Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.


-----------------لیبیا کے "ظالم ڈکٹیٹر" ---------------------

لیبیا کے "ظالم ڈکٹیٹر" معمر قذافی کے عوام پر ڈھائے جانے والے "مظالم" کی تفصیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!!!

۱۔ لیبیا میں بجلی مفت ہے، پورے لیبیا میں کہیں بجلی کا بل نہیں بھیجا جاتا۔۔

۲۔ سود پر قرض نہیں دیا جاتا، تمام بینک ریاست کی ملکیت تھے اور صفر فیصد سود پر شہریوں کو قرض کی سہولت دیتے تھے۔۔

۳۔ اپنا گھر لیبیا میں انسان کا بنیادی حق سمجھا جاتا تھا اور اس کے لئے حکومت شہریوں کو مکمل مالی مدد فراہم کرتی تھی۔۔

۴۔ تمام نئے شادی شدہ جوڑوں کو اپنا نیا گھر بنانے کی مد میں حکومت پچاس ہزار ڈالرز مفت میں فراہم کرتی تھی۔۔

۵۔ پڑھائی اور علاج کی سہولتیں لیبیا کے تمام شہریوں کو بنا پیسوں کے حاصل ہیں۔ قذافی سے پہلے 25 فیصد لوگ پڑھے لکھے تھے جبکہ آج 83 فیصد لوگ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہیں۔۔

۶۔ کسانوں کو زرعی آلات، بیج اور زرعی زمین مفت میں فراہم کی جاتی تھی۔۔

۷۔ اگر کسی باشندے کو لیبیا میں علاج معالجے یا تعلیم کی صحیح سہولت میسر نہیں تو حکومت بنا کسی خرچے کے بیرون ملک بھجواتی تھی۔۔

۸۔ لیبا میں اگر کوئی شخص اپنی گاڑی خریدنا چاہتا ہے تو حکومت 50 فیصد سبسڈی فراہم کرتی تھی۔۔

۹۔ پیٹرول کی قیمت 0.14$ فی لیٹر تھی۔۔

۱۰۔ لیبیا پر کوئی بیرونی قرضہ نہیں اور لیبیا کے اثاثوں کی کل مالیت تقریبا 150$ ارب ڈالر سے زائد تھے، جن پر اب مغربی ممالک کا قبضہ ہے۔۔

۱۱۔ اگر کوئی باشندہ گریجوایشن کرنے کے بعد بھی نوکری حاصل نہیں کر پارہا تو حکومت اسے اسکی تعلیمی استعداد کے مطابق مفت تنخواہ ادا کرتی تھی تا وقت کہ اس باشندے کی ملازمت لگ جائے۔۔

۱۲۔ ملک کے تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ایک مخصوص حصہ تمام لیبیائی باشندوں کے بینک اکاؤنٹوں میں جمع کروا دیا جاتا تھا۔

۱۳۔ ماں کو ہر بچے کی پیدائش پر حکومت کی طرف سے 5000$ ڈالر مفت فراہم کئے جاتے تھے۔

۱۴۔ قذافی نے ملک کی صحرائی آبادی کے پیش نظر دنیا کا سب سے بڑا مصنوعی دریا بنانے کا پروجیکٹ بھی شروع کیا تھا ، تا کہ پورے ملک میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

یہ ان مظالم میں سے کچھ کی تفصیل ہے جو قذافی نامی ڈکٹیٹر نے لیبیا کی عوام پر ڈھائے ۔

ان مظالم کے علاوہ قذافی نے تین بہت بڑے گناہ اور بھی کیے تھے ۔

پہلا کہ پاکستان کو ایٹمی پروگرام کے لیے 100 ملین ڈالر کی رقم اس وقت فراہم کی جب پاکستان پر ہر طرح کی پابندیاں تھیں ۔ اسی رقم سے پاکستان نے اپنا ایٹمی پروگرام شروع کیا تھا ۔

دوسرا اس نے ہمیشہ مسلمان ممالک کو اکھٹا کر کے انکا ایک بلاک بناے کی کوشش کی ۔ کبھی افریقی ممالک کا بلاک کبھی عرب ممالک کا ۔ لیکن ہمارے مسلمان ممالک قضافی کی اس " چال " میں نہیں آئے اور آپس میں ہی لڑنے مرنے پر متفق رہے ۔

