Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

. دنیا کی ساری دلیلیں جواز، وکالتیں تو ہم اپنی ذات کے لئے رکھتے ہیں. مگر ساری سزائیں دوسروں کے لئے منتخب کرتے ہیں. ہم ایسے تو نہ تھے. تو پھر اب کیوں ہوگئے؟

شادی سے پہلے کسی لڑکی سے محبت تھی کیونکہ وہ بہت اچھی اور نیک لڑکی تھی.. شادی سے پہلے بیوی کو کوئی پسند کرتا تھا تو بیوی بد کردار..؟
*. طوائف بدکردار لیکن اس کے پاس روز جانے والا عزت دار..؟
*کوئی لڑکی کسی لڑکے کی باتوں میں آکر گھر چھوڑ دے تو لڑکا یہ کہہ کر اسے چھوڑ دیتا ہے کہ جب ماں باپ کی نہ ہوئی تو میری کیا ہوگی.. جب مرد اپنی بیوی کی باتوں میں آ کر ماں کی بے عزتی کرتا ہے اور اسکو گھر سے نکال دیتا ہے تو وہ اچھا شوہر کہلاتا ہے..؟
*کوئی لڑکی کسی لڑکے سے فون پر باتیں کرتی ہے اور وہ ریکارڈ کر کے دوستوں کو سناتا ہے تو لڑکی بری اور وہ سب عزت دار.. ؟
* جہیز دو جہیز دو. مگر حق مہر ساڑھے بتیس روپے رکھو.. ؟
جہیز لعنت ہے مگر منہ پھاڑ کر لاکھوں کا حق مہر مانگ لو.. ؟
*کوئی کافر کسی مسلمان عورت پر ظلم کرے تو وہ شیطان.. خود ہزاروں مسلمان لڑکیوں سے فلرٹ کریں زنا کر کے تیزاب سے جلا کر قتل کردیں تو وہ لڑکیاں بدکار..؟
* خود کسی لڑکی کی تصویر پر آیٹم، ظالم، قیامت کے کمنٹس دیں گے.. بازار میں نظر آجائے تو بھوکی نظروں سے دیکھیں گے.. کل کو وہی کسی اور کی حوس کا نشانہ بن جائے تو ہر جگہ اس آدمی کو کوستے پھریں گے.. ؟
* ہم تو مسلمان ہیں. اسلام تو زنا کی سزا دونوں کو دیتا ہے پھر کیوں ہمارے
اسلامی معاشرے میں سزا ایک کو ملتی ہے اور دوسرا باعزت بری ہوجاتا ھے؟
مجھے ناانصافی اور منافقت سے نفرت ہے.
تم میں سے کوئی اسوقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ اپنے بھائی کے لئے بھی وہی پسند نہ کرے جو اپنے لئے کرتا ہے.
دنیا کی ساری دلیلیں جواز، وکالتیں تو ہم اپنی ذات کے لئے رکھتے ہیں. مگر ساری سزائیں دوسروں کے لئے منتخب کرتے ہیں.
ہم ایسے تو نہ تھے. تو پھر اب کیوں ہوگئے؟
مجھے معلوم ہے بہت کم لوگ اس پر مثبت انداز میں سوچیں گے.
خیر کوئی تو سوچے گا.
کوئی تو منافقت چھوڑے گا.
کوئی ایک تو کوشش کرے گا اپنے آپ سے سچ بولنے کی.
کوئی ایک تو دونوں کو سزا دینے یا انصاف کرنے کا سوچے گا..!!

 

Views: 241

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by Rani on July 11, 2015 at 11:54am

zbrdst...............

very nice. i agree wd u.asy hi ht ha 

Comment by +αттιтυ∂є ρяιи¢є on July 6, 2015 at 7:53pm

thx ALL 

Comment by هدى on July 6, 2015 at 12:24am


تم میں سے کوئی اسوقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ اپنے بھائی کے لئے بھی وہی پسند نہ کرے جو اپنے لئے کرتا ہے.

bht hi Ala post ,,jazak Allah Khair 

Comment by + Ŧคtเ๓ค on July 5, 2015 at 8:57pm

very nice!

Comment by + ..✦ S α ɾ α K ԋ α ɳ✦ on July 5, 2015 at 8:00pm

Nice sharing ,

Jazak Allah 

Comment by + ..✦ S α ɾ α K ԋ α ɳ✦ on July 5, 2015 at 8:00pm

Burai hai hi yahi k hum sirf dosro main daiktay hian ..

Khud ki burai ko sahi krny ki koshish tu kia door door tak Neyat b ni hoti ...

Comment by +★ HAMMAD ★ on July 5, 2015 at 6:49pm

Nice sharing 

Comment by Ѽ Gracious Heart Ѽ on July 5, 2015 at 3:03pm

bht bht zarort hy k log apny ap ko change kry , dosro ko point out krny ki bjaye khud py nzar zaror daly.

Comment by Ѽ Gracious Heart Ѽ on July 5, 2015 at 2:58pm

Magnificent Sharing  bro 

Comment by +˚♥˚ Aήmσℓ εyèş ˚♥˚ on July 5, 2015 at 1:54pm

Looking For Something? Search Below

Latest Activity

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service