اترنے لگا تاکہ اس کا سر پھوڑ دے۔
یہ دیکھ کر اس آدمی نے تولیہ سے اپنا ڈھانپ لیا تاکہ وہ پہچان نہ سکے اور دوڑ کر مسجد میں داخل ہو گیا۔
شدید غصے کی حالت میں وہ آدمی کھجور کے درخت سے اترا ،
گھر گیا،نماز پڑھی،کھانا کھایا،تھوڑا آرام کیا اور پھر کام کی تکمیل کے لئے کھجور کے درخت کے پاس آیا۔
پھر تھوڑی دیر میں عصر کی نماز کا وقت ہو گیا۔
پھر وہی آدمی جو ظہر کے وقت نماز کے لئے کھجور کے درخت کے پاس سے گزرا تھا،
عصر کی نماز کے لئے بھی اسی راستہ سے گزرا،
پھر دیکھا کہ آدمی درخت کے اوپر اپنے کام میں مشغول ہے،لیکن اس دفعہ آدمی نے گفتگو کا انداز بدل دیا اور کہا :
السلام علیکم، کیا حال ہے۔
اس نے جواب دیا،الحمدللہ،خیریت ہے۔
آدمی نے کہا:سناؤ!! اس سال پھل کیسا ہے؟
اس نے کہا ،الحمدللہ ،اچھا ہے۔
آدمی نے کہا:اللہ تجھے توفیق دے اور تجھے رزق دے اور روزی میں برکت اور وسعت دے اور اہل وعیال کے لئے کئے گئے عمل اور کوشش کو رائیگاں نہ کرے۔

وہ آدمی یہ دعائیہ کلمات سن کر بہت خوش ہوا اور اس دعا پہ آمین کہا۔
پھر اس آدمی نے کہا:
لگتا ہے کہ کام میں کافی مشغولیت کی وجہ سے آپ نے عصر کی اذان نہیں سنی!! اذان ہو چکی ہے،اور اقامت ہونے والی ہے۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ آپ درخت سے اتر جاتے، تھوڑی دیر آرام کرتے اور نماز باجماعت پالیتے اور نماز کے بعد اپنے کام کو پورا کرلیتے۔اللہ آپ کی حفاظت کرے گا اور آپ کو صحت وتندرستی عطا کرے گا۔

یہ دعائیہ کلمات سن کر اس نے کہا:
ان شاءاللہ ان شاءاللہ، اور درخت سے اترنے لگا، پھر اس آدمی کے پاس آیا اور گرم جوشی کے ساتھ اس سے مصافحہ کیا اور کہا:
اچھے اور عمدے اخلاق وعادات پہ میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں،
لیکن ظہر کے وقت جو آدمی میرے پاس سے گزرا تھا اور جس بداخلاقی سے پیش آیا تھا،اگر میں اسے پالیتا تو اسے بتلا دیتا کہ گدھا کون ہے؟

یہ سن کر اس آدمی نے دل ہی دل میں عہد کیا کہ کبھی کسی کے ساتھ بد اخلاقی سے پیش نہیں آئے گا ،

سچ تو یہ ہے کہ برے اخلاق اور کڑوی زبان کے ساتھ کی گئی نصیحت بھی اثر نہیں کرتی اسی لیے علم کے ساتھ ساتھ حکمت بصیرت کا ہونا بھی بہت ضروری ہے


+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)


Views: 555

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by ₰↕↖MCS↗↕₰ on September 21, 2014 at 12:51pm
Comment by ++ BSIT ا ایمان زینب on September 21, 2014 at 11:45am

Comment by ++ BSIT ا ایمان زینب on September 21, 2014 at 11:43am

Comment by ++ BSIT ا ایمان زینب on September 21, 2014 at 11:43am

Masa ALLAH very nice msg 

Comment by ₰↕↖MCS↗↕₰ on September 21, 2014 at 2:10am
Comment by ₰↕↖MCS↗↕₰ on September 21, 2014 at 2:10am

thanks  Shehar Banoo 

Comment by ₰↕↖MCS↗↕₰ on September 21, 2014 at 2:09am
Comment by + ☆:sнεнαя вαησσ ☆: + on September 21, 2014 at 1:51am

Mash Allah excellent sharing 

well said ..... keep it up.

Allah hum sub ko bhi achy ikhlaq se paish any ki hidayt de Ameen.

Comment by + ..✦ S α ɾ α K ԋ α ɳ✦ on September 21, 2014 at 1:22am

nice sharing..

Jazak Allah for sharing 

Comment by ₰↕↖MCS↗↕₰ on September 20, 2014 at 11:38pm

Looking For Something? Search Here

HELP SUPPORT

This is a member-supported website. Your contribution is greatly appreciated!

© 2020   Created by +M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service

.