We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

بس تهوڑا سا احساس!!!!۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ضرور پڑھیےٗ

پچھلے دونوں اسلام آباد کے پوش علاقے میں ایک دوست کے ساتھ ایک کیفے جانے کا اتفاق هوا.کچھ کهانے کا موڈ نہیں تها تو بس دو فریش لائم منگوالیے.......
اس کیفے میں جوسز کے لیے ایک بار ٹیبل بنا هوا تها.دوست سے گفتگو کرتے هوئے میری نظر بار ٹیبل پر پڑی تو وهاں کهڑے لڑکے نے سیون اپ کے دو کین کهولے اور گلاسوں انڈیل دیئے.پهر ایک لیموں کو چار ٹکڑوں میں کاٹا.اس کا ایک ایک ٹکڑا گلاس میں نچوڑا اور ایک ایک ٹکٹرے میں هلکا سا چیرا ڈال گلاس کے کونے میں پرو دیا.دو سٹرا نکال کر گلاسوں میں رکهے اور دستانے پہنے ایک سوٹڈ ویٹر کے ہاتھ میں ٹرے تهمائی.جس نے بہت ہی ادب سے همیں سرو کیا.
ایک سیون اپ کین کی قیمت 50 روپے ہے.ایک لیموں کی قمیت اگر مہنگا بهی هو تو 5 روپے هے.سٹرا شاید 2 روپے میں پڑتا هو گا.ٹوٹل ملا کر 109روپے بنتے ہیں.بل آیا تو مجھ سے پہلے میرے دوست نے بل دیکهے بغیر ویٹر کو اپنا ویزا کارڈ تهما دیا.میرا دوست واش روم گیا اور اتنے میں ویٹر کارڈاور پرچی واپس لے آیا.میں نے ویسے ہی بل اٹها کر دیکها تو تفصیل یوں تهی...فریش لائم -/1200, جی ایس ٹی -/204, ٹوٹل -/1404 اس بل کو دیکھ کر نہ مجهے کوئی حیرت هوئی اور نہ میرے دوست نے ایسا محسوس کیا.
یہ ایک مثال تهی.....
ایسی بہت ساری چیزیں ہیں جہاں هم بے دریخ پیسے خرچ کرتے ہیں تین سال کی وارنٹی والا کوٹ دس هزار میں خرید کر اگلے سال دو اور لیں گے.سال میں چار جوڑے جوتوں لے لیں گے, هوٹلنگ پر هزاروں روپے برباد کریں گے.....
انٹرنیٹ، تهری جی، موبائل سیٹس، ٹائی، شرٹس، گهڑیاں، پین، لائٹرز، گیجٹس، لیپ ٹاپس اور پتہ نہیں کیا کیا..لیکن هم خرچ کرتے رهتے ہیں...کرنا بهی چاهیے..جب کماتے ہیں تو خرچ کرنے کے لیے ہی کماتے ہیں.....
لیکن کبهی غور کریں کہ فریش لائم کے یہ 1404 روپے کسی کی زندگی میں کتنے اہم ہیں...؟
آج بهیگتی بارش میں ایک جگہ انتظار کرتے هوئے درخت کے نیچے یہ خاتون نظر آئیں...
هم کہتے یہ ایک بهکاری هے...
بهیک مانگنا ان کا پیشہ هے...
کبهی پانچ روپے کا سکہ تهما دیا تو بہت اچها هے ورنہ جهڑک دیتے ہیں.....غور کریں تو یہ ماں هے...ستر سالہ بوڑهی ماں جهریوں سے بهرا چہره, سفید بال, ایک چادر میں سردی اور بارش سے بچنے کی کوشش میں جانے کس مجبوری اور کس آس میں یہاں بیٹهی انسانیت کا ماتم منا رهی تهی....؟
کبهی اپنی ماں کی مجبوری کا تصور کیجیے اور پهر اپنے دل کو ٹٹولیے کہ کیا یہ ایک بهکاری هے...؟میں اظہار سے قاصر هوں کہ میں اس وقت کس کیفیت کا شکار هوں.میں نے ان اماں جی کو ایک نوٹ تهمایا بڑی حسرت اور کرب سے کہنے لگیں بیٹا اس کا کهلا هوتا تو یہاں بیٹھ کر کیا کرتی...؟میں نے کہا ماں جی بس رکھ لیں.جانے کتنی بار انہوں بے یقینی سے مجهے دیکها پهر ایک نگاه نوٹ پر ڈالی ایک مجھ پر ڈالی اور ایک آسمان پر ڈالی......
اس ایک نگاه میں خوشی، طمانیت، دعا، شکر اور پتہ نہیں کیا کیا تها...؟اس نگاه نے مجهے جتنی خوشی دی میں بیان کرنے سے قاصر هوں.اس ایک نگاه مجهے اور ماں جی کو بیک وقت اپنے رب کے حضور جهکا دیا.....
فریش لائم ضرور پیجیےلیکن اگر فریش لائم سے پیسے ختم نہیں هوتے تو کسی کی ادنیٰ خوشی سے بهی کبهی ختم نہیں هوں گے اپنے آس پاس کے کمزور اور لاچار لوگوں پر ضرور نظر ڈالیے آج خوشی کا ایک راز بتاتا هوں .....
کہیں بہت جلدی میں جاتے هوئے...کہیں ٹریفک میں پھنسے هوئے...کہیں بارش میں چلتے هوئے..کسی ریسٹورنٹ میں بیٹهے هوئے....اپنے آس پاس دیکهیے اور کوئی اس طرح کی اماں یا کوئی بهی ضرورت مند نظر آئے تو دوڑ کر جائیے اور اسے بس ایک نوٹ تهمائیے....اور واپس آکر اپنے کام لگ جائیے..پهر

دیکهیں کہ آپ کے دل کی کیا کیفیت هوتی هے.....

source:peerekamil.pk/posts/886272371412359:0

+ Click Here To Join also Our facebook study Group.

..How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?..


See Your Saved Posts Timeline

Views: 268

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by mishal ali on March 19, 2015 at 10:55pm

welldone

Comment by Ѽ Gracious Heart Ѽ on March 18, 2015 at 10:17pm

Thanks alot for appreciation 

Comment by + ! ! ! ! ! " Muskan on March 18, 2015 at 8:06pm

Comment by + Angel Sweet Doll(MBA) + on March 18, 2015 at 7:13pm

Comment by + Angel Sweet Doll(MBA) + on March 18, 2015 at 7:12pm

Subhana Allah

Comment by + Angel Sweet Doll(MBA) + on March 18, 2015 at 7:12pm

Alhmdulillah

Comment by + ✦ S α ɾ α K ԋ α ɳ✦ on March 18, 2015 at 5:46pm

Alhmdulillah Allah tofiq daita hai .. hmaisha daita rahay aamen

Jazak Allah for sharing ,keep sharing such kind of post..

v nice post Gracious

Comment by Frozen Sea on March 18, 2015 at 8:28am

very nice sharing

Comment by Zeeshan Shaikh on March 17, 2015 at 2:11am

pagalon k sar pr singh nahi hote... jin k pass haram ka paise a rha ha wo haram or jin k pass halal ka a gya ha wo halal kamo me hi istamal krte hain,,,,

Comment by Ѽ Gracious Heart Ѽ on March 15, 2015 at 8:34pm

Thanks for appreciation 

© 2019   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service