+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution |
+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More |
شدید بارش کے سبب ٹیکسی لینا بہتر تھا -
"ماڈل کالونی چلو گے -"
" کتنے پیسے لو گے -"
" جو دل کرے دے دینا سرجی "
" پھر بھی "
" سر! ایک بات کہوں برا مت ماننا
- میں ایک جاہل آدمی ہوں -پر اتنا جانتا ہوں کہ جو الله نے میرے نام کا آپکی جیب میں ڈال دیا ہے , وہ آپ رکھ نہیں سکتے اور اس سے زیادہ دے نہیں سکتے -
توکل اسی کا نام ہے "
اس کی بات میں وہ ایمان تھا جس سے ہم اکثر محروم رہتے ہیں -
ٹیکسی ابھی تھوڑا آگے گئی کہ مسجد دکھائی دی -
" سر جی - نماز پڑھ لیں پھر آگے چلتے ہیں " اس نے ٹیکسی مسجد کی طرف موڑ لی
" آپ نماز ادا کریں گے "
" کس مسلک کی مسجد ہے یہ "
میرا سوال سن کر اس نے میری طرف غور سے دیکھا -
" باؤ جی ! مسلک سے کیا لینا دینا - اصل بات سجدے کی ہے - الله کے سامنے جھکنے کی ہے - یہ الله کا گھر ہے"
میرے پاس کوئی عذر باقی نہیں تھا - نماز سے فارغ ہوۓ اور اپنی منزل کی طرف بڑھنے لگے -
" سر , آپ نماز با قاعدگی سے ادا کرتے ہیں -
" کبھی پڑھ لیتا ہوں , کبھی غفلت ہو جاتی ہے " یہی سچ تھا -
" جب غفلت ہوتی ہے تو کیا یہ احساس ہوتا ہے کہ غفلت ہو گئی اور نہیں ہونی چاہیۓ "
" معاف کرنا , یہ ذاتی سوال نہیں - اگر احساس ہوتا ہے تو الله ایک دن آپ کو ضرور نمازی بنا دے گا -
اگر احساس نہیں ہوتا تو ----"
وہ خاموش ہو گیا - اسکی خاموشی مجھے کاٹنے لگی -
" تو کیا " میرا لہجہ بدل گیا -
" اگر آپ ناراض نہ ہوں تو کہوں "
" ہاں بولیں "
" اگر غفلت کا احساس نہیں ہو رہا تو اپنے آمدن کے وسائل پر غور کریں - اور اپنے الله سے معافی مانگیں , الله آپ سے راضی نہیں "
ہم منزل پہ آ چکے تھے - میں نے اسکے توکل کی حقیقت جاننے کی لئے جیب سے پچاس کا نوٹ نکالا اور اس کے ہاتھ پہ رکھ دیا , اس نے بسم الله کہا اور نوٹ جیب میں رکھ کر کار موڑنے لگا -
میں نے آواز دی , وہ رک گیا -
" حکم سر جی "
" تم ان پیسوں میں خوش ہو "
" جی , مشکل سے بیس روپے کا پٹرول جلا ہو گا - الله نے اس خراب موسم میں بھی میرے بچوں کی روٹی کا انتظام کر دیا "
میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے - میں نے جیب سے مزید دو سو نکالے اور اسے دینے کے لئے ہاتھ بڑھایا - وہ مسکرایا -
" سر جی , دیکھا آپ نے - میرا حق پچاس روپے تھا , اور الله کے توکل نے مجھے دو سو دیا "
وہ چلا گیا , میرے ایمان کو جھنجھوڑ کر -
+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)
+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)
+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?) + Click Here To Join (Our facebook study Group)Tags:
Comment
Nice
Beshak @ Sarosh :)
حسبنا اللہ و نعم الوکیل نعم المولی و نعم النصیر
thanks baby boy :)
Aamen RAni
and thanks
Nice sharing...*
superb
Allah pak hamain b asa eman ar tawaqul ar 5 wqt ka nimazi banaye.
Rehman mani sahi kaha ap ny ...Allah hamain wo iman ata kray aamen
Yeh wohi emaan tha jis say hum log aksar mehroom hotay hain ,,, wah Very nice
thanks for reading :)
© 2021 Created by + M.Tariq Malik.
Powered by
Promote Us | Report an Issue | Privacy Policy | Terms of Service
We are user-generated contents site. All product, videos, pictures & others contents on site don't seem to be beneath our Copyrights & belong to their respected owners & freely available on public domains. We believe in Our Policy & do according to them. If Any content is offensive in your Copyrights then please email at m.tariqmalik@gmail.com Page with copyright detail & We will happy to remove it immediately.
Management: Admins ::: Moderators
Awards Badges List | Moderators Group
All Members | Featured Members | Top Reputation Members | Angels Members | Intellectual Members | Criteria for Selection
Become a Team Member | Safety Guidelines for New | Site FAQ & Rules | Safety Matters | Online Safety | Rules For Blog Post
You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!
Join Virtual University of Pakistan