تیسری چیز میں تو اسنے حد ہی کر دی جب اس نے سونے اور چاندی کے سکوں میں لین دین کرنے کا فیصلہ کیا اور اعلان کیا کہ پیپر کرنسی جعلی کرنسی ہے ۔

ان کے ان کرتوتوں کی بدولت ہی امریکہ نے قذافی کو قتل کروا دیا تاکہ لیبیا کے عوام کو ایک ظالم ڈکٹیٹر سے نجات دلائی جا سکے ۔

اب لیبیا میں مکمل جمہوریت آچکی اور لیبیا جمہوریت کے مزے لے رہا ہے !!

دوستوں کیساتھ ضرور شیر کریں . شکریہ

Views: 395

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by + شرارتی ` کا کا on March 10, 2015 at 7:18pm

Sadan Yaar Sahoolyaat to di thi awaam ki chamri utar kr to ni kha raha tha na

and i think aap ne oper walay zulam ni parhay q k us ne zaraye asha petrol kapra makaan bila sood qarza zati free ghar muyasar krna is me kiya buraye he jo wo deta raha hamaray hukumrano ki trah to ni tha k ghareeboon k mounh se cheenn k khatay hen

Comment by Sadan on March 10, 2015 at 3:08am

ِِ

کیا  مفت میں سیولیات مہیا کرنا  ترقی یافتہ معاشرے کی پہچان ہے   :  

قوم  کو  مفت  کی روٹی کی عادت ڈال  کر  ،  کاہل  بنانا  کیا ظلم  نہیں 

روٹی ، کپڑا   مکان  خدا  نے  کیوں مفت میں ہر انسان  کے کیے  نہیں رکھے

من و سلوی  کے علاوہ ، کس پیغمبر  نے  قوم کے لیے   مفت کی روٹی مانگی

دو  عرب باشندوں کے نام  پر  ،  عربوں  کو جھوٹی  عزت  کے  دعوے  سنا کر  ،  30  سال  اپنی  قوم  پر  بین الاقوامی  پابندیاں  کیوں  لگوائی ؟

کیا  اس  عرصہ میں  لیبیا  نے  کوڑیوں  کے  بھاو  تیل  بیچا  ،  کس  کو  ؟  

بیچارے  معمر قذافی  کے  اور اُس  کی  اولاد  کے  پیسے  کیا  مغربی  بینکوں  میں  تھے ،  اب  کس  کی ملکیت ہیں ؟

آج کے دور میں ،  مسلمان  ملک کا سربراہ  ہی  غیروں  کا منتخب  کردہ ہوتا ہے  ، 

جاہل  قوم  کی  سزا  ایسا  ظالم  حکمران  ہی ہو تا ہے۔ 

کون  سی انڈسٹری   ہے  لیبیا  میں،  تیل  ، جو زمین  سے نکلتا ہے ، اُس کے علاوہ  کیا ہے  معزز  عرب  قوم کے پاس۔  اخلاق  تو ہے نہیں۔

Comment by + شرارتی ` کا کا on March 4, 2015 at 12:31pm

HahHaha Zebi 

Comment by shining star on March 4, 2015 at 9:22am

koi hal nae muslmano ka bi 

Comment by + شرارتی ` کا کا on March 3, 2015 at 10:37pm

hmmmm zeeshan bhai sahi kaha

Comment by Zeeshan Shaikh on March 3, 2015 at 5:04pm

kash aysa "Zulam" pakistan me b ho jay :P

Comment by + شرارتی ` کا کا on March 2, 2015 at 3:35pm

Wese Pakistan me taraqi jabi huwi he jab martial law laga he

Comment by Syed Talal Ahmed on March 2, 2015 at 2:16am

personally view hai dictatorship hamesha democracy se achi hoti hai k kio wo kabhi black sheeps ko khane ka moqa nahi deti hai

Comment by +* Z. Art *+ on March 1, 2015 at 7:06pm

realy he was great personalty

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service