Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.


ایک عورت اپنے گھر سے باہر نکلی تو دیکھا کہ تین نورانی صورت بزرگ اس کے گھر کے باہر بیٹھے تھے ۔ اس عورت نے کہا کہ میں آپ کو جانتی تو نہیں لیکن آپ لوگ پردیسی لگتے ہو اس لیے آپ لوگ اندر آجائیں اور کچھ کھا لیں ۔ ان بزرگوں نے کہا کیا تمہارا شوہر گھر میں ہے ، عورت نے جواب دیا نہیں وہ گھر پر نہیں ہے یہ سن کر ایک بولا تب ہم تمہارے گھر نہیں آسکتے ۔
شام کو جب اس کا شوہر گھر آیا تو اس نے سارا ماجرا سنایا ۔ شوہر نے کہا کہ جاؤ اب انہیں اندر بلا لو ۔ وہ باہر گئی اور ان کو اندر آنے کی دعوت دی ۔ ان میں سے ایک بزرگ نے کہا کہ ہم اکٹھے کسی کی گھر نہیں جاتے ہم میں سے صرف ایک جاتا ہے ۔ یہ فیصلہ تم لوگوں کو کرنا ہے کہ کس کو گھر بلانا چاہتے ہیں ۔ ہم میں سے ایک کا نام دولت ہے دوسرے کا نام کامیابی اور تیسرے کا نام محبت ہے
عورت اندر گئی اور گھر والوں سے مشورہ کیا خاوند نے خوش ہو کر کہا کہ دولت کو گھر بلالو ، لیکن عورت نے کہا کہ نہیں کامیابی کو بلاتے ہیں گھر میں انکی بوڑھی ماں بھی موجود تھی اس نے کہا میرا مشورہ مانو تو محبت کو بلالو ، دونوں نے اس پر اتفاق کیا اور عورت نے باہر جاکر ان سے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ محبت ہمارے گھر آجائے ، چنانچہ محبت نامی بزرگ انکے گھر جانے کے لیے اٹھا اور اس کے ساتھ ہی دولت اور کامیابی بھی اٹھ کر گھر میں داخل ہوگئے ، شوہر نے حیران ہوکر پوچھا کہ آپ تو کہہ رہے تھے کہ ہم تینوں اکٹھے کسی کے گھر نہیں جاتے لیکن اب آپ تینوں کیسے آگئے ۔ تو ان میں سے ایک نے جواب دیا کہ اگر آپ ہم میں سے دولت یا کامیابی کو بلاتے تو وہ اکیلا ہی آتا لیکن آپ نے محبت کو دعوت دی ہے اور جہاں محبت جائے وہاں ہم بھی اسکے پیچھے پیچھے جاتے ہیں ."

Views: 236

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by + ! ! ! ! ! " Muskan on March 18, 2015 at 8:10pm

Comment by Hifza noor on March 13, 2015 at 1:05am

nice shareing 

Comment by Syed Talal Ahmed on March 11, 2015 at 4:51pm

True

nice sharing

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